English   /   Kannada   /   Nawayathi

حضورﷺ کی تدریسی مہارت اور ان کی دیگر خوبیوں کو ہم اپنے اندر پیدا کرنے کی کوشش کریں : پی کے پرکاش

share with us

اس کے لئے وہ کسی اچھے لیڈر اور استاد کو قابل نمو نہ سمجھتے ہو ئے ان کی اتباع کر نے کی کوشش کریں ، اس کی مثال پیش کرتے ہوئے انہوں نے حضورﷺ کا تذکرہ کر تے ہو ئے کہ اکہ وہ ایک اچھے اور بہترین استاد تھے ،ہمیں بھی ان کی اتباع کر تے ہو ئے اپنے اندر وہ صلاحیتیں اور خوبیاں پیدا کرنی چاہئے جو ایک بہترین اور قابل استاد کے اندر موجود ہو تی ہیں ،جیسا کہ حضورﷺ کے اندر موجود تھی ،ایک بڑھیا کی طرف سے آپ ﷺ پر کچرہ ڈالنے کا واقعہ بیان کر تے ہو ئے کہا کہ اس طرح کے صبر کو اپنے اندر پیدا کر نا چاہئے ، اس کے علاوہ انھوں نے محمدﷺ کی کئی ایک خوبیوں کا تذ کرہ کر تے ہو ئے کہا کہ ہمیں ہمیشہ اپنے ماضی حال اور مستقبل پر نظر رکھتے ہو ئے زندگی گذار نا چاہئے ،تاکہ ہمارا مستقبل بھی تابناک اور روشن ہو سکے ،AITM کے پرنسپال جناب مشتاق بھاوی کٹے نے طلباء کو خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ وہ اپنے پروفیشن میں اپنا امیج مینٹین کرے ،image کے ہر لفظ کی تشریح کر تے ہو ئے کہا کہ جس میدان میں وہ شوق رکھتے ہوں وہ اس میں مہارت پیدا کرے ،اسی طرح صحیح علم حا صل کرے، انہوں نے مزید کیا کہ اپنی زندگی میں زیادہ سے زیادہ علم حا صل کر نے کی کوشش کریں ،اسی طرح اپنے اندر قابلیت اور صلا حیت پیدا کرنے کی فکر کریں ،نائب صدر انجمن حا مئی مسلمین بھٹکل جناب عبدالرحمن باطن صاحب نے اپنے صدارتی خطاب میں طلباء کو مبارکباد دیتے ہو ئے ان کو مزید آگے بڑھنے کی تاکید کی ،اس کے علاوہ انجمن کے دیگر ذمہ داران نے بھی اس موقع پر اپنے احساسات کا اظہار کیا ،واضح رہے کہ سالانہ رپورٹ پرنسپل ACE بھٹکل محترمہ ڈاکٹر ذکیہ زرزاری نے پیش کی ،اس موقع پر جنرل سکریٹری انجمن حا مئی مسلمین بھٹکل جناب صدیق اسماعیل ،ایڈیشنل سکریٹری جناب شہ بندری اسحاق اور جناب قمری آفتاب وغیرہ موجود تھے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا