English   /   Kannada   /   Nawayathi

شرپسندوں کا دیہی ترقیاتی پروجیکٹ دفتر کے کیشیر پر حملہ

share with us

اور کیش باکس میں جمع2.3لاکھ کی نقدی لے کر فرار ہو گیا ،خاتون کا زیادہ مقدار میں خون بہہ جانے کی وجہ سے وہ نیم بے ہوشی کی حالت میں تھی ،اسی اثناء میں موقع پرپہونچے ایک شخص نے اسے اس حالت میں دیکھاتو فورا الارم بجا کر لوگوں کو آگاہ کیا ،جس کے بعد آس پڑوس کے دکانوں سے لوگ جمع ہونے لگے اور خواتین کی مدد سے 108ایمبولینس کے ذریعہ اسے ہلاڈی سرکاری اسپتال میں ابتدائی طبی امداد پہونچانے کے بعد اسے منی پال اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے ، بتایاجا رہا ہے کہ مذکورہ آفس صبح 7بجے کھلتا ہے اور بہت سے لوگ یہاں روپئے جمع کر اپنے کام کے لئے نکل جاتے ہیں اور 9بجے تک ایک بھاری رقم وہاں جمع ہو جاتی ہے،اس بات کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس واردات کو انجام دینے والا آفس سے متعلق جانکاری رکھنے والاہی ہو سکتاہے ،مقامی لوگوں کا کہناہے کہ ایک پلسر پر سوار شخص کو اس واردات کے بعد اس علاقہ سے گزرتے ہوئے دیکھا گیا تھا،پولس نے معاملہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر لیا ہے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا