English   /   Kannada   /   Nawayathi

ضلع کے مختلف تعلقوں میں پیش آئے سڑک حادثات

share with us

 

بائیک اور کار کے درمیان تصادم ،تین افراد زخمی 

یلاپور۔25 ؍ ڈسمبر۔2017 ( فکرو خبر نیوز) یلاپور تعلقہ کے ہت کنڈا کراس کے قریب بائیک اور کار کے درمیان پیش آئے سڑک حادثہ میں تین لو گوں کے زخمی ہو نے کی خبر مو صول ہو ئی ہے ،زخمی شدہ لو گوں کی شنا خت بائیک سوار دونا گاڑ کا رہنے والا وینکٹ رامن ،کار پر سوار شوبھا سبھاش اور کار ڈرائیور سشیل مو تی کے طور پر کر لی گئی ہے ،مو صولہ اطلاعات کے مطابق یلاپور سے سر سی جانے والے بائیک سے سامنے آرہی ایک کار تیز رفتاری سے ٹکرا گئی ،جس میں تین لوگ زخمی ہو ئے ہیں ،جب کہ بائیک سوار کے دونوں پیروں کو کافی چوٹ آئی ہے ،زخمی شدہ لو گوں کو یلاپور سرکاری اسپتال میں بھرتی کر دیا گیا ہے،کار ڈرائیور پر معاملہ درج کر لیا گیا ہے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا