English   /   Kannada   /   Nawayathi

مینگلور کے ایک اسپتال کی انسانیت سوز حرکت،موت واقع ہو نے کے تین دن بعد لاش اہل خا نہ کے سپرد کی گئی

share with us

لا ش کو اہل خا نہ کے حوالے کر نے کے لئے اسپتال والے بل کی ادائیگی پر بضد رہے ۔اطلاعات کے مطا بق چند دن قبل نمو نیہ کے مریض رشیل سلیان(25) کو علاج کے خا طر منگلورو کے ایک اسپتال میں ایڈمٹ کیا گیا ،جہاں علاج سود مند ثا بت نہ ہو نے پر 18؍ ستمبر کے روز اس نوجوان لڑ کے کی موت واقع ہو گئی ،جو اس کے والدین کے ایک بڑا صدمہ تھا ، لیکن اس سے بڑا دھچکا والدین کو اس وقت لگا جب اسپتال کی طرف سے 8لاکھ روپئے کا بل ان کے ہاتھ میں تھما دیا گیا ،اس لئے کہ متوسط طبقہ سے تعلق رکھنے والے والدین فی الحال اس بل کی ادائیگی سے معذور تھے ،اور وہ اس حال میں نہیں تھے کہ وہ اس بھاری بل کو ادا کر سکے ،جس کی بنا پر انھوں نے اسپتال والوں سے اس بات کی درخواست کی کہ وہ فی الحال دو لاکھ روپیہ کا بندوبست کر سکتے ہیں ،بقیہ رقم آہستہ آہستہ قسط وار اد کریں گے ،مگر انسانیت سے عاری اسپتال عملہ نے اس بات کو رد کرتے ہو ئے پو رے بل کی عدم ادائیگی کی صورت میں لاش کو اس کے اہل خا نہ کے سپرد کر نے سے انکار کر دیا ،معا ملہ منظر عام پر آنے کے بعد سماجی کارکن سنیل نامی شخص نے مداخلت کر تے ہو ئے اسپتال کے ذمہ داروں سے بات چیت کی،اور ایک مہینہ کے اندر مکمل بل کی ادائیگی کے وعدے پر رشیل کی لاش اس کے اہل خا نہ کے حوالے کی گئی ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا