English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل میں جناب مرحوم سیف اللہ شاہ بندری کی یاد میں مفت داتوں کے چیک اپ کیمپ کا انعقاد

share with us

خیال رہے کہ ایک ہفتہ قبل ایک پریس میٹ کے ذریعہ فری میڈیکل کیمپ کی اطلاع دی گئی تھی اور اس میں حصہ لینے والوں کے لئے موبائیل رجسٹریشن کی سہولت فراہم کی گئی تھی ،جس میں 600افراد نے اپنا نام اندراج کرایا تھا،جبکہ ڈینٹل کیمپ کے اختتام تک 982 مریضوں نے اس سے استفادہ کیا ،صبح آٹھ بجے سے شروع ہونے والے اس کیمپ میں آخر تک مریضوں کی ایک بھیڑ جمع تھی،اور ہر ایک لائن میں لگے افراد اپنی باری کے انتظا ر میں کھڑ ے تھے ،اسی دوران گیارہ بجے اسی ہال میں عوام کے لئے ایک پروگرام کا انعقاد کیا جہاں ماہر ڈاکٹروں نے ان تدابیرکو پیش کیا جس کے ذریعہ سے دانتوں کی بیماریوں سے ہم چھٹکاراحاصل کر سکتے ہیں ، اس موقع پر عنایت اللہ شاہ بندری نے شکریہ کلمات پیش کرتے ہوئے اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کے فائدہ اٹھانے پر خوشی کے ساتھ تعجب کا بھی اظہار کیا ،اور لوگوں کی ضرورت کو دیکھتے ہوئے آئندہ بھی اس طرح کے فری کیمپ کا انعقاد کرنے کی بات کہی ، وہیں نازیہ شاہ بندری نے دانتوں کے امراض کی شکایت ہونے پرا ینویا اسپتال میں علاج کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے وہاں مریضو ں کے لئے مہیا مفت علاج کی سہولیات سے فائدہ اٹھانے کی ہدایت کی اور اس کیمپ میں حاضر ہونے والوں کے لئے ا یناپویا اسپتال کاگرین کارڈ دینے کا بھی اعلان کیاجس کے ذریعہ سے ان کا مفت علاج ہوگا ۔اس موقع پر جناب عبداللہ دامودی اور اینا پویاکے ڈاکٹر دنیش نائیک وغیرہ نے بھی اپنے خیالات کا اظہا ر کیا ،اس موقع پر علاج کروانے پہونچے عوام نے بھی اس ڈینٹل کیمپ کی سراہنا کرتے ہوئے آئندہ بھی اس طرح کے پروگراما ت کا انعقاد کرنے کی مانگ کی وہیں اس کیمپ کے انعقاد پر جناب عنایت اللہ شاہ بندری ، ڈاکٹر نازیہ اور جناب نوال شاہ بندری کے ساتھ ساتھ دیگر افراد کا بھی خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا ،خیال رہے کہ اس کیمپ میں 982لوگوں کا معائنہ کیا گیا ،جس میں سے 762مریضوں کا باقاعدہ علاج کیا گیا ۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا