English   /   Kannada   /   Nawayathi

سا حلی کینرا میں مسلسل بارش،نا لے تا لاب میں تبدیل ،نظام زندگی درہم بر ہم

share with us

اس کے علا وہ کئی سا رے مکا نات پر بھی درخت گر نے کی اطلا عات موصول ہو ئی ہیں ،اطلا عات کے مطا بق اتر کنڑا اور کے جو ئیڈا نا می جگہ پر ان دنوں ہو رہی مسلسل با رش کے نتیجہ میں وہاں کی پا نڈو ندی میں طغیا نی آگئی ہے ،جس کی وجہ سے وہاں مو جود پل کے ندی میں ڈوب جا نے سے ایک دیہات کے عوام کے آمدورفت کے راستے بند ہوگئے ہیں ، تفصیلات کے مطا بق آج صبح مسلسل با رش کی وجہ سے بچوں کو اسکول جا نے میں کا فی دشواریاں پیش آنے کے با وجودکئی سارے بچے اسکول پہنچ گئے تھے،مگر چھٹی ہو نے کے بعد گھر واپس ہو نے کے لئے اسکول سے نکلے تو راستہ تالاب میں تبدیل چکا تھا ،جب کہ بچے ندی کے ایک طرف پھنس کر رہ گئے ،بعد میں مقا می لو گوں کی مدد سے انہیں ندی کے اس پار بحفا ظت پہنچا دیا گیا ، کہا جارہا ہے کہ چندے وا ڑی گاؤں کے پل تک ندی کا پا نی پہنچنے سے کئی سارے بچوں کو اسکول سے گھر لو ٹنے میں دشواریوں کا سا منا کر نا پڑا ، ملحوظ رہے کہ اتر کنڑا ضلع کے اکثر علا قوں میں ان دنوں ہو نے والی مو سلا دھا ر با رش سے نظام زندگی تتر بتر ہو کر رہ گیا ہے ،کئی سا رے علا قوں میں با رش کی وجہ سے بجلی کی آنکھ مچو لی جا ری ہے ،جب کہ کئی سا ری جگہوں پر درختوں کے گر نے سے سڑ کیں جام ہو کر وہاں سے گذر نے والے لو گوں کے لئے دشواریوں کا سبب بن رہی ہیں ،ایسے میں عوام اپنی پریشا نیاں ذمہ داران کے سا منے پیش نہ کریں تو اور کیا کریں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا