English   /   Kannada   /   Nawayathi

حافظ محمد لئیق احمد نے مکمل حفظ القران مسابقہ میں ریاست تلنگانہ و آندھرا میں اول مقام پر

share with us

مورخہ 18؍ 19؍ جنوری کو جامعہ اسلامیہ اشاعت العلوم اکل کوا مہاراشٹرا کے زیر اہتمام بمقام جامعہ اسلامیہ دارالعلوم حیدرآباد آل ریاستی مسابقہ منعقد ہوا مکمل حفظ قرآن مجید میں کمسن حافظ قرآن میں حافظ لئیق احمد نے متاثر کن اور شاندار انداز میں تلاوت کلام پاک کا مظاہرہ پیش کیا اور پوری ریاست تلنگانہ و آندھرا میں اول امتیازی قرار پایا اس موقع پر خادم القرآن مولانا غلام محمد وستانوی رئیس جامعہ اسلامیہ اشاعت العلوم اکل کوا نے حافظ لئیق احمد کو کل ہند مسابقہ کے لئے منتخب فرمایا جو ماہ مارچ 2015میں اشاعت العلوم اکل کوا مہاراشٹرا میں منعقد ہونے جارہا ہے اس پُر مسرت موقع پر والد محترم مولانا عتیق احمد قاسمی اور استاد محترم حافظ و قاری محبوب علی صاحب ،صدر مدرس حافظ فاروق صاحب ، ناظم مدرسہ مولانا محمودپٹیل قاسمی کو مولانا تصدق ندوی مہتمم جامعہ نورالاسلام چٹگوپہ نے تہہ دل سے مبارکباد پیش کی ہے ۔***


اندراآواس اسکیم پر عدم عمل آوری سے مستحقین پریشان 

سید ذوالفقار ہاشمی سابق رکن اسمبلی نے مستحقین کو انصاف دلانے کی مہم شروع کی

بیدر۔22جنوری(فکروخبر/محمدامین نواز)جناب سید ذوالفقار ہاشمی سابق رکن اسمبلی بیدر نے ایک پریس نوٹ جاری کرکے بتایا ہے کہ سال2012-13میں اندراآواس یوجنا کے تحت بیدر ضلع میں 1,200مکانا ت کی منظوری عمل آئی تھی۔مگر غریبی سطح سے نیچے کی زندگی گزارنے والے خاندانوں کو ابھی تک مکانا ت تعمیر کرکے نہیں دئیے گئے ۔1980ء میں دیہی رہائش کے پروگرام کے تحت شروع کی گئی اندرا آواس اسکیم اب عدم دلچسپی اور بد عنوانی کی نظر چڑھتی نظر آرہی ہے مرکز کی جانب سے ملنے والے بجٹ سے چل رہی یہ اسکیم انتظامیہ کی غفلت اور ضلع پنچایت کے چیف ایکز یکٹیو آفیسر کی عدم دلچسپی کے باعث بیدر ضلع کے دیہی علاقوں میں رہنے والے غریب خاندان اس اسکیم سے مستفیدنہیں ہورہے ہیں ۔ جناب سید ذولفقار ہاشمی سابق رکن اسمبلی بیدر نے مذکورہ بالا یوجنا کو غریبوں تک پہنچانے میں عہدیداران کی عدم دلچسپی نے غریبوں کو آج بے گھر کردیا ہے ۔اگر ایسی حالت رہے گی تو ایسے غریب خاندانوں کے ساتھ انصاف کب ہوگا۔ہم غریب و مستحق خاندانوں جو بے گھر ہیں اور مذکورہ بالا یوجنا کے مستحق ہیں انھیں انصاف دلاکر رہیں گے اور ان کے ساتھ ہورہی ناانصافیوں کیلئے ہم یقیناًخاموش نہیں رہیں گے ۔واضح رہے کہ گزشتہ یوم بیدر ض’لع پنچایت میں منعقدہ اجلاس میں بتایا گیا تھا کہ اندراآواز اسکیم جو دیہاتوں میں غریبوں کو امکنہ کی سہولت فراہم کرنے کیلئے مرکزی حکومت کی جانب سے لاگوکی گئی ہے۔ گزشتہ سال ضلع کے پانچ تعلقہ جات کیلئے 5182مکانات منظورہوئے تھے جس میں سے 1009مکمل کرلے گئے ہیں اور3726مکانات زیر تعمیر ہیں ضلع بیدر میں1086اوراد 972بسواکلیان1188بھالکی 768ہمناآبادکیلئے 1168مکانات کی منطوری دی گئی تھی ۔مگر سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کاغذی سطح پر منظوری عمل میں آنے سے غریب عوام کورہائش کیلئے گھر نہیں ملتا بلکہ اس پر عمل آوری ضروری ہے ۔اور جب تک عمل آوری نہیں ہوگی ہم غریبوں سے ہورہی نہیں انصافی کے خلاف آواز ضرور اُٹھائیں گے ۔ ***


رئیس اختر کے سانحہ پر تعزیتی پیام

بیدر۔22جنوری(فکروخبر/محمدامین نواز)محترمہ نسیم فاطمہ مؤظف ٹیچر نے ایک تعزیتی بیان جاری کرکے بتایا ہے کہ سرزمین دکن ادبی اُُفُق پر چمکتا کا درخشاں ستارہ جو عالمی شہرت یافتہ شاعر جناب رئیس اختر کے سانحہ پر نہ صرف جناب رئیس اختر کے افرادِ خاندان بلکہ اُردو ادب کیلئے ایک عظیم سانحہ ہے ۔محترمہ نے بتایا کہ آبائی شہر بیدر کے جناب رئیس اختر مجسمِ اخلاق ‘خوش مزاج‘ خوش پوش‘ خوش نوا‘ اور خوبرو شخصیت کے حامل تھے ۔آپ مذہبی روایتوں کے پاسدار تھے ۔ آپ کو حمد ‘نعت‘غزل ‘قطعات ‘منقبت غرض شاعری کے ہر جہت پر آپ دسترس تھی۔جناب رئیس اختر عشق نبویؐ میں ڈوب کر نعتِ شریف کہتے جسے سننے والے سرشار ہوجاتے اور ہر دل میں دیارِ نبی ؐ کی زیارت کی خواہش جاگ اُٹھتی۔جناب رئیس اختر اپنے خاندان کے سرپرست تھے ‘مُخلص‘ہمدرد ‘ملنسار ‘خوش اخلاق ‘فرض شناس خوبیوں کا امتزاج تھے ۔انھوں نے آخر میں افرادِ خاندا ن‘اہلِ ادب افراد ‘بہی خواہوں ‘شاگردوں سے اپیل کی ہے کہ اس عظیم شخصیت کی مغفرت کیلئے دعا کریں ۔اللہ تعالی مرحوم کے پسماندگان کو صبرِ جمیل عطاکرے ۔(آمین)۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا