English   /   Kannada   /   Nawayathi

بلدیہ دکا نوں کے معا ملہ کو بنیاد بنا کر ہندو جاگرن ویدیکے کے لیڈران کی جانب سے دئے گئے متنازع بیان کی مذمت میں تنظیم کی جانب سے پریس میٹ کا انعقاد

share with us

جس میں بلدیہ کے معاملہ کو بنیاد بنا کرہندو جاگرن ویدیکے اور شدت پسند تنظیم سے وابستہ دیگر لیڈران کی جانب سے دئے گئے متنازع بیا نات کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی ،میونسپلٹی کے انتظا می اور قا نو نی مسئلہ میں خواہ مخواہ مسلما نوں کو نشا نہ بنا تے ہو ئے سنگھ پریوار کے کارکنان کی جانب سے مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل اور مدراس اسلا میہ کے تعلق سے نا زیبا الفاظ استعمال کر نے پر کڑی مذمت کر تے ہو ئے اسے سنگھ پریوار کی مسلم دشمنی کا ثبوت بتا یا گیا ،تنظیم کی جانب سے جا ری پریس میٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ آئنندہ منعقد ہو نے والے اسمبلی انتخا بات کے پیش نظر کر نا ٹکا میں اقتدرا پر قبضہ جمانے کے لئے بی جے پی اور سنگھ پریوار ساحلی علاقہ میں امن اومان کے ما حول کو خراب کر تے ہو ئے فراقہ وارانہ فسادات کا کارڈ کھیلنا چاہتے ہیں ،اسی بنا پر یہ لو گ اپنے جھوٹے بیانات میں یہاں کے ہندؤں پر مسلمانوں کی طرف سے ظلم کئے جانے کی بات کہتے ہو ئے باہر لو گوں کو یہ باور کرانے کی کو شش کر رہے ہیں کہ مسلمانوں کی طرف سے ہو نے والے مظالم سے یہاں کے ہندؤں کا جینا دشوار ہو چکا ہے ،اور یہی حر بہ 19 93 میں بھٹکل میں فساد بر پا کر نے کے لئے استعمال کیا گیا تھا ،بی جے پی اور سنگھ پریوار کی جانب سے دو بارہ ایسے خوفناک حالات کو دوبارہ پیدا کر نے کے لئے رچی جانے والی سازش کی سخت الفاظ میں تنظیم کی طرف سے مذمت کی گئی تنظیم نے صاف الفاظ میں اس بات کی وضا حت کی کہ میونسپلٹی کی دکا نوں کا مسئلہ خالص قا نونی اور انتظا می مسئلہ ہے ،اسے تنظیم اور مسلما نوں کی سازش سے جوڑنا سوائے بدنیتی اور مسلم دشمنی کے کچھ بھی نہیں ،کیو نکہ متاثرہ دکا نوں میں ہندو اور مسلم دو نوں طبقے کے لو گ ہیں ،اس کے ساتھ ساتھ رامچدرا نائک کی مو ت پر افسوس کا اظہار کر تے ہو ئے ان کے اہل خا نہ کے ساتھ بھی ہمدردی کا اظہار کیا گیا ، اس پریس ریلیز کے ذریعے تنظیم نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ویاسی موقع پرستوں اور نفرت کی سیا سی کر نے والوں کے جھانسے میں نہ آئیں ،آپس میں تفرقہ پیدا کر نے والوں کی سازشوں سے دور رہیں ،آپسی محبت ،خیر سگالی کے ساتھ رہتے ہو ئے اس ما حول کو بنا ئے رکھنے میں تنظیم کا تعاون کریں ،ملحوظ رہے کہ اس پریس میٹ کا آغاز تنظیم سکریٹری مو لا یاسر بر ماور ندوی کی تلاوت کلام پاک سے ہوا ،استقبالیہ کلمات جنرل سکریٹری تنظیم جناب الطاف کھروری نے پیش کئے ، شکریہ کے کلمات تنظیم صدر جناب قاضیا مزمل صاحب نے ادا کئے، جب کہ پریس ریلیز جناب ثنا ء اللہ گوائی نے پڑھ کر سنا ئی ،اس موقع پر تنظیم عہدیداران سمیت دیگر اراکین انتظا میہ مو جود تھے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا