English   /   Kannada   /   Nawayathi

الحمدللہ فکروخبر نے اپنے کامیاب پانچ سال مکمل کرلیے ، چار نئے پروگرام متعارف

share with us

فکروخبر ادارہ خبر کے ضمن میں اسلامی فکر پیش کررہا ہے : مولانا سید ہاشم نظام ندوی 
فکروخبر کے ایڈیٹر انچیف مولانا سید ہاشم نظام الدین ندوی نے فکروخبر کی پانچ سالہ کارکردگی سامنے رکھی اور فکروخبر کے پروگراموں ، سچی بات ، ڈیلی ویڈیو نیوز کے ساتھ ساتھ اس کے مختلف پروگرام کی تمام تفصیلات سامنے رکھی ، ساتھ ساتھ اہلِ سنہ لائبریری اور اسلامی افکار، فقہ شافعی وحنفی کا تفصیلی تعارف پیش کیا ۔ مولانا نے کہا کہ یہ کام محض اللہ کی توفیق سے ہورہا ہے اور امید ہے کہ اس کے ذریعہ سے ایک بڑادعوتی کام انجام دینے کی کوشش کی جائے گی۔مولانا نے یہ بھی کہاکہ خبر کے ضمن میں اسلامی فکر پیش کرنے کی کوشش کرتے ہوئے اس میدان میں قدم بڑھائے تھے اور پانچ سال کے عرصہ میں بہت کچھ تجربات حاصل کرلیے ہیں ، ہمیں شدت کے ساتھ اس بات کا احساس ہورہا ہے کہ اب بھی دعوتی میدان میں آگے بڑھنے کے لیے کئی سارے پلیٹ فارم خالی ہیں جن پر مزید کام کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ملحوظ رہے کہ پروگرام کا آغاز رفیق فکروخبر مولانا رضوان احمد کندنگوڑا ندوی کی تلاوت سے ہوا اور نظامت کے فرائض ٹرسٹی فکروخبر مولانا عبدالاحد فکردے ندوی نے بحسنِ خوبی انجام دئیے ۔سابق مہتمم جامعہ اسلامیہ بھٹکل مولانا محمد فاروق قاضی ندوی کی دعائیہ کلمات پر یہ جلسہ اپنے اختتام کو پہنچا۔ اسٹیج پر مہتمم جامعہ اسلامیہ بھٹکل مولانا مقبول احمد ندوی ، انجمن حامئ مسلمین بھٹکل کے صدر جناب عبدالرحیم جوکاکو ، فکروخبر کے ٹرسٹی جناب محتشم عبدالرحمن صاحب جان ، نائب صدر تنظیم جناب عنایت اللہ شاہ بندری وغیرہ موجود تھے۔ 

فکروخبر صرف نیوز پورٹل نہیں بلکہ ایک تحریک ہے : مولانا محمد الیاس ندوی 
پروگرام کی صدارت کررہے صدر فکروخبر مولانا محمد الیاس ندوی نے اپنے صدارتی خطاب میں اسلامی صحافت کی اہمیت وافادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ صحافتی میدان میں فکروخبر دینی پہچان کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔ جامعہ اسلامیہ کے پچاس سالہ کنونشن میں جو تجاویز دعوتی کاموں کو لے طئے ہوئی تھی اس کی ایک تجویز کو ہمارے محترم مولانا سید ہاشم نظام ندوی نے اختیار کرتے ہوئے صحافتی میدان میں آج سے پانچ سال قبل قدم رکھا اور مختلف پروگراموں کے ذریعہ سے وہ دعوتی میدان میں اپنا فریضہ انجام دیتے آرہے ہیں۔فکروخبر دراصل ایک تحریک ہے جس کے ذریعہ کوشش اس بات کی کی جاتی ہے کہ صحافتی ذرائع کا استعمال کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو دعوتِ دین پہنچائی جائے۔ ہم سب کے روحِ رواں حضرت مولانا عبدالباری ندوی رحمۃ اللہ علیہ نے اس مشن کو آگے بڑھانے میں اہم رول ادا کیا ۔ مولانا نے فکروخبر کے کچھ نئے پروگراموں کا مختصراً تعارف پیش کیا جو قارئین کی خدمت میں پیش کیا جارہا ہے۔ 
آپ کی قیادت آپ کے حوالے 
فکروخبر کا یہ نیا پروگرام اداروں کے ذمہ داروں اور عوام کے درمیان ربط پیدا کرنے کے مقصد کے تحت منظر عام پر لایا جارہا ہے۔ عام طور پر یہ دیکھا جارہا ہے ذمہ داروں اور عوام کے درمیان ربط نہ ہونے کی وجہ سے بہت سے چہ میگوئیاں عوام میں شروع ہوجاتی ہیں جس کا اثر یہ ہوتا ہے کہ وہ بات اہلِ قیادت اور ذمہ داروں کے کام کی اندازہ عوام نہیں لگا سکتی ہے اور لاعلمی وہ اس طرح کی باتیں کرتی ہیں جس سے ذمہ داروں کے عزائم سرد پڑسکتے ہیں۔ لہذا اب فکروخبر ذمہ داروں اور عوام کے درمیان ربط پیدا کرنے کے لیے یہ پروگرام منظر عام پر لارہا ہے۔ 
آج کادن تاریخ کے آئینہ میں 
مقامی ، ملکی اور عالمی سطح پر جو مشہور اور معروف تاریخی کوئی کام ہوا ہو اس سے نئی نسل کو واقف کرانے کے لیے یہ پروگرام شروع کیا جارہا ہے جس کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہوگا کہ کم ازکم نئی نسل ہمارے اسلاف کے کارناموں اور اسلامی تاریخ سے آشنا ہوجائے گی اور اس بہانے بہت سی تاریخی چیزیں زبان زد ہوجائیں گی

۔ aaj ka din
آج کی مصروفیات 
عموماً یہ دیکھا جاتا ہے مقامی ادارے اپنے حساب سے کسی پروگرام کی تاریخ طئے کرلیتے ہیں جس کے بعد اکثر یہ دیکھا جاتا ہے کہ ایک دن دو دو پروگرام طئے ہوجاتے ہیں ، اب مسئلہ یہ پیدا ہوجاتا ہے کہ کسی ادارہ کو اپنی پروگرام کی ترتیب بدلنی پڑتی ہے۔ فکروخبر یہ اہم پروگرام متعارف کرانے جارہا ہے جس کے بعداداروں کے ذمہ دار رابطہ کرکے اپنی پروگراموں کی تاریخوں کے اعلان کی تفصیلات فراہم کرائیں گے اور دوسرے اداروں کو پروگرام ترتیب دینے میں آسانی ہوگی۔ اسی طرح شادیوں کی تاریخ بھی پہلے سے طئے ہونے کے بعد دوسروں کے لیے بڑی سہولت ہوگی۔ 

maqami masroofiyat
ناموں کا حسنِ انتخاب 
گھر میں بچہ یا بچی کی پیدائش کے بعد نام رکھنے کے لیے اہلِ خانہ پریشان ہوجاتے ہیں ، امام صاحب اور علماء سے رابطہ کیا جاتا ہے اور ناموں کے متعلق جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔ فکروخبر ناموں کی ترتیب کے سلسلہ میں ایک نیا پروگرام پیش کرنے کے جارہا ہے جس کے بعد آپ کو ناموں کے انتخاب میں پریشانی اٹھانی نہیں پڑے گی۔ نام معانی کے ساتھ ، صحابی ، تابعی یا کوئی مشہور شخصیت ہو تو اس کی تفصیلات بھی فراہم کرائی جائے گی جس سے آپ کو اس نام کی تاریخی حیثیت کا بھی پتہ چل جائے گا۔ 

naamo ka husne intikhab

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا