English   /   Kannada   /   Nawayathi

جی جناردھن ریڈی کو دوبارہ بی جے پی میں شامل ہونے پرریاستی صدر بی جے پی کی ہچکچاہٹ(مزید خبریں )

share with us

اگرچہ کہ مسٹر جوشی نے ریڈی کو ضمانت ملنے پر مسرت کا اِظہار کرتے ہوئے کہا کہ 40ماہ کے بعد جیل سے رہا ہونا ریڈی اور ان کے خاندان کیلئے راحت کی بات ہے۔ ایسے بھی ریڈی کئی قسم کی صحت سے متعلق پریشانیوں سے شکار ہیں ۔ریڈی کے غیر قانونی کان کنی کے خلاف طویل جنگ لڑنے والے سوشیل چینج کمیونیٹی(Social Change Community)کے سربراہ مسٹر ایس آر ہیرے مٹھ نے چہارشنبہ کو ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ کان کنی مافیا کا ایک دن یا چالیس مہینے تک جیل میں رہنا عدالت کے فیصلے پر انحصار تھا ۔ انھوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ کان کنی مافیا کو کورٹ نے ریاست کے بلاری اور آندھراپردیش کے اننت پور ‘کڑپہ اضلاع میں داخلے پر روک لگائی ہے۔ انھو ں نے کہا کہ کورٹ میں یہ معاملہ کافی طویل کھینچ رہا ہے ۔اور ان کیآرگنائزیشن کی جانب سے کورٹ میں ایک عرضی دائر کی جائے گی کہ سی بی آئی یا کسی دیگر خاص کورٹ میں اس معاملہ کی فوری بحث کی جائے تاکہ ملزمان کو سزا مل سکے۔ مسٹر ہیرے مٹھ نے کہا کہ جناردھن ریڈی کے وکیل رہے رگھو چاریالو سابق میں بھی جناردھن ریڈی کے وکیل تھے اور ریڈی کے معاملہ میں وہ54بار اس وقت کے سی بی آئی ڈائریکٹر رنجیت سنہا سے ملے لیکن اب وہی رگھو چاریالو سی بی آئی کے خصوصی وکیل کے طورپر کام کررہے ہیں ۔مسٹر ہیرے مٹھ نے کہا کہ وہ رگھوچاریالو کے مسئلہ کو سپریم کورٹ کے سامنے رکھیں گے۔**


ملیکارجن کھرگے نے لگایا الزام ‘ مودی حکومت کارپوریٹ دوست ‘ غریب و کسان مُخالف پالیسیوں پر گامزن

بیدر۔24؍جنوری۔(فکروخبر/محمدامین نواز بیدر )۔کانگریس نے مرکزی حکومت کے ملازمین اسٹیٹانشورنس کارپوریشن کے میڈیکل کالجوں کو بند کرنے کے فیصلے کو غریب مُخالف قراردیا ہے۔ پارلیمنٹ میں کانگریس کے قائد مسٹر ملیکارجن کھرگے نے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی این ڈی اے حکومت پر غریب مُخالف پالیسیاں اپنانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ کلبرگی اور بنگلور کے راجا جی نگر میں واقع ایمپلائز اسٹیٹ انشورنس کارپوریشن کے میڈیکل کالجوں کو بند کرنے کی مرکزی حکومت کا فیصلہ اس کی تازہ مثال ہے۔مسٹر کھرگے نے کہا کہ کانگریس کییو پی اے حکومت نے غریب و پسماندہ طبقے کے لوگوں کیلئے ای ایس آئی سی میڈیکل کالجوں کو قائم کیا لیکن مودی حکومت ان میڈیکل کالجں کو بند کرنے پر تبضِد ہے‘ اور چاہتی ہے کہ ریاستی حکومت انھیں اپنے کنٹرول میں لے لے ‘مسٹر کھرگے نے کہا کہ مودی حکومت کی کارپوریٹ دوست و کسان مُخالف پالیسیوں کی وجہ سے آنے والے دنو ں میں عام لوگوں کو اور مشکل حالات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ مسٹر کھرگے نے دہلی اسمبلی انتخابات کا ذکر کرتے ہوئے یقین ظاہر کیا ہے کہ اگلے ماہ ہونے والے انتخابات میں کانگریس سب بڑی پارٹی کے طورپر اُبھرے گی ۔ انھو ں نے کرن بیدی کو دہلی کی اگلی وزیر اعلی کے طورپر پیش کرنے بی جے پی کے اس اعلان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عوام اس بات کا فیصلہ کریں گے کہ کون اس کا سچا خادم ہے۔مسٹر کھرگے نے کہا کہ ریاست کی سیاست میں لوٹ کر آنے میں ان کی کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ اور سدارامیا کی حکومت اچھی کارکردگی کا مُظاہرہ کررہی ہے۔ ریاست میں کسی دلت کو وزیر اعلی بنائے جانے کے بارے میں چل رہی بات چیت کی طرف توجہ پر مسٹر کھرگے نے کہا کہ اس سے ذاتوں کے درمیان اختلافات اور بڑھیں گے۔ دلت وزیر اعلی کا قیاس غلط ہے اور صرف وقت اور حالات وزیر اعلی کو طے کریں گے۔***


 

بیدر کے معیاری اردو اسکولوں میں مفت داخلہ کی سہولت کاآغاز RTEکے تحت ہوچکاہے

بیدر۔24؍جنوری۔(فکروخبر/محمدامین نواز بیدر )۔ دارالخیریونانی دواخانہ ، یاران ادب ، اردو کی ترقی وترویج اور بزمِ غزالاں بیدر کی اطلاع کے بموجب بیدر کے معیاری اردو اسکولوں میں مفت داخلہ کی سہولت کاآغاز RTEکے تحت ہوچکاہے۔ مفت داخلوں کی آخری تاریخ 19فروری ہے۔ ، غریب ، نادار، پسماندہ ، خطِ غربت سے نچلی سطح کے اپاہچ، ایچ آئی وی میں ملوث بچے ، مزدور وں کے بچے ، ایس سی ؍ایس ٹی ، کیٹگری ون ، پسماندہ اور پچھڑے طبقات کیبچے درخواست فارم کے ساتھ متعلقہ افسران سے تصدیق شدہ کاسٹ اور انکم سرٹیفکیٹ ، پیدائشی سنداور پتہ کے ثبوت پر مشتمل دستاویزات منسلک کرنالازمی ہے۔جس کو آن لائن داخل کرنا ہوگا۔ اسکول ایجوکیشن کی ویب سائٹwww.schooleducation.kar.nic.in پر یہ تمام تفصیلات موجودہیں۔ آن لائن درخواست میں اپنے قریب کے پانچ مدارس کاانتخاب کرناپڑتاہے۔ خیال رہے کہ کسی غیر منظور شدہ اسکول کا انتخاب نہہو۔بیدر اور دیگر تعلقہ جات کے تمام غیرامدادی مدارس میں 25%کے لحاظ سے مخلوعہ نشستیں بلاک ایجوکیشن آفس میں 17جنوری کو آویزاں کردی گئی ہیں ۔ اہل طلباء کی فہرست 26فروری کو آویزاں کی جائے گی اور 2مارچ تک عوام کی جانب سے اعتراضات داخل کئے جاسکتے ہیں ۔ 20مارچ سے منتخب طلباء کے لئے داخلے متعلقہ مدارس میں لئے جاسکتے ہیں ۔مزید تفصیلات کے لئے دارالخیریونانی دواخانہ بید ر،7353600700،یارانِ ادب بیدر9886929207، اردو کی ترقی ترویج 9241462440،اوربزمِ غزالاں بیدر9886325770پر رابطہ کرسکتے ہیں ۔ ***


 

مسجد محمودیہ میلوربیدر میں جلسہ ‘علماء کا خطاب

بیدر۔24؍جنوری۔(فکروخبر/محمدامین نواز بیدر )۔دنیا میں جن انسانوں کو ’’قانون ساز‘‘ سمجھاجاتاہے ان میں سب سے ممتاز شخصیت حضرت محمدؐ کی ہے۔ کیونکہ دوسری کونسی بھی شخصیت تاریخ بشریت میں ایسی نہیں ہوئی جس کی زبان سے نکلی ہوئی ہر بات ’قانون‘ کادرجہ رکھتی ہو۔ نبی کریم ؐ کو ہی یہ اعزاز حاصل ہے کہ آپ نے ماڈرن دنیا میں پہلی دفعہ حقوق انسانی کاتصور پیش کیا۔ ان خیالات کا اظہار اقبال الدین انجینئر نے محسن انسانیت حضرت محمدؐ کی سیرت کے بعض پہلوؤں پر نظر ڈالتے ہوئے مسجد محمودیہ میلور میں کیا۔ انھوں نے مزید بتایاکہ رسول اللہ نے مدینہ منورہ میں پہلی دفعہ مردم شماری کروائی جو ماڈرن دنیا کی پہلی مردم شماری قرار دی گئی۔ پہلا تحریری دستور بھی تیار کروایا۔ عدلیہ اور انتظامیہ کافرق بھی آپ ؐ ہی نے سکھایا۔ سماجی انقلاب اور Social Reformationکا تصور بھی اسلام ہی نے دنیا کو دیا۔ کیونکہ اس سے قبل دنیا میں کہیں نہ اتنے بڑے پیمانے پر اصلاح کاکام ہوا نہ کوئی اتنا بڑا سماجی انقلاب آیا ۔ مولانا عتیق الرحمن نے اپنی تقریر میں بتایاکہ اللہ نے قرآن میں فرمایا جو رسو ل اللہ کی اطاعت کرتاہے وہ گویا خداہی کی اطاعت کرتاہے۔ جمعہ کے دن سورۂ کہف کاکم از کم پہلا اور آخری رکوع تلاوت کرنے سے اگلے جمعہ تک کے تمام فتنوں سے محفوظ رہاجاسکتاہے۔ جناب احمد پٹیل نے صحابہ کی قربانیوں کاذکر کرتے ہوئے دین کی تبلیغ کاکام کیسے خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دیا مثالوں سے سمجھایا۔ اور بتایاکہ دنیا ایک امتحان گاہ ہے اور اللہ کافرمان ہے کہ ہمیں اپنے مومن ہونے کاثبوت اس دنیا میں ہی دینا ہوگا۔ دعا پر جلسہ اختتام کو پہنچا۔*** 


 

بیدر ضلع انچارج وزیر اوماشری کا دورہ بیدر

بیدر۔24؍جنوری۔(فکروخبر/محمدامین نواز بیدر )۔بیدر ضلع انچارج وزیر و خواتین واطفال بہبود اور کنڑا کلچر وزیر اوماشری ۔26؍جنوری کو ضلع بیدر کا دورہ کررہی ہیں ۔وہ25؍جنوری کی شام بیجاپور سے گُلبرگہ آئیں گی۔اور 26؍جنوری کو صبح8:30بجے بیدر آئیں گی 9بجے بیدر کے نہرو اسٹڈیم میں ضلع انتظامیہ کی جانب سے منعقدکردہ جشنِ یومِ جمہوریہ ہند پروگرام میں شرکت کریں گی۔اُسی دن11بجے بیدر ضلع کانگریس دفتر جائیں گی دوپہر2بجے بیدر سے بذریعہ کار مانوی کیلئے روانہ ہوں گی۔*** 


 

بیدر ضلع پنچایت میں 30جنوری کو کے ڈی پی میٹنگ

بیدر۔24؍جنوری۔(فکروخبر/محمدامین نواز بیدر )۔بیدر ضلع پنچایت کے چیف ایکزیکٹیو آفیسر نے بتایا کہ 30؍جنوری کو صبح 11بجے بیدر ضلع پنچایت کے اجلاس ہال میں صدر بیدر ضلع پنچایت کی زیرِ صدارت کے ڈی پی کی جائزہ مٹینگ طلب کی گئی ہے ۔


 

26جنوری کوبیدر میں اردو کی ترقی وترویج سے متعلق نشست

بیدر۔24؍جنوری۔(فکروخبر/محمدامین نواز بیدر )۔ جناب محمد حسینی عرف امجد مددگار معلم این ٹی سی المحبوب بیدر اردو کی ترقی وترویج سے متعلق 26جنوری بروزپیر 8:30بجے شب ہونے والی 9ویں نشست میں اردو سے متعلق اظہارخیال کریں گے۔ جناب عرفان پٹھان نائب کنوینر نے محبان اردو سے اس نشست میں شرکت کرتے ہوئے استفادہ کی خواہش کی ہے ۔


 

رنگریز گلی کے اردو ہائیرپرائمری اسکول بیدر کی حصار بندی کا مطالبہ

بیدر۔24؍جنوری۔(فکروخبر/محمدامین نواز بیدر )۔مولانا ابوالکلام آزاد یووک سنگھ بیدر کے سکریٹری جناب عبدالمبین کی اطلاع کے مطابق رنگریز گلی کے اردو ہائیرپرائمری اسکول بیدر کی حصار بندی کی ضرورت ہے ۔ حصار بندی نہ ہونے سے لوگ اسکول کے حدود میں رفع حاجت کردیاکرتے تھے۔ اورچھوٹی سی حصار بندی کے اندروں جو خالی جگہہ ہے وہ طلباء کے کھیلوں کے لئے مناسب رہے گی ۔ انھوں نے ارباب مجاز سے اسکول کی حصار بندی کی طرف توجہ دینے کی اپیل کی ہے۔ 


 

صباء اسکول میں سبھاش چندر بوس جینتی تقریب منائی گئی

بیدر۔24؍جنوری۔(فکروخبر/محمدامین نواز بیدر )۔صباء اسکول یادگیر میں سبھاش چندر بوس کی 118ویں یومِ پیدائش منا ئی گئی، اس موقع پر ایک پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا۔سبھاش چندربوس کی تصویر کو پھول ما لا چڑھائی گئی۔اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے شریک بی ای او افیسر کے ۔پر بھو نے کہا کے طلباء کو چا ئے کے سبھاش چندر بوس کے بتائے ہو ئے اصولوں کو اپنائیں‘اورانکی طر ح زندگی میں ایک نیا انقلاب لائیں۔ایک اور مہمان خصوصی تعلقہ فیزیکل آفیسریس سونار نے اس موقع پر کہا کے سبھاش چندر بوس کے بارے میں ہمیں زیادہ سے زیادہ معلومات رکھنا چا ہئے، اور انکی یوم پیدائش کو یاد گار طور منا نا چا ہئے۔پروگرام کی صدارت اسکول کے چیرمین جاں نثار کو ثر نے فر ما ئی۔ اسکول کے فزیکل ٹیچر مو نیش بنگی نے نظامت کے فرائض انجام دئیے۔ اس موقع پر اسکو لہذاکے اساتذہ ،طلباء و طا لبات اور دیگر مو جود تھے۔


 

امریکی صدر کے دورہ ہند کی مخالفت‘ سی پی آئی (یم) کی جانب سے گورنر کے نام یادداشت

بیدر۔24؍جنوری۔(فکروخبر/محمدامین نواز بیدر )۔ مارکسسٹ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا(سی پی آئی یم) کی یادگیر ضلع شاخ کی جانب سے آج یادگیر ضلع دپٹی کمشنر کے توسط سے ریاستی گورنر کو ایک میمورنڈیم دیا گیا ۔ جس میں بتا یا گیا کے26؍جنوری یوم جمہوریہ کے موقع پر امریکی صدر بارک اوبامہ مہمان خصوصی کی حیثیت سے بھارت کے دورے پر آ رہے ہیں۔ انکے بھارت کے دورہ کی سی پی آئی (یم )سختی سے مخالفت کر تی ہے۔ دنیا کے کئی ممالک پرزبر دستی دخل دے کر انہیں تباہ و تاراج کر نے والے ملک امریکہ کے صدر کو مہمان خصوصی کی حیثیت سے یوم جمہوریہ کے موقع پر مدعو کر نے پر ہم سخت احتجاج کر تے ہیں اور بارک اوبامہ کے دورہ کی سختی سے مذمت کر تے ہیں۔بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پر سیکو لر اورجمہوری طاقت کو توڑنے کا ذہین رکھنے والی بی جے پی اور مودی حکومت نے امریکی صدربارک اوبامہ کو مہمان خصوصی کے طور مدعو کیا ہے۔جس نے لیبیا پر حملہ کر کے تباہ کر دیا،عراق پر بم باری کر کے وہاں کے لو گوں کو پر یشان کیا، شام میں تباہی کا امریکہ ہی ذمہ دار ہے، اور مغربی ایشیاء کے ممالک اوروہاں کی حکومتوں پر اسکی نظر ہے، فلسطین و عرب ممالک کے مخالف سرگر میوں میں راست طور پر ملوث ملک اسرائیل کا قریبی رہنے والا امریکہ ایشیا ء ممالک میں اپنی ملٹری کو بھیج کر یہاں کے ممالک سے فائدہ اٹھا رہا ہے۔ اس موقع ایس یم ساگر ضلع سکریٹری سی پی آئی یم یادگیر کے علاوہ عہدیداران، کارکنان اور دیگر مو جود تھے۔


 

یادگیر ضلع میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد شاندار پیمانے پر کیا جائے گا

یادگیر24؍جنوری۔(فکروخبر/محمدامین نواز بیدر )ضلع انتظامیہ کی جانب سے 26؍جنوری کو66 ویں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقادشاندار پیمانے پر عمل میں آئے گا۔اس دن صبح 9 بجے شہر کے اسٹیڈیم میں ضلع انچارج منسٹر با بو راؤ چنچنسور پر چم کشائی انجام دیں گے۔ پروگرام کی صدارت ڈاکٹر اے بی ملک ریڈی یم ایل اے یادگیر فر ما ئیں گے۔،اس موقع پر کئی معززین مہمانان خصوصی کے طور پر شریک رہیں گے۔ پھر شام6 بجے سرکاری جونئیر کا لج گراؤنڈ پر کلچرل پروگرام کا انعقاد عمل میں آئے گا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا