English   /   Kannada   /   Nawayathi

بیٹے کی موت کے سلسلہ میں ہمیں انصاف چاہیے ، پریش میستھا کے والد نے پریس کانفرنس میں کیا اظہار

share with us

جب کہ میڈیکل رپورٹ میں معاملہ کو چھپا تے ہو ئے فطری موت قرار دیا گیا ہے ،ریاستی حکومت پر بھروسہ نہ ہو نے کی بات کہتے ہو ئے انھوں نے اس معاملہ میں سی بی آئی جانچ کروانے کی مانگ کی ہے ،پریش کے والد کملا کر نے کہا کہ بدھ کی شام پیش آئے فسادات کے دوران ان کا بیٹا لا پتہ ہو گیا تھا ،جس کے بعد اس کی لاش قریب کے ایک ندی میں باقابلِ شناخت حالت میں پا ئی گئی ، لاش کی شنا خت کے لئے پہلے ہمیں ہی بلا یا گیا تھا ،ہم نے اس کے بدن پر زخم کے کافی نشانات دیکھے تھے ۔جس سے صاف معلوم ہو رہا تھا کہ اس کا منصوبہ بند طریقہ سے قتل کیا گیا ہے ،پولیس اور دیگر ذمہ داران پر معاملہ کی حقیقت کو چھپا نے کا الزام لگا تے ہو ئے کہا کہ ان کے بیٹے کے ساتھ بدسلوکی کر تے ہو ئے اسے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ہے ،ہمیں اس معاملہ میں مکمل انصاف چاہئے ،بصورت دیگر ان کے اہل خانہ نے خود کشی کی دھمکی دی ،مزید یہ بھی کہا کہ اس معاملہ میں ضلع انچارج وزیر آر وی دیش پانڈے نے ہمیں تسلی دیتے ہو ئے ہمارے گھر پہنچ کر 1 لاکھ رو پئے بطور معا وضہ دئیے ہیں ،جب کہ ہمیں ان پیسوں کی کو ئی ضرورت نہیں ہے ،ہمیں تو صرف عدل وانصاف چا ہئے ،واضح رہے کہ چند دنوں قبل ہو ناور میں جاری فسادات کے دوران پریش کی میستا کی لاش کے بازیافت ہو نے پر ہنگامہ بر پا ہو گیا تھا ،مگر لاش کے تعلق سے میڈیکل رپورٹ میں فطری موت قرار دیتے ہو ئے کسی طرح کے زخموں کی نشانات کے انکار کئے جانے پر سنگھ پریوار اور زعفرانی پارٹیوں پر سانپ سونگھ گیا ہے ،جس کی وجہ سے وہ اب مہلوک کے اہل خا نہ کو استعمال کر تے ہو ئے دو بارہ ماحول بگاڑنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا