English   /   Kannada   /   Nawayathi

بلدیہ کی دکانوں کو خالی کرائے جانے کے معاملہ کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش

share with us

کچھ پچھڑے خاندانوں پر دبا ؤ ڈالتے ہو ئے انہیں بے جا طور پر پھنسانے کی کوشش بھی جاری ہے اور بعض افراد اس معاملہ کو بے جی پی سے جوڑنے کی کوشش کررہے ہیں جو کہ قابلِ مذمت ہے۔انہوں نے موجودہ صورتحال پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حا دثہ میں جھلس کر ہلاک ہو نے والے شخص کے اہل خا نہ کو ریاستی حکومت کی طرف سے دس لاکھ روپیہ کا معاوضہ ملنا چا ہئے ،تا کہ ان کے اہل خا نہ کو اس سے کچھ راحت اور سکون حاصل ہو جا ئے ، سد را میا سرکار پر نشانہ سادھتے ہوئے کہا کہ ان کی سرکار میں ہمیشہ اس طرح کے معاملات منظر عا م پر آتے رہتے ہیں ۔ انہوں نے بلدیہ کے معاملہ پر چند افراد کو حراست میں لیے جانے کی مذمت کرتے ہوئے گرفتاریوں کا سلسلہ نہ تھمنے کی صورت میں آئندہ بڑے پیمانہ پر احتجاج کی بھی بات کہی۔ ملحوظ رہے کہ کچھ دن قبل بلدیہ کی دکانوں کو خالی کرائے کے معاملہ پررام چندرا نائک نامی شخص نے خود کو آگ کر خودکشی کرنے کی کوشش کی تھی لیکن حادثہ میں شدید طور پر جھلسے اس شخص نے دو روز بعد منیپال کے اسپتال میں دم توڑدیا تھا ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا