English   /   Kannada   /   Nawayathi

دہلی پولیس کی سابق وزیر ششی تھرور سے بیوی کے قتل بارے میں پوچھ گچھ(مزید اہم ترین خبریں )

share with us

انہوں نے کہاکہ ششی سے جنوبی دہلی کے علاقے وسنت وہار کے پولیس اسٹیشن میں 4 پولیس افسروں پر مشتمل تحقیقاتی ٹیمنے تحقیقات کے دوران50 سے زائد سوالات پوچھے جن کے ششی تھرور نے مثبت انداز میں جواب دئیے ۔ انہوں نے کہاکہ اس قسم کی تحقیقات کے تین دور ہوں گے جن میں سے گزشتہ روز ہونے والا پہلا دور تھا۔ انہوں نے کہا کہ مقدمہ کی مزید پیش رفت کے بارے میں فیصلہ ششی سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات کی روشنی میں کیاجائے گا۔

ریاست تلنگانہ میں سوائن فلو سے ہلاکتوں کی تعداد 10 ہوگئی

حیدر آباد ۔ 21 جنوری (فکروخبر/ذرائع) ریاست تلنگانہ میں سوائن فلو سے ہلاکتوں کی تعداد 10 ہوگئی ۔اطلاعات کے مطابق ریاستمیں اب تک 185 افراد کے سوائن فلو کے وائرس ایچ ون این ون سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے۔ رپورٹ کے مطابق بدھ کو حیدرآباد کے عثمانیہ ہسپتال میں زیر علاج سوائن فلو کے 2 مریض اور سرکاری ہسپتال میں زیر علاج ایک مریض موت کے منہ میں چلا گیا۔ڈاکٹرز کے مطابق اس مہلک وائرس سے بچنے کا موثر ترین طریقہ ماسک کا استعمال ہے ۔طبی ماہرین کے مطابق سردی کی شدت میں کمی آنے سے سوائن فلو سے متاثر ہونے کے کیسز میں نمایاں کمی آئے گی۔ ڈاکٹروں کاکہنا ہے کہ شدید بخار اور سانس میں تکلیف پرفوری ہسپتال سے رجوع کیاجائے۔


 

بی جے پی عوام سے کئے گئے وعدوں کوپوراکرے :اعظم خاں

رامپور۔21جنوری(فکروخبر/ذرائع ) کابینی وزیر محمد اعظم خاں نے کہا ہے کہ ساکشی مہاراج گنگاسے لاشیں پھینکنے کے معاملے کابرانہ مانیں ۔کابینی وزیراورجوہریونیورسٹی میں میڈیا سے خطاب کررہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ ہم نے سناتھا کہ گنگا میں ساکشی مہاراج نے لاشیں پھنکوائی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ بات غلط ہے توساکشی مہاراج انکار کردیں۔ اس کے بعدہم ساتھ دیں گے ۔کہ ہم نے جس سے سنا تھا اس نے غلط بتایا ۔ انھوں نے کہا کہ ساکشی مہاراج نے سوکروڑ کی ہتک عزت کامقدمہ دائر کرنے کی بات کہی ہے ہم تواتنی بڑی رقم کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتے۔ ساتھ ہی کہا کہ دوچار ہزارروپئے دے سکتے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ بی جے پی اپنے وعدوں سے مکر گئی ہے۔ جووعدے انھوں نے ملک سے کئے تھے انھیں اب تک پورانہیں کیا۔عوام کی توجہ ہٹانے کیلئے مذہب اورذات کی سیاست کاسہارالیا جارہا ہے ۔ملک ک عوام بی جے پی سے وعدے پورے کروانا چاہتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ عوام منتظرہیں کہ سیاہ دولت واپس کب آئے گی؟ پارلیمنٹ انتخابات سے قبل بی جے پی نے روزگار دینے کی بات کی گئی تھی لیکن اب تک اس وعدے کوپورانہیں کیاگیا۔ 


 

وکلاء اب ہر ہفتہ میں صرف پیر،منگل اور بدھ کوہی کام کریںگے

سہارنپور۔21جنوری(فکروخبر/ذرائع ) مغربی یوپی میں ہائی کورٹ بنچ کے مطالبہ کے سلسلے میں تحریک مزید تیز ہوگئی ہے۔ الہ آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی طرف سے سلسلے وار ہورہی ہڑتال کے سبب میرٹھ کا عدالتی دائرہ اختیار ختم کئے جانے پر مغری اتر پردیش کے تمام و کلا غصہ میں ہیں اورریاستی چیف جسٹس کی شکایت ملک کے چیف جسٹس سے عملی طور پر کرنے کی تیاری کررہے ہیں ساتھ ہی وکلانے فیصلہ کیا ہے کہ وہ جلد ہی چیف جسٹس آف سپریم کورٹ ، یوپی بار کونسل، آف انڈیا اور ہلی کی تمام باروں سے مل کر ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی منتقلی کا مطالبہ کریں گے ۔ ہائی کورٹ بنچ کے مطالبہ کو لے کر تقریباً ڈھائی ماہ سے چلی آرہی ہڑ تا ل کے سبب ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے میرٹھ ضلع کے عدالتی دائر ہ اختیار کو ختم کر کے اسے مراد آباد منتقل کر دیا ہے ۔ اس فیصلے کے خلاف مغربی یوپی کی مر کزی ایکشن کمیٹی کی ایک ہنگا می میٹنگ میرٹھ مین ہوئی جس میں غازی آباد ، نوئیڈا، مظفر نگر، سہارنپور، دیوبند ،بجنور ، ہاپوڑ، بلند شہر ، امرو ہہ موانہ، گڑھ مکتیثور ، سر دھنہ ، کھیڑا سمیت دیگر اضلاع اور تحصیلوں کے بار عہدیدار موجود تھے ۔ اس دوران تمام و کلانے چیف جسٹس کے فیصلے کو الہ آباد بار ایسو سی ایشن کے وکلا کی سازش قرار دیا ۔ فیصلہ کیا گیا ہے کہ اب اس تحریک میں الہ آباد کو چھوڑ کر پورے پردیش کو شامل کیا جائے گامغربی یوپی میں ہائی کورٹ بنچ کے مطالبہ کو لے کر اور چیف جسٹس کے اس فیصلہ سے تحریک مزید تیز ہوتی جارہی ہے کل کے اہم جلسہ میں ۰۲ اضلاع کے وکلاء کی نمائندہ تنظیم نے اعلان کیاہے کہ عوام کی مشکلات کے مد نظر وکلا ۰۲ اضلاع میں صرف پیر،منگل اوربدھ کے دن یعنی ہفتہ میں صرف ۳دن ہی عدالتی کام کرینگیں باقی دنوں میں ہڑتال بدستور جاری رہیگی۔ اس ہڑتال کے نتیجے میں تقریباً ڈھائی ماہ سے ضمانت کا انتظار کرنے والے سیکڑوں ز یر غور قیدیوں میں مایوسی چھائی ہے ۔ یہ بھی طے کیا گیا ہے کہ اب ماہ فروری میں ہائی کورٹ بنچ کے مطالبہ کی جمایت میں نئی پالیسی طے کریں گے۔ جبکہ ماہ جنوری کے آخر میں وکلا کا وفددہلی کی تمام بار کونسل سے ملاقات کرکے دہلی میں بھی ہڑتا ل کرائے جانے کا مطالبہ کرے گا ۔ اس کے علاوہ مرکزی ایکشن کمیٹی کا ایک وفد ا انڈیا بار کونسل ، چیف جسٹس آف سپریم کورٹ ، یوپی بار کونسل کے سامنے جا کر الہ آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی منتقلی کا کابھی زور دارمطالبہ کرے گا ۔ تحریک کی آئندہ حکمت عملی بنا نے کے لئے مر کزی ایکشن کمیٹی کی ماہ فروری میں ہونے والا اہم جلسہ علیگڑھ میں ہوناطے پائی ہے ۔


 

انل کمارچڈھانے دیااپنی آنکھوں کاعطیہ 

کانپور۔21جنوری(فکروخبر/ذرائع )اپنے آنکھوں کاعطیہ کے عہدکوپوراکرتے ہوئے قدوائی نگرکے رہنے والے ۷۶سالہ انل کمار چڈھانے دنیا سے رخصت ہوتے ہوتے دونابیناؤں کو روشنی کاتحفہ دے کراپنی آنکھوں کوامرکردیا۔مہم کے چیف منوج سینگرنے بتایاکہ انل کمار کاانتقال ۸جنوری کوہوا۔اہل خانہ کی اطلاع پرمحمود رحمانی کی ٹیم نے کارنیا محفوظ کرتے ہوئے دونابینا اشخاص کے کے ورما(۱۶)یشودانگر اورممتاز (۰۶)فتحپورکواپنی آنکھوں کامفت عطیہ کیا۔اس کے ساتھ ہی ڈاکٹررحمانی نے اپنا ۶۷۶واں آپریشن کامیابی کے ساتھ کیا۔ آج شفاآئی ریسرچ سنٹر چمن گنج میں ڈاکٹر محمود رحمانی اورمنوج سینگر نے آنجہانی آنکھوں کے عطیہ دینے والے کے اہل خانہ کو ’امرجیوتی سمان ‘سے نوازا۔اس موقع پرتوفیق احمدبھی موجودتھے۔دونوں مریضوں کی آنکھ سے پٹی کھولی گئی اس کے بعد ایک ماہ کی دوائیں دے کراسپتال سے رخصت کیاگیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا