English   /   Kannada   /   Nawayathi

پلاننگ کمیشن کا نیا نام نیتی آیوگ ،پر اپوزیشن سخت برہم (مزید اہم ترین خبریں )

share with us

نہرو سوشلسٹ تھے اور سوویت یونین کو صنعتی اعتبار سے ترقی یافتہ قوم بنانے کے لئے جوزف اسٹالین کے اقدامات کی دل سے قدرکرتے تھے۔ یہ پلانگ کمیشن برائے راست وزیراعظم کو رپورٹ کیا کرتا تھا کیونکہ وزیراعظم کمیشن کے چےئرمین ہوتے تھے۔ وزیراعظم نریندرمودی نے 15اگست کو پلاننگ کمیشن کو تحویل کرنے کے اعلان کے بعد گزشتہ ماہ وزارء اعلی کے ساتھ ایک میٹنگ کی جس میں انہوں نے ٹیم انڈیا کے تصور پیش کیا ۔ جس کے تحت ایشیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت کو ترقی دینے میں ریاستوں کو زیادہ بڑا رول دینے کی پیشکش کی گئی ہے۔ اس میٹنگ میں ٹیم انڈیا کے تصور پر اتفاق رائے نہیں ہوپا یا اور کانگریس کی حکومت والی ریاستوں کے وزراء نے کہا کہ پلانگ کمیشن کو ختم کرنے یا اس کی جگہ کوئی نیا کمیشن بنانے سے زیادہ بہتر یہی ہے کہ اسی کمیشن میں نیا پن لا یا جا ئے۔ جن ریاستوں میں بی جے پی اور اس کی اتحادی پارٹیوں کی حکومت ہے ان ریاستوں نے نیا ڈھانچہ بنانے پر اتفاق کیا لیکن اسی کے ساتھ پالیسی سازی میں زیادہ بڑے رول پر اصرار بھی کیا ۔ مرکز اور ریاستیں اس بات پر بھی اتفاق رائے کے حصول میں ناکام رہیں کہ پنج سالہ منصوبوں اور ریاستوں کے سالانہ منصوبوں کو حسب سابق برقرارکھا جا یا یہ ختم کردیا جا ئے۔ تاہم اس میٹنگ میں جس بات پر بھرپور اتفاق ہوا وہ یہ تھا کہ وفاقیت کو زیادہ سے زیادہ مستحکم کیا جا ئے ،ریاستوں کو مزید اختیارات دےئے جا ئیں اور عمل درآمد کی پروگرام میں پہلے سے زیادہ لچک لا ئی جا ئے۔ تمام ریاستوں نے اس سے بھی اتفاق کیا کہ سب کے لئے ایک اور یکساں اسکیموں اور پروگراموں کا اصول کام نہیں کرتا اپوزیشن کانگریس نے پلانگ کمیشن کی تشکیل نو کی منصوبے کی مخالفت کرتے ہوئے اسے کوتاہ بینی پر مبنی اور خطرناک قراردیا تھا ۔تاہم یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ خود وزیراعظم پنڈ ت جواہر لال نہرو کو اپنے وقت میں اس کمیشن کو قائم کرنے کے خیال کی شدید مذاحمت کا سامنا کرنا پڑا تھا لیکن کمیشن کام کرتا رہا اور آنے والے برسوں میں اقتصادی پالیسیوں کو آگے بڑھانے اوردیگرترقیاقی منصوبوں کو تکمیل تک پہنچا نے کے لئے یکے بعد دیگرے حکومتوں کا سب سے اہم پلیٹ فام بن گیا ۔اس دوران پلاننگ کمیشن کا نام بدل کر نیتی آیوگ کرنے کے حکومت کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے آج اپوزیشن نے اسے کرتب بازی اور شعبدہ بازی کا نام دیا ۔ سی پی آئی ایم کے لیڈر سیتا رام یچوری نے پلاننگ کمیشن کا نام بدلنے کو ’’انیتی اور درنیتی ‘‘قراردیا ۔انہوں نے کہا کہ اگر حکومت یہ چاہتی ہے کہ نئے سال 2015کے پہلے دن وہ عوام کو کوئی ٹھوس چیزدینے کے بجائے ایک خبط سا تصورپیش کرے تو ہم اس سلسلے میں کچھ بھی نہیں کہہ سکتے ۔ اگر نارتھ بلاک یا وزارت خزانہ کے پاس مالی اور مالیاتی مقاصد کا بہت کوتاہ اندیش نظریہ ہے تو یہ ریاستوں اور مرکز کے درمیان آخری ثالث بننے جا رہا ہے۔ کانگریسی لیڈر منیش تیواری نے کہا مجھے اندیشہ ہے کہ اگر پلاننگ کمیشن کے ڈھانچے میں اور اس کے نام میں کوئی تبدیلی کی جارہی ہے تو ریاستوں کے ساتھ تفریق آمیز سلوک ہوگا ۔ سینئر کانگریسی لیڈر نے سوال کیا کہ پلاننگ کمیشن کیا کررہا تھا ؟ وہاں منصوبے اور پالیسی بنتے تھے۔ اب اگر پلاننگ کمیشن کا نام بدل کر نیتی آیوگ کیا جارہا ہے تو حکومت عوام کو نام کی اس تبدیلی سے کیا پیغام دینا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پلاننگ کمیشن کا نیا ڈھانچہ بنانے کی جو مخالفت کانگریس کی طرف سے کی جا رہی ہے اس کی بنیاداصولوں پر ہے۔ یہی بی جے پی اپوزیشن میں تھی تو وفاقیت کے بارے میں لمبی لمبی باتیں کرتی تھی ۔ یہ سوال کرتی تھی کہ وفاقیت کے تقدس اور احترام کو کیسا بچا یا جا سکتا ہے۔ اب یہی بی جے پی حکومت میں آئی ہے تو اپنے ہی موقف کے بالکل برعکس چل رہی ہے۔ مسٹر یچوری نے کہا کہ صرف نام کی تبدیلی اور شعبدہ بازی سے کوئی مقصد حاصل نہیں ہوگا ۔ ابھی یہ دیکھنا باقی ہے کہ حکومت کیا کرنا چاہتی ہے۔ 


اترپردیش میں’’پی کے‘‘ ٹیکس فری کرنے پر بھاجپا نے سخت ااعتراض جتایا 

لکھنؤ۔یکم جنوری ( فکروخبر/ذرائع) اتر پردیش میں عامر خان کی فلم \'پی کے\' کو ٹیکس فری کرتے ہی بی جے پی نے ریاست کے وزیر اعلی اکھلیش یادو پر حملے شروع کر دئے۔بی جے پی ودانمنڈل ٹیم کے نائب رہنما دھرم پال سنگھ نے کہا کہ پی کے کو ٹیکس فری کرکے وزیر اعلی نیہندوں کے جذبات کی توہین کی ہے۔ حکومت کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔ بی جے پی اس کا سڑک سے لے کر ایوان تک مخالفت کرے گی۔بی جے پی اسمبلی کے اپنیتا نے ایٹہ میں کہا کہ وزیر اعلی کا پی کو ٹیکس فری کرنے کا فیصلہ اوویکپورن ہے۔ بی جے پی اس کی مخالفت کرے گی اور حکومت کو اسمبلی میں جواب دینا ہوگا۔ ریاستی حکومت اعظم خاں کی انگلیوں پر ناچ رہی ہے۔ اس لئے مربع خاص کو خوش کرنے کے لئے وہ کسی بھی حد سے گزرنے کو تیار ہے۔ انہوں نے سیفئی فیسٹیول کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت عوام کی گاڑھی کمائی ناچ گانوں پر اڑ رہی ہے۔حکومت کو ایوان میں سیفئی فیسٹیول پر ہو رہے خرچ کا حساب دینا ہوگا۔مشہور فلم پی کے کی مخالفت میں ہندو فیڈریشن اور ہندو نوجوان ڈکٹ نے ایٹہ میں جم کر ہنگامہ کیا۔ ایک فلم ہال میں توڑ پھوڑ کی۔پوسٹروں پر سیاہی پوتی گئی اور تمام پوسٹر پھاڑ کر جلا دیئے۔ دیر تک ہنگامہ رہا۔ ہندو نوجوان ڈکٹ اور ہندو فیڈریشن کے کارکنوں کے ساتھ مظاہرین نے شہر میں کئی جگہ غصہ اتارا۔


کمپیوٹر کے زیادہ استعمال کے اچھے اور مضر اثرات سامنے آ رہے ہیں،ماہرین

نئی دہلی۔ یکم جنوری (فکروخبر/ذرائع) ماہرین نے کہا ہے کہ روزمرہ زندگی میں کمپیوٹر کا استعمال بڑھنے سے اس کے اچھے اور مضر اثرات سامنے آ رہے ہیں۔ حالیہ تحقیق کے مطابق کمپیوٹر استعمال کرنے والا فرد ایک ہفتہ میں تقریباً آٹھ ہزار مرتبہ ماؤس کے ذریعے کام کرتا ہے اس سے اس کے دماغ کا سیکھنے کا عمل بھی بدل جاتا ہے، جو لوگ باقاعدگی سے کمپیوٹر استعمال کرتے ہیں وہ ماؤس کے ذریعے سکرین پر کرسر کو حرکت دینے کے لئے مستقل طور پر ہاتھ کو حرکت میں رکھتے ہیں جس سے اس کے دماغ میں سیکھنے کا عمل جاری رہتا ہے۔ کمپیوٹر نے موجودہ دور کو آسان کر دیا ہے۔ ایک کلک پر تمام مطلوبہ معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں اور گھنٹوں کا کام منٹوں میں کرنے کی سہولت حاصل ہو گئی ہے بالخصوص بکنگ، ٹرانسپورٹ، میڈیا، صحت، تعلیم سمیت دیگر مختلف شعبوں میں کمپیوٹر نے انقلاب برپا کر دیا ہے۔ دوسری جانب انٹرنیٹ کے مسلسل استعال سے کئی ذہنی اورجسمانی مسائل بھی سامنے آرہے ہیں۔ماہرین سماجیات کے مطابق سماجی میل جول کی ویب سائیٹس پر حد سے زیادہ وقت گذارنا معمول بن چکا ہے جس کی وجہ سے اردگرد موجود افراد بالخصوص خاندان اورگھروں میں موجود اپنوں کو نظرانداز کردیا جاتاہے جس کی وجہ سے کئی معاشرتی مسائل سامنے آرہے ہیں۔


ریاست کیرالہ میں ساحلی تفریحی مقام پر 

نئے سال کی خوشیاں منا کر واپس آنے والے انجینئرنگ کے 6 طلباء ٹریفک حادثہ میں ہلاک

کیرالہ ۔ یکم جنوری (فکروخبر/ذرائع) ریاست کیرالہ میں ساحلی تفریحی مقام پر نئے سال کی خوشیاں منا کر واپس آنے والے انجینئرنگ کے 6 طلباء ٹریفک حادثہ میں ہلاک ہوگئے۔ ذرائع کی رپورٹس کے مطابق جمعرات کی علی الصبح انجینئرنگ کے 6 طلبہ کی تیز رفتار کار ضلع کولم کے قریب دوسری گاڑی سے ٹکرا گئی جس سے کار سوار طلباء ہلاک ہوگئے۔ گاڑی کے ڈرائیور نے میڈیا کو بتایاکہ کار کی رفتار انتہائی تیز تھی ۔ ان طلباء کا تعلق ٹی کے ایم انجینئرنگ کالج سے تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا