English   /   Kannada   /   Nawayathi

مودی اوبامہ تاریخی ملاقات میں جوہری سمجھوتے پر پیش رفت (مزید اہم ترین خبریں )

share with us

تاہم ابھی تک اس کی تفصیلات واضح نہیں ہیں۔لیکن بھارتی وزیر اعظم نے کہا کہ سول جوہری معاہدے کے چھ سال بعد اب دونوں ممالک اس ضمن میں تجارتی سمت میں پیش رفت کر رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ دونوں ممالک دفاع کے شعبے میں بھی مزید تعاون کی جانب بڑھ رہے ہیں اور وہ دو طرفہ تجارت کو نئی سطح تک لے جانے کے خواہاں ہیں۔صدر اوباما نے صاف ستھری توانائی کی پیداوار میں بھی بھارت کو تعاون دینے کی بات کہی ہے۔امریکی صدر باراک اوباما نے تمام ہندوستانیوں سے محبت بھرے نمسکار کے ساتھ اپنی مشترکہ کانفرنس کا آغاز کیا۔اس سے پہلے بھارتی وزیر اعظم نے پروٹوکول کے برخلاف امریکی صدر براک اوباما اور ان کی اہلیہ کا اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر استقبال کیا۔دونوں رہنماؤں نے گرمجوشی کا مظاہرہ کیا اور گلے ملے۔صدر اوباما پروگرام کے مطابق راشٹرپتی بھون یعنی ایوان صدر پہنچے جہاں روایتی طور پر انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ صدر پرنب مکھرجی نے صدارتی محل کے صحن میں صدر اوباما کا استقبال کیا۔اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کی کابینہ کے کئی ارکان موجود تھے۔اوباما کے اعزاز میں ۲۱ توپوں کی سلامی دی گئی۔ وزیر اعظم نریندرمودی نے پروٹوکول کے برخلاف امریکی صدر براک اوباما اور ان کی اہلیہ کا اندرا گاندھی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر استقبال کیا۔بھارتی کابینہ کے وزرا اور اعلی حکام سے ملاقات کے بعد باراک اوباما نے کہ یہ ہمارے لیے باعث عزت ہے اور ہم اس غیر معمولی میزبانی کے لئے شکرگزار ہیں۔صدر باراک اوباما نے اس کے بعد راج گھاٹ جا کر مہاتما گاندھی کی سمادھی پر حاضری دی۔اطلاعات کے مطابق اس موقعے پر دونوں رہنما تجارت، سکیورٹی، جوہری قوت اور ماحولیات کی تبدیلی پر بات کریں گے۔باراک اوباما کو بھارت کے یومِ جمہوریہ کے موقع پر منعقد تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر مدعو کیا گیا ہے۔اتوار کی رات بھارتی صدر پرنب مکھرجی نے براک اوباما اور ان کی اہلیہ کے اعزاز میں صدارتی محل میں خصوصی عشائیے کا اہتمام کیا ہے۔وہ اپنے اس دورے میں نریندر مودی کے ساتھ عوام سے ریڈیو پر بھی خطاب کریں گے۔دہلی میں بی بی سی کی گیتا پانڈے کا کہنا ہے کہ جس مقام پر پیر کو یومِ جمہوریہ کی پریڈ منعقد ہونا ہے وہاں عموماً سکیورٹی کے سخت انتظامات ہوتے ہیں لیکن اس مرتبہ یہ انتظامات انتہائی سخت ہیں۔انڈیا گیٹ اور راج پتھ کا علاقہ گذشتہ کئی دن سے عوام کے لیے ممنوع علاقہ بنا ہوا ہے اور یہاں ہزاروں اہلکار ڈیوٹی دے رہے ہیں۔یہ پہلا موقع ہوگا جب امریکی صدر اتنی دیر تک کھلے آسمان تلے کسی تقریب میں اتنی دیر تک شریک رہیں گے۔اوباما نے واشنگٹن میں اپنی حلف برداری کی تقریب میں تقریباً ۴۰ منٹ گزارے تھے جبکہ راج پتھ پر یوم جمہوریہ کی تقریب دو گھنٹے تک چلے گی۔بھارتی دارالحکومت کے موریا شیریٹن اور تاج محل ہوٹل کی بھی سکیورٹی میں اضافہ کیا گیا ہے۔ اوباما اور ان کی ٹیم ان میں سے کسی ایک ہوٹل میں قیام پذیر ہوگی۔ سکیورٹی کی وجہ سے اوباما کی حتمی قیام گاہ کا نام ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔سلمان راوی کے مطابق امریکی صدر کے دورے پر دہلی کی عوام میں کافی جوش ہے اور لوگوں کا کہنا ہے کہ یوم جمہوریہ کی تقریب میں امریکی صدر کی پہلی بار شرکت اس بات کا اشارہ ہے کہ اب بھارت دنیا کی بڑی طاقتوں سے آنکھ سے آنکھ ملا کر بات کرنے کی حیثیت رکھنے لگا ہے۔تاہم کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جن کے خیال میں اوباما کے اس دورے کا زیادہ فائدہ امریکہ کو ملے گا نہ کہ بھارت کو۔براک اوباما کے دورہ بھارت کے طے شدہ شیڈول میں بھی سنیچر کو تبدیلی کی گئی ہے اور اب وہ تاج محل دیکھنے آگرہ نہیں جائیں گے۔وائٹ ہاؤس کے پریس سیکرٹری جوش ارنسٹ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر اوباما کو تاج محل نہ جا پانے کا افسوس ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے شاہ عبداللہ کے انتقال کے بعد اوباما نئے شاہ سلمان سے مل کر تعزیت کرنا چاہتے ہیں۔


انعامی بدمعاش پولیس مڈھ بھیڑ میں ماراگیا

لکھیم پور۔25جنوری(فکروخبر/ذرائع) پولیس حراست سے فرارہوکر زر یرغمال کیلئے تاجروں کے اغواکی وارداتوں کو انجام دینے والے بارہ ہزار کے انعامی بدمعاش ڈالوبھگگہاسے ہوئی مڈھ بھیڑ کے بعد کھیری پولیس نے ڈالوکو ماردیا۔ پولیس کے مطابق طویل عرصہ سے کھیری پولیس ڈالوبھگگہاکی تلاش میں مصروف تھی۔ پولیس کو خبر ملی کہ بھگگہاسنگھ اورسچن عرف ڈالواپنے دیگر دوساتھیوں کے ساتھ گووند پورفارم کے رہنے والے گوپال سنگھ کی پناہ میں ہے۔ اطلاع ملتے ہی ایس پی اروندسین کی قیادت میں تھانہ انچارج اورپو لیس فورس نے ڈالواوربھگگہا کو چاروں طرف سے گھیڑکرڈالوکوماردیا۔اوردیگربدمعاش فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔


سولہ سالہ لڑکی عاشق کی جدائی نہیں کرپائی برداشت 

گورکھپور۔25جنوری(فکروخبر/ذرائع) تین ماہ قبل عاشق کے ساتھ گھر سے بھاگی سولہ سالہ لڑکی نے اس سے جدا ہونے پر آگ لگاکر جان دے دی۔ واردات کیمپئر گنج تھانہ حلقہ کی ہے۔ اس سے قبل بھی وہ اسی نوجوان کے ساتھ گھر سے بھاگ چکی تھی۔اس وقت دس ماہ بعد لوٹی تھی۔نوجوان سہجنواں تھانہ حلقہ کے بھگتاگاؤں کارہنے والا ہے۔کیمپیئر گنج حلقہ کی رہنے والی نازنین (تبدیل شدہ نام )کے گھر کے پڑوس میں ہی اس کی رشتہ داری ہے۔رشتہ دارکے گھر آتے جاتے لڑکی کا اس کے ساتھ معاشقہ ہوگیا۔تقریبا ایک برس قبل وہ اس کے ساتھ گھر سے بھاگ گئی۔ اہل خانہ نے اس معاملے میں مقدمہ تو درج نہیں کرایا لیکن اس کی تلاش کرتے رہے نوجوان کے دوسرے فرقہ سے تعلق رکھنے کی وجہ سے اس وقت گاؤں میں اس وقت حالات کافی کشیدہ ہوگئے تھے۔دس ماہ بعد وہ کسی طرح ملی۔تین ماہ قبل وہ دوبارہ اسی لڑکے کے ساتھ گھر سے فرار ہوگئی ۔اہل خانہ نے اس مرتبہ تھانہ میں تحریر دی لیکن مقدمہ درج نہیں ہوا۔پولیس نوجوان کے کنبہ والوں پر نازنین کو ڈھونڈ کر لانے کا دباؤ بناتی رہی۔لڑکے گھر والے اس کو ساتھ لیکر بدھ کو تھانہ پہنچے اس کے بعد اس کے والدین نے سپردکردیاگیا۔اس دوران بھی وہ عاشق کے ساتھ جانے کی ضد کرتی رہی۔ساتھ نہ جانے دینے پر اس نے خود کشی کرلینے کی دھمکی بھی دی تھی۔


گٹکا،سکریٹ سمیت نشیلی اشیاء کو کیا گیا نذرآتش

کانپور۔25جنوری(فکروخبر/ذرائع) جاج مؤمدینہ مسجد کے پاس جمعہ کو جمعہ کی نماز کے بعد محمد عارف خان اورفیصل جمال کی قیادت میں نشہ آوراشیاء گٹکا تمباکو سکریٹ وغیرہ آگ کے سپرد کیا گیا اس موقع پر سیکڑوں نوجوانوں نے نشہ آوراشیاء کو چھوڑنے کا عہد لیا۔ اس کے بعد لوگوں نے علاقہ کے مذہبی مقامات، اسکولوں کے آس پاس کے دکانداروں کو گلاب کا پھول دے کر نشیلی اشیاء نہ فروخت کرنے کی لوگوں سے اپیل کی عوام کے ساتھ دکانداروں نے مذہبی مقامات، اسکولوں کے آس پاس فروخت کرنے کی پابندی کے ساتھ انتظامیہ کی کوششیوں کی ستائش کی۔علاقائی لوگوں نے کہا کہ اس کیلئے انتظامیہ جاجمؤ علاقہ میں جلد ہی مہم چلائے گی۔اس موقع پر خاص طورسے محمد عارف، فیصل ، جمال، سونو عرف ارشاد، جتیندرپال ،مونو، شاداب ، محمد شکیل، رجن،گڈو،پپو،بالی وغیرہ موجودتھے۔


سڑک حادثہ میں ا یک شخص ہلاک ، چھ زخمی

مظفرنگر۔25جنوری(فکروخبر/ذرائع)جانسٹھ سڑک پرہو ئے ایک حادثہ میں ۰۳سالہ ایک شخص کی موت ہوگئی جب کہ چھ دیگر لوگ زخمی ہوگئے یہ حادثہ اترپردیش کے مظفرنگر میں ہوا۔ پولیس نے آج بتایاکہ کل جانسٹھ سڑک پر ٹیمپو کے پلٹ جانے کے سبب اس میں سوار دیو یندر کی موت ہوگئی جب کہ چھ دیگرافرادزخمی ہوگئے۔ انھوں نے بتایاکہ زخمیوں کو ایک اسپتال میں داخل کرایا گیاہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا