English   /   Kannada   /   Nawayathi

ملک کی ترقی کے لئے انسانیت کا احترام اور آپسی بھائی چارہ بے حد ضروری : وزیر دیش پانڈے

share with us

ان باتوں کا اظہار ضلع انچارج وزیر جناب آروی دیش پانڈے نے کیا ، وہ یہاں ڈانڈیلی کے رنگناتھ سبھا بھون میں منعقدہ پروگرام سے خطاب کر رہے تھے ،انھوں نے تمام لو گوں سے اپیل کی کہ وہ انسان بن کر انسانیت کا حترام کر تے ہو ئے زندگی گذارے ،اور ملک کی ترقی کے لئے آپس میں مل جل کر کام کر نے کی ترغیب دی ،اس کے علاوہ وہاں موجود طلباء سے مخاطب ہوکر کہا کہ وہ تعلیم کے میدان میں آگے بڑھنے کی کوشش کریں ،اس دوران دیش پانڈے کے ہاتھوں کالج میں زیر تعلیم دلت طبقہ کے طلباء کے مابین لیپ ٹوپ تقسیم کئے گئے ،اور وزیر مو صوف نے اس بات کا بھی اعلان کیا کہ ریاستی سرکار کی جانب سے ہلیال تعلقہ کے اسکولوں کے لئے 600 کمپیوٹر کو منظور کیا گیا ، جو بہت جلد آپ کے پاس پہنچ جا ئیگا ،واضح رہے کہ ڈانڈیلی میں ویسٹ کوسٹ پیپر مل اور سرکاری کالج کی گریڈ 1 کی عمارت کی تزئین اور نئے ڈیکوریشن کے بعد اس کے افتتاح کے لئے رنگناتھ بھون میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا تھا ،جس میں مہمان خصوصی کے طور پر وزیر آروی دیش پانڈے نے شر کت کی تھی ، اس کے علاوہ دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا