English   /   Kannada   /   Nawayathi

موجودہ حالات میں ہمیں کامل طور پراسلامی تعلیمات عمل کرنا ہے : مولانا محمد خالد غازیپوی

share with us

مولانا موصوف کل رات سلطانی مسجد میں بعد نمازِ عشاء جامعہ اسلامیہ بھٹکل کی جانب سے منعقدہ اجلاس سے خطاب فرمارہے تھے ، مولانا نے ملک کے حالات کے تناظر میں کہا کہ اس سے قبل مسلم بادشاہوں نے ہندو مذہب والوں کے ساتھ بہت اچھے سلوک سے پیش آئے لیکن آج کوئی ایک مثال پیش کرکے مسلمانوں کی تاریخ کو داغدار کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ مولانا نے احادیث اور تاریخ کی روشنی میں مسلمانوں کو موجودہ حالات میں پھونک پھونک کر قدم رکھنے کی نصیحت کرتے ہوئے کہا حالات سبھوں پر آتے ہیں ۔ اس سے قبل اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو شعب ابی طالب میں قید کرتے ہوئے تکلیفیں دیں لیکن ان کے جانثاروں نے کبھی زبان پر حرفِ شکایت نہیں آنے دیا اور اس کی کوئی ایک مثال بھی حدیث اور سیرت کی کتابوں میں نہیں ملتی ۔ لہذا آج کے حالات اس سے بہتر ہیں لیکن ہمیں اپنی اسلامی تعلیمات عام پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔مولانا نے سلطانی مسجد کی پرانی یادوں کا تذکرہ کرتے ہوئے سلطان ٹیپو شہید رحمۃ اللہ کے واقعات بھی بیان کیے اور ان کی جانب سے اسلام کے لیے پیش کی گئی قربانیوں کا بھی تذکرہ کیا۔ واضح رہے کہ پروگرام کا آغاز انس حاجی فقیہ کی تلاوت کلام پاک سے ہوا اور نعت محمد حسن سدی باپا نے پیش کی اور تعارف واستقبالیہ کلمات مہتمم جامعہ اسلامیہ بھٹکل مولانا مقبول احمد ندوی نے پیش کیے اور نظامت کے فرائض مفتی عبدالنور عبدالباری فکردے ندوی نے بحسنِ خوبی انجام دئیے۔ دعائیہ کلمات پر یہ جلسہ اپنے اختتام کو پہنچا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا