English   /   Kannada   /   Nawayathi

انڈر گراونڈ ڈرینج سسٹم معا ئنہ کے لئے ٹیکنیکل ٹیم بھٹکل پہنچی،مسئلہ جلد حل ہو نے کی توقع

share with us

ڈی سی کی طرف سے کئے گئے وعدے کے مطا بق تین رکنی وفد پر مشتمل ٹیکنیکل ٹیم آج بھٹکل پہنچی ،جس میں سدّّی نائک( چیف انجینئر واٹر بورڈ دھارواڑ )،سریش (اسسٹنٹ ایگزیکیٹیو انجیئر کاروار) اور وراکتا مٹ (ڈی یو ڈی سی ) شا مل تھے ،جنھوں نے غو ثیہ اسٹریٹ پہنچ کر تما چیزوں کا جا ئزہ لیا ، اور تما مو ٹرس اور مشین وغیرہ کا معا ئنہ کر نے کے بعد ویٹ ویل کو خا لی کرا نے کی بات کہی ، اور کہا کہ تین دنوں کے بعد اصلا ح ومرمت کر نے والی ٹیم بھٹکل پہنچ کر تما م چیزوں کو باریکی سے دیکھنے کے بعد ایک لسٹ تیا ر کرے گی اور مو جودہ نظام میں جو بھی خرا بیاں ہیں اس کی تمام تر تفصیلات سے ڈی سی کو آگاہ کیا جائیگا، جس کی روشنی میں معا ملہ کے حل کے لئے اگلی کارروائی شروع کی جائیگی، ملحوظ رہے کہ لو گوں کی طرف سے معا ملہ کے حل کے لئے دباؤ بنا نے کیب 9؍ ستمبر کے دن بھی ایک وفد پہنچا تھا ، لیکن ان کی آمد سے بھٹکل کے عوام کے ساتھ ساتھ خودبلدیہ والے مطمئن نہیں تھے ،جس کے بعد ڈی سی کی جانب سے آج مذکورہ ٹیم کو بھٹکل بھیجا گیا ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا