English   /   Kannada   /   Nawayathi

دو جڑواں بچیوں کے ساتھ خاتون کی لاش مشکوک حالت میں دریافت

share with us

مہلوک خاتون کے شوہر ہریش (38) نے پولس میں یہ شکایت درج کرانے کی کوشش کی کہ یہ اس کی بیوی اپنے بچوں کے ساتھ 1000لیٹر والے ٹینک میں کود کر خودکشی کرلی ، مگر آشا کے خاندان والوں نے قتل کا شبہ کرتے ہوئے شوہر ہریش کے خلاف کیس درج کروایا ۔ پولس نے شک ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ موت کی نوعیت خودکشی کی نہیں بلکہ قتل کی بتارہی ہے ،مگر جو بھی ہے میڈیکل جانچ کے بعد ہی سچائی سامنے آئے گی کہ قتل ہے یا خودکشی، جب کہ آشا کے بھائی کی شکایت کے پیشِ نظر شوہر ہریش کو گرفتا کرلیا گیا ہے، اطلاع کے مطابق مہلوک عورت کا تعلق شیموگہ ضلع کے ساگر تعلقہ سے ہے ، 2011میں وہ بنگلور کے ایک ہوٹل میں ریسپشنسٹ کی حیثیت سے ملازمت کررہی تھی، اسی سال ہریش سے شادی ہوگئی ، شادی کے موقع پر ہریش کو ۲لاکھ روپئے جہیز کے طور پر دئے گئے تھے جب کہ سونا 170گرام تھا۔ آشا نے جب دو خاتون جڑواں بچیوں کو جنم دیا توہریش اور سسرال والوں کی جانب سے آشاکو جسمانی و ذہنی ہراساں کیا جانے لگا، ہریش نے بنگلور کے ایک کرکٹ میں لگائے گئے جوا پر 7لاکھ روپئے ہار چکا تھا، اور اس کا قصور بچیوں پر تھوپ رہا تھا تھا کہ وہ اس کے لیے نحوست ثابت ہورہے ہیں۔تفتیش جاری ہے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا