English   /   Kannada   /   Nawayathi

انجمن کے طالب علم کی یونیورسٹی سطح کے بیٹ منٹن مقا بلہ میں شاندار مظا ہرہ

share with us

جس کی بنا ٰئندہ دنوں آندھرا پردیش میں منعقد ہو نے والے نیشنل لیول بیٹ منٹن ٹورنامنٹ میں کر ناٹکا یو نیورسٹی دھارواڑ کی نما ئندگی کریں گے ،واضح رہے کہ بیٹ منٹن کے اس مقابلہ میں بیس کالجس سے نمائندگی کر تے ہو ئے کل 56طلباء نے حصہ لیا تھا ،جس میں انجمن حا مئی مسلمیں بھٹکل کی جانب سے نما ئندگی کر تے ہو ئے تین طلباء نے حصہ لیا تھا : محمد حسام شاہ بندری ابن فہیم شاہ بندری ،عبد البر ابن عبدالمتین درگا ،ابوالحسن مالک ابن عبدالسلام ڈی اے( مر حوم )ملحوظ رہے کہ 2016.17 کے یونیورسٹی بلو اعزاز جاسم فکردے کے نام رہا تھا جس کے بعد اب مالک ڈی اے نے یو نیورسٹی بلو (University blue)کا اعزاز اپنے نام کر تے ہو ئے لگا تار دوسری مرتبہ ادارہ اور قوم کا نام روشن کیا ہے ،جس پر ادارہ فکرو خبر بھی ان کی اس کامیا بی پر مبارکباد پیش کر تے ہو ئے ان کے حق میں نیک تمنا ؤں کا اظہار کر تا ہے ،علم میں رہے کہ انجمن حا مئی مسلمین بھٹکل تعلیمی میدان کے ساتھ ساتھ طلباء کے لئے ہمیشہ کھیل کے مواقع بھی فراہم کر تی رہی ہے ، تاکہ طلباء تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل میں میدانوں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہو ئے ادارہ کے ساتھ ساتھ قوم وملت کا نام بھی روشن کرے ،اور ہمیشہ طلباء نے یو نیورسٹی سطح کے کھیل مقا بلوں میں ادارہ انجمن کا نام ہمیشہ روشن کیا ہے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا