English   /   Kannada   /   Nawayathi

بلدیہ کی جنرل باڈی میٹنگ میں کئی اہم مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی

share with us

اس وجہ سے بجلی کھمبوں کی درستگی کیے جانے کو منظوری دیتے ہوئے جلد از جلد اس کام کی تکمیل کیے جانے کی بات کہی گئی ۔ اس کے علاوہ شہر کے کئی علاقوں میں راستوں کی خستہ حالی دیکھتے ہوئے فی الحال شاذلی مسجد کے سامنے والی سڑک او ر دیگر کئی علاقوں میں سڑک کے کام کیے جانے کو منظوری ملی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ قدیم قبرستان کی چہاردیوار کے قریب واقع نالی کی درستگی اور دیگر کاموں کو منظوری ملی ۔ شہر میں سب سے بڑا عوامی مسئلہ ڈرینیج پمپنگ کا ہے جس کے لیے ریاستی حکومت کی جانب سے دو سو کروڑ روپئے منظور ہوئے ہیں اور نئے ڈرینیج پمپنگ سسٹم کا کام شروع ہونے سے پہلے ہی جالی پٹن پنچایت کے عوام پہلے ہی کئی مرتبہ یادداشتیں پیش کرتے ہوئے سروے نمبر 202پر پمپنگ سسٹم نصب نہ کیے جانے کا مطالبہ کررہے ہیں۔ اس دوران میٹنگ میںیہ طئے کیا گیا کہ وینکٹاپور میں واقع ڈرینیج پمپنگ سسٹم کو ہی درست کرتے ہوئے اس کا توسیعی کام کیا جائے۔ اس دوران میٹنگ میں جناب فیاض ملا نے ٹیکس وصولی کے ذمہ دارن کی شکایا ت کرتے ہوئے الزام لگایا کہ عوام کے ساتھ جس طرح ان کا رویہ ہونا چاہیے وہ نہیں ہیں جس کی وجہ سے عوام کو شدید تکالیف کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اور ٹیکس بھرنے کے لیے متعلقہ دفتر کے کئی چکر لگانے پڑتے ہیں۔ اس موقع پر اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیرمین جناب عبدالرحیم نے بھی جناب فیاض ملا کی باتوں کی تائید کرتے ہوئے اس کے نظام میں درستگی لانے کی بات کہی گئی۔ اس موقع پر صدر بلدیہ جناب مٹا صادق ، نائب صدر اشفاق کے ایم ، چیف آفیسر سمیت وارڈس کے کونسلرس موجود تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا