English   /   Kannada   /   Nawayathi

فرقہ واریت کے اس دور میں موہن رائے کا قابلِ تقلید اقدام ,مندر کمیٹی نے اپنی اراضی مسجد کے لیے وقف کردی

share with us

مذکورہ واقعہ پتور کے اولیمینڈو نامی گاؤں کا ہے، جہاں ایلیا سری وشنو مورتی مندر کے صدر موہن رائی نے مذہبی رواداری اور آپسی بھائی چارگی کا ثبوت پیش کر تے ہو ئے مندر کے بغل میں موجود کئی ہزار اسکوائر فٹ جگہ مسجد کے لئے وقف کر دی ہے ،تا کہ مسلمان مسجد کی توسیع کر تے ہو ئے اطمینان کے ساتھ اپنے رب کی عبادت کر سکے ،بتا یا جا تا ہے کہ مسجد کمیٹی نے مسجد کی توسیع کا نیا منصوبہ تیار کر تے ہو ئے مسجد کے بغل میں موجود جگہ کے مالک موہن رائی سے درخواست کی کہ مسجد کی تنگدامنی کے باعث وہ اس کی توسیع کر رہے ہیں ،جن کے لئے ان کو مزید جگہ درکار ہے ،ان کی درخواست کو قبول کر تے ہو ئے اسی نشست کے اندر مندر کمیٹی کے صدر موہن رائی نے ان کی درخواست کو قبول کر تے ہو ئے تقریباً بارہ سینٹس اراضی اپنی طرف سے ہدیہ کے طور پر مسجد کے لئے وقف کر دی ،اپنے احساسات کا اظہار کر تے ہو ئے مو ہن رائی نے کہا کہ مسجد کی توسیع کے لئے جگہ کم پڑ رہی تھی ،جس کی وجہ سے مسجد کے متصل موجود میری جگہ کا کچھ حصہ ان کے لئے درکار تھا ، گر چہ دو نوں الگ الگ مذہب سے تعلق رکھتے ہیں ، لیکن ہر ایک کے دھرم اور مذہب کا پالن کر نے کی ہمیں تعلیم دی گئی ہے ،اور ہم سب کا خدا ایک ہے ، جس کی عبادت کے لئے ہم نے اپنی جگہ کا کچھ حصہ مسجد کے لئے دیا ہے ،خد ا نے مجھے تمام چیزوں سے نوازا ہے ،جس کے ایک چھو ٹے سے حصہ کو میں نے وقف کیا ہے ،اس موقع پر مسجد کے ذمہ داران نے ان کا شکریہ ادا کر تے ہو ئے پو رے علاقہ کے لو گوں کے لئے ایک یادگار دن قرار دیا ، اور کہا کہ موہن رائے کے اس قابلِ تقلید اقدام سے علاقہ کے امن کو مزید استحکام حا صل ہو گا جس کو بحال رکھنے کے لئے ہم سب کو مل جل کر کو شش کر نی چا ہئے

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا