English   /   Kannada   /   Nawayathi

صحافی محمد امین نواز بیدرکو ضلع انتظامیہ کی جانب سے صحافتی خدمات پراعزاز و ایوارڈ (مزید خبراہم ترین خبریں )

share with us


جشنِ یومِ جمہوریہ ہند ضلع بیدر میں جوش و خروش سے منائی گئی 

بیدر ضلع انچارج منسٹر اوماشری کے ہاتھوں قومی پرچم کشائی 

بیدر ۔26؍جنوری۔(فکروخبر/محمدامین نواز بیدر )۔بیدر ضلع میں آج66 واں جشن یومِ جمہوریہ ہند نہایت ہی جوش و خروش کے ساتھ منایاگیا ‘ بیدر ضلع میں آج صبح کی اولین ساعتوں میں مدارس و کالج کے طلباء رنگ برنگی یونیفارمس میں جشن یومِ جمہوریہ ہند منانے کیلئے اپنے اپنے مدارس کو جاتے ہوئے دیکھے گئے ‘ہاتھوں میں ترنگا قومی پرچم لہراکر جوش و خروش کے ساتھ خوشیاں منارہے تھے۔آج بیدر ضلع کے مُختلف عوامی شعبہ جات اور مدارس و کالجس کے ذمہ داروں نے اپنے اپنے ادارہ جات میں قومی پرم لہرایا‘ اور تعلقہ مستقر پر بھی تعلقہ مستقر آفیسر کی جانب سے جشن یومِ جمہوریہ ہند نہایت ہی جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی۔مرکزی جشن یومِ جمہوریہ ہند بیدر ضلع کے نہرو اسٹڈیم میں نہایت ہی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا ۔اس تقریب میں مہمانانِ خصوصی کی حیثیت سے بیدر کے رکن پارلیمنٹ مسٹر بھگونت راؤ کھوبا ‘بیدر کے ارکانِ اسمبلی ‘ ارکانِ قانون ساز کونسل کے علاوہ مجلسِ بلدیہ بیدر کی صدر محترمہ فاطمہ انور علی ۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر پی سی جعفر ‘ بیدر کے ایس پی مسٹر سدھیر کمار ریڈی شہ نشین پر موجودتھے ‘ بیدر ضلع انچارج منسٹر شریمتی اوماشری نے قومی پرچم لہرا ایا بعد ازاں قومی گیت کے بعد وزیر موصوف نے پولیس جوانوں کی سلامی لی ۔ اور اپنے خطاب میں بیدر ضلع کی ترقی و تعمیراتی کاموں کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ بیدر ضلع کو کرناٹک کا ماڈل ضلع بنایا جائے گا۔ اس سلسلہ میں حکومت کی جانب سے خصوصی دلچسپی لے رہی ہے ۔مُختلف اسکیمات اور منصوبہ جات کے تحت بیدر ضلع میں ترقیاتی کاموں اور تعمیری کام کی انجام دہی تیزی کے ساتھ چل رہی ہے۔اس مرکزی جشن یومِ جمہوریہ ہند کے موقع پر نہرو اسٹڈیم بیدر میں پولیس جوانوں کے علاوہ این سی سی ‘ ہوم گارڈ‘ محکمہ فائر بریگیڈ‘ کے ساتھ ساتھ بیدر شہر کے مُختلف کالجس کے و مدارس کے طلباء نے پریڈ میں حصہ لیتے ہوئے سلامی پیش کی ۔ مدارس و کالجس کے طلباء نے مُختلف رنگ برنگی کلچرل پروگرام پیش کرتے ہوئے ناظرین کا دل موہ لیا ۔سابق مرکزی وزیر ڈاکٹرسروجنی کے دیہانت پر پروگرام کے دوران دو منٹ کی خاموشی اختیار کرتے ہوئے انھیں خراج پیش کیا گیا ۔ ***


کرناٹک میں کسانوں کو ٹیبلیٹ کی فراہمی 

بیدر ۔26؍جنوری۔(فکروخبر/محمدامین نواز بیدر )۔کسانوں کو موسم‘فصلوں میں لگنے والے امراض‘کیمیائی کھاش بشمول جدید ٹیکنالوجی کے بارے میں گھر بیٹھے معلومات قابلِ رسائی کروانے ملک میں پہلی بار نجی شعبہ کے تعاون سے حکومت نے ریاست کے بیجاپوروباگلکوٹ کے قریب 15سو کسانوں کو ٹیبلیٹ (Tablet) تقسیم کئے ۔وزیر اعلی مسٹر سدارامیا نے ریاست گزشتہ یوم اپنے رہائشی دفتر کرشنا بنگلور میں منعقد پروگرام میں ٹیبلیٹ جاری کیا۔ منصوبہ کو نافذ ہونے کے تین ماہ تک ایرٹیل کمپنی مفت نیٹ ورک کو سہولت فراہم کرے گی۔8جی بی تک کا ڈیما اسٹور کرنے کی صلاحیت اور 1 جی بی والی ریم والے اس ٹیبلیٹ فون میں3جی 4جی سیکٹر یم وائی فائی کی سہولت بھی ہے۔جدید کیمرے میں لیس اس ٹیبلیٹ میں ایک بٹن دباتے ہی ہیلپ لائن پر پیغام پہنچے گا۔ ‘وہاں سے کسانوں کو فون کرکے ان کا مسئلہ کی معلومات حاصل کی جائیں گی۔اور ضرورت پڑنے پرزراعت کے ماہرین سے مشورہ بھی بتایا جائے گا۔اس ٹیبلیٹ کے ذریعہ موسم‘ژالہ باری ‘سرد لہر کی پیشگی اطلاع دی جائے گی اور زراعت کے طریقے ‘کیمیائی کھادو ادویات کے استعمال ‘فصلوں کی بیماری کی تشخیص کے بارے میں روزانہ کی معلومات دی جائیں گی ۔وجئے پور(بیجاپور ) و باگلکوٹ کے1500گاؤں میں15کسانوں کاایک زرعی کلب کو ایک ٹیبلیٹ دیا جائے گا۔ایک ٹیبلیٹ میں زیادہ سے زیادہ50کسان اپنے اکاؤنٹ کھول سکتے ہیں۔ٹیبلیٹ تقسیم کے بعد ریاست کے آئی ٹی بی ٹی ‘سائنس و ٹیکنا لوجی کے وزیر ایس آر پاٹل نے کہا کہ یہ ملک میں پہلی بار کسانوں کے گھروں کے دروازے تک ٹیکنالوجی پہنچانے کے منصوبہ بندی -منصوبہ تجرباتی طورپر کامیاب رہتا ہے تو اسے ریاست کے دیگر اضلاع میں بھی دئیے جائیں گے۔اس منصوبہ کیلئے حکومت نے اپنے خزانے سے ایک روپیہ بھی خرچ نہیں کیا۔ NRI youth e farmer کے ذریعہ اس منصوبہ کو لاگو کرنے کیلئے آگے آئے ہیں ۔ان دونوں اضلاع میں الگ الگ کال سنٹر س کے قائم کئے جائیں گے۔ای کسان کے سربراہ گوری شنکر رگنگوڈر نے کہا کہ انگلینڈ‘امریکہ ‘جاپان جیسے ممالک میں کسانوں کو ٹیکنا لوجی دے کر زراعت کو مضبوط بنایا گیا ہے۔ ہمارے ملک کے کسانوں کو بھی تکنیکی سہولیات دینے کے مقصد سے NRI youth e farmer نے مل کر تقریبا 2کروڑکی لاگت سے یہ منصوبے کی شروعات کی ہے۔***

اسمعیل آئیڈیل پبلک اسکول سائنس نمائش کا اہتمام 

بیدر ۔26؍جنوری۔(فکروخبر/محمدامین نواز بیدر )۔روشن ایجوکیشن ٹرسٹ کے زیرِ اہتمام چلائے جارہے اسمعیل آئیڈیل پبلک اسکول میں یومِ جمہوریہ کے موقع پر دو روزہ سائنس نمائش منعقد کی گئی ہے۔اس نمائش کے افتتاح کے موقع پر جناب محمد شفیع الدین صدر روشن ایجوکیشن ٹرسٹ نے اپنے خطاب میں بتایا کہ ایک سائنس داں کی عظمت اس بات میں نہیں ہے کہ اس نے کیا پڑھا بلکہ اُس کی عظمت اس میں ہے کہ اس نے کس تجربہ کے ذریعے کیا ثابت کیا اور کہا کہ جو شحص اپنے علم کی بنیاد تجربوں پر نہیں رکھتا وہ ہمیشہ غلطی کرتا ہے پس تم سائنس کا صحیح علم حاصل کرنا چاہتے ہوتو تجربوں کو لازم سمجھو‘اور کہا کہ عالمِ اسلام میں صرف45ہزار سائنسدان موجود ہیں ‘روس میں15لاکھ اور جاپان میں7لاکھ موجود ہیں ۔ مدرسہ ہذا کے طلباء نے اس نمائش میں 410مُختلف ماڈلس بنائے اور بہتر مُظاہرہ پیش کیا۔چنما چیر پرسن پی ڈی‘محمد غوث الدین روشن اور سید عبدالستار موجود تھے ۔*** 


سرکاری اسکول ملکا پور میں جشن یومِ جمہوریہ ہند کا انعقاد

بیدر ۔26؍جنوری۔(فکروخبر/محمدامین نواز بیدر )۔ جناب عبدامجید میر معلم کی صدارت میں سرکاری اُردو ہائیر پرائمری اسکول ملکا پور میں جشن یومِ جمہوریہ ہند کا انعقاد عمل میں آیا۔جشن یومِ جمہوریہ ہندکے پیشِ نظر طلباء نے پربھات پھیری کرتے ہوئے تعلیمی شعور کا پیغام دیا ۔طلباء و طالبات نے مُختلف تعلیمی مُظاہرہ پیش کئے ۔بعد ازاں طلباء انعامات و شیرینی تقسیم کی گئی ۔اس پروگرام میں مہمانانِ خصوصی صدر ایس ڈی ایم سی صدر غوث خان و اراکین ایس ڈی ایم سی مدرسہ ہذا کے علاوہ افسر النساء معلمہ موجود تھیں ۔*


جنتادل (ایس) دفتر املاپور میں جشن یومِ جمہوریہ ہند کا انعقاد

بیدر ۔26؍جنوری۔(فکروخبر/محمدامین نواز بیدر )۔جناب محمد اسد الدین اور شاہ سعود قادری کے ہاتھوں سلیم چکن املاپور کےJDSدفتر پر ترنگا لہرایا گیا ۔صبح 8:45بجے جناب شیخ مسیح الدین میر معلم سرکاری پرائمری اسکول املا پور نے بحیثیت مہمانِ خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر محمد بلال ‘ گوتم ‘ محمد منیر الدین ‘ محمد اسد‘ محدم حفیظ‘ محمد عابد ‘امرت‘محمدلئیق‘ محمد بابر ‘محمد حنیف ‘راجو‘ موہن ریڈی‘شری کانت موجود تھے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا