English   /   Kannada   /   Nawayathi

ریاست بہار میں سول کورٹ کے احاطہ میں بم دھماکہ، 3افراد ہلاک، 4زخمی (مزید اہم ترین خبریں)

share with us


کیرالہ ،کیمرے کی فلیش لائٹ پر مشتعل ہاتھی نے جوڑے کو ہلاک کردیا

احمد آباد ۔ 23 جنوری (فکروخبر/ذرائع) ریاست کیرالہ میں ہاتھی نے کیمرے کی فلیش لائٹ پر مشتعل ہو کر جوڑے کو ہلاک کردیا۔ جمعہ کے روز 52 سالہ بھوپندرا راول اور ان کی اہلیہ جگروتی احمد آباد کے پرمار ٹائیگر ریزرو نامی ٹریکنگ ریزارٹ میں سیر کررہے تھے اسی دوران انہوں نے ہاتھیوں کے غول کے ساتھ اپنی نایاب تصویر بنانے کا فیصلہ کیا۔ جیسے ہی کیمرے کی فلیش غول میں موجود ایک ہاتھی کی آنکھوں میں پڑی ‘ وہ مشتعل ہوگیا اور جوڑے پر حملہ کرتے ہوئے راول کو اپنی سونڈ سے اٹھا کر پٹح دیا جبکہ اس کی اہلیہ بھی ہاتھی کے حملہ سے ہلاک ہوگئی ،دونوں سیاحوں کا گائیڈ ہاتھی کے مشتعل ہوتے ہی اپنی جان بچانے کے لئے موقع سے فرار ہوگیا۔


انصاف نہ ملنے پریوم جمہوریہ کے موقع پر خود سوزی کاانتباہ

بارہ بنکی۔23جنوری(فکروخبر/ذرائع) ومل کمار نے وزیراعلیٰ کو فیکس کرکے انصاف نہ ملنے کی حالت میں وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ پر۶۲جنوری کوصبح دس بجے خود سوزی کرنے کاانتباہ دیاہے ۔واضح ہوکہ ومل کماریادو ساکن جلال پورگاؤں پوسٹ بڑیل تھانہ کوتوالی بارہ بنکی کے والد ہولی پرشاد یادو کے نام ایک آراضی خسرہ نمبر ۱۲رقبہ ۵۲ء ۰ہیکٹیر جلا پورمیں واقع ہے ۔ اسی آراضی سے متصل خسرہ نمبر ۰۲تالاب وخسرہ نمبر۹۱بنجر ہے ۔ گذشتہ دوبرسوں سے ومل کمار او راس کے والد اپنی زمین کیلئے مسلسل کوشش کررہے ہیں لیکن ضلع انتظامیہ اس کی زمین نہیں دلارہاہے ۔ جبکہ وزیر اعلیٰ کوبھی اس سلسلے میں لکھا جاچکاہے ۔تالاب اور ومل کمار کی زمین کوزمین مافیا ہزاروں ٹرک مٹی ڈال کراور تالاب کاپانی نکال کرقبضہ کررہے ہیں۔ ومل کمار اور اس کے والد کوانصاف نہیں مل پارہا ہے۔ اس لئے اس نے یوم جمہوریہ کے موقع پر۶۲جنوری کو صبح دس بجے وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ پرخود سوزی کرنے کافیصلہ کیا ہے۔ 


نوجوان نے مٹی کاتیل ڈال کر خود کولگائی آگ 

فتحپور۔23جنوری(فکروخبر/ذرائع)کشن پورتھانہ حلقہ کے گڑہاگاؤں کارہنے والا کشن دوبے تیس سالہ ولد شیوشنکر دوبے جواپنی بہن ،بہنوئی کے یہاں دھاتہ تھانہ حلقہ کے دامودرپورگاؤں میں رہتا تھا دیر شب مشتبہ حالت میں اس نے اپنے اوپرمٹی کاتیل ڈال کرآگ لگالی جس سے ہو شدید طورپرجھلس گیا۔اہل خانہ اسے سی ایچ سی لے کرآئے جہاں ڈاکٹر نے اس کی حالت تشویش ناک دیکھتے ہوئے الہ آباد سروپ رانی کیلئے منتقل کردیا۔ جہاں اس نے دم توڑ دیا۔ پولیس نے لاش کوقبضے میں لے کرپوسٹ مارٹم کیے لئے بھیج دیا۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا