English   /   Kannada   /   Nawayathi

پولس پیادہ نے پی ایس آئی پر فائرنگ کردی: پی ایس آئی ہلاک

share with us

مقتول سب انسپکٹر کی شناخت وجئے کمار کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جب کہ پولس پیادے کی شناخت آنند کمار کی حیثیت سے بتائی گئی ہے۔ واقعہ کے مطابق رات کے وقت میں سنتری کے طور پر اپنے فرائض انجام دینے والا پولس پیادہ آنندکمار کو وجئے کمار نے صبح کے وقت بھی کام کرنے کی ہدایت دی۔ مگر پولس پیادے نے اس سے انکار کردیا۔ اور اسی بات کو لے کر پی ایس آئی سے لفظی جھڑپ پر اتر آیا۔ صبح نو بجے کے قریب پی ایس آئی نے دوبارہ اس کو اپنے چیمبر میں بلا کر فرائض کی انجام دہی میں کوتاہی کئے جانے پر آڑے ہاتھوں لیا، اور سخت سست سنایا۔ اسی بات سے مشتعل پولس پیادہ اپنے پاس موجود سرکاری رائفل سے وجئے کمار پر فائر کردیا۔ گولی سیدھے گردن کی جانب لگنے کی وجہ سے پولس تھانے میں خون کی ہر طرف بکھرا نظر آیا۔ سخت زخمی حالت میں وجئے کمار کو اسپتال لے جایا جارہا تھا کہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے پی ایس آئی بیچ راستے میں ہی دم توڑد یا۔۔دو مہینہ قبل ہی وجئے کمار سب انسپکٹر کے عہدے پر راجن کنٹے پولس تھانے میں تبادلہ ہوا تھا۔سرکاری اسپتال میں رکھے گئے نعش کو دیکھنے کے لئے لوگوں کا جم غفیر ٹوٹ پڑا، لاش کو دیکھنے آئی جی امر کمار، ایس پی ڈاکٹر مہیش سمیت اعلیٰ پولس افسران بھی تشریف لائے۔ پولس علاقے میں اس طرح کے حادثہ پیش آنے سے عوام میں حیرانی پائی جارہی ہے ۔ واردات کے بعد پولس پیادہ فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا کہ اس کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

police one

police murder2

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا