English   /   Kannada   /   Nawayathi

طالبہ پر حملہ کا معاملہ منظر عام پر آنے کے بعد ہوناور میں فعہ 144نافذ

share with us

جب اس نے خود کو بچانے کے لئے اپنا ہاتھ آگے کیا تو اس کیہاتھ زخمی ہو گئے ،اسی دوران دونوں وہاں سے فرارہو گئے ،اس واقعہ کی خبر منظر عام پر آنے کے ساتھ ہی سوشل میڈیا میں اسے فرقہ وارانہ رنگ دے لوگوں کو اکسانے کی کوشش کی جانے لگی،وہیں فرقہ پرستوں کی ایک جماعت اسپتال کے باہر جمع ہو کر مظاہرہ کر نے لگے ،اورفوری گرفتاری نہ ہونے پر احتجاج کی دھمکی دی ،حالات مزید بگڑنے کے خدشہ کے ساتھ ہی پولس نے ہوناور میں 24گھنٹوں کے لئے امتناعی احکامات نافذ کردئیے ہیں ،اس واقعہ کی اطلاع کے ساتھ ہی ڈی سی اور ضلع ایس پی نے اسپتال پہونچ کر طالبہ سے ملاقات کر کے تمام تفصیلات حاصل کی اور اس معاملہ کو جلد از جلد حل کرنے کی یقین دہانی کی ،اس معاملہ کے تعلق سے ہوناور پولس تھانہ میں معاملہ درج کر لیا گیا ہے پولس معاملہ کی تحقیقات کر رہی ہے ،خیال رہے کہ پریش میستھا کی پر اسرار موت کے ساتھ ہی اس فرقہ پرست طاقتوں نے اسے فرقہ وارانہ رنگ دینے کے بعدعلاقہ میں فرقہ وارانہ کشید گی پید اہوگئی تھی۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا