English   /   Kannada   /   Nawayathi

ائیرعربیہ کی طرف سے بھٹکل ٹراول ہاؤس کے لیے لگاتار چوتھی مرتبہ ایوارڈ۔ کامیابی و ترقی کا ایک اہم سنگ میل۔

share with us

گذشتہ تین بار ٹاپ ٹراول ایجنٹ ایوارڈ کے بعد اس بار "موسٹ انٹرپرائزنگ ٹراول ایجنسی" کا ایوارڈ بھٹکل ٹراول ہاؤس کے حصے میں آیا ہے، کم وقت میں اور تیز رفتار دوڑتی ہوئی دنیا میں اپنی منفرد پہچان بناکر ترقی کی ان منزلوں کی حصول یابی درحقیقت اس کے بانی کے اخلاص اور جذبہ خدمت کی دلیل ہے، بھٹکل ٹراول ہاؤس کی خدمات کے اعتراف میں خلیج کی مشہور ایئرلائن ایئر عربیہ کی طرف سے گذشتہ دنوں یہ ایوارڈ گوا کے آفس منیجر مسٹر آئ وان اور ویسٹرن انڈیا کے سیلس منیجر مسٹر منی رایاپرولو نے بھٹکل حاضر ہوکر بھٹکل ٹراول ہاؤس کے کارکنان کی خدمت میں پیش کیا،ملحوظ رہے کہ بھٹکل ٹراول ہاؤس سفریات سے متعلق تمام ضرورتوں کی جانکاری کے لیے ایک قابل اعتبار نام ہے، ایئر، ٹرین، بس ٹکٹ کے ساتھ امیگریشن واٹیسٹین، گلف کے ممالک کے لیے ٹورسٹ ویزے، سنگاپور وملیشیا کے لیے سیاحتی ویزے وغیرہ نیز ڈومیسٹک و انٹرنیشنل سیاحتی مقامات کے پیکیجز، نیز نومبر سے ہر مہینے عمرہ کے مختلف رعایتی وڈیلکس پیکیجز وغیرہ کے لیے بھٹکل ٹراول ہاؤس کی خدمات دست یاب ہیں۔کویت کے ویزٹ ویزے کی فراہمی بھی  ایک اہم کامیابی ہے جو بہت کم ٹراول ایجنسیز کے یہاں دستیاب ہے،ادارہ فکر و خبر کا بھٹکل ٹراول ہاؤس سے گہرا رشتہ ہے اس لیے ایئر عربیہ کی طرف سے بھٹکل ٹراول ہاؤس کے لیے لگاتار چوتھی مرتبہ ایوارڈ کے ملنے پر ادارہ فکر وخبر اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہے اور ہر شر اور فتنے سے حفاظت کے ساتھ مزید کامیابیوں اور ترقیوں کے لیے بارگاہ رب العزت میں دعاگو ہیں

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا