English   /   Kannada   /   Nawayathi

وینکٹاپور کے عوام نے بنیادی مسائل کو لے کر جالی پٹن پنچایت چیف افسر کو یادداشت پیش کی

share with us

اور بارش کے موسم میں تو پورا راستہ کیچڑ سے بھر جاتاہے جس سے وہاں سے پیدل چلنابھی دشوارہو جا تا ہے اسی طرح علاقہ میں ڈرینیج کا صحیح نظام نہ ہونے سے کنوؤں میں بھی گنداپانی آرہاہے اور سڑکوں پر گندگی جمع ہو رہی جو کہ بیماریوں کے جنم لینے کا سبب بن رہاہے ، ساتھ ہی گرمی کے موسم میں پینے کے پانی کی بھی کافی قلت ہو تی ہے،، اس کے لئے کوئی مناسب قدم اٹھائے جائیں ،انہوں نے الزام لگایا کہ یہاں کے کونسلر ووٹنگ کے وقت نظر آتے ہیں ،اس کے بعد انہیں علاقہ کی عوام اور ان کے مسائل سے کو ئی سروکار نہیں ہو تا،چیف افسر نے ان کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ وہ اپنے دائرہ کار میں رہ کران کے مسائل کو حل کرنے کی ممکن بھر کوشش کریں گے، اور ان کا مکمل طورپر تعاون جاری رکھیں گے ،انہوں نے کہا کہ پینے کے پانی کے مسئلہ اس کے لئے کوئی ایسی اسکیم نہیں ہے کہ جس کے تحت تمام مکینوں کو مفت پینے کا پانی مہیا کیا جائے لیکن اس کے حل کے لئے انہیں ہر گھر میں پانی کے پائپ لائن کے لئے عرضی داخل کرنی ہوگی جس کے لئے ماہانہ محض 90روپئے فیس وصل کی جاتی ہے ، اور راستہ کی تعمیر کے سلسلہ میں کہا کہ وہ ااس سلسلہ میں ایک عرضی جالی پٹن پنچایت صدر کو پہونچانی ہوگی ،اور وہاں منظوری ملنے کے بعد وہاں تعمیراتی کا م کیا جائے گا ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا