English   /   Kannada   /   Nawayathi

ٹماٹر کی قیمتیں آسمان کو چھوگئیں

share with us

تھوک میں بیچنے والے کاروباری حضرات کا کہنا ہے کہ ٹماٹر کی کوئی خاص قلت بھی نظر نہیں آرہی ہے لیکن اس کے باوجود ٹماٹر کی قیمتوں میں اضافہ کے کوئی معنی سمجھ میں نہیں آرہے ہیں۔ ریٹیلروں کا کہنا ہے کہ ٹماٹر کی قیمت آسمان کو چھونے کی وجہ سے ٹماٹر خریدنے میں کوئی دلچسپی نہیں دکھا رہا ہے اور ایک بڑی تعداد ٹماٹر سوس خرید رہی ہے ۔شادی کی دعوتوں میں لوگ باقاعدہ ٹماٹر کی جگہ ٹماٹر سوس خریدتے دیکھے گئے۔ اس ہفتہ بڑھتی قیمت کی وجہ سے عوام بھٹکل میں اتوار کو لگنے والے سنتے مارکیٹ کا انتظار کررہے تھے جہاں اشیاء تھوک میں بیچی جاتی ہیں لیکن سنتے مارکیٹ میں ٹماٹر کی قیمتوں میں مزید اضافہ دیکھا گیا اور عوام صرف ٹماٹر کی قیمت پوچھتے نظر آئے ،فکروخبر سے بات چیت کرتے ہوئے کئی لوگوں نے بتایا کہ ہم نے کبھی بھی سنتے مارکیٹ کا پورا چکر نہیں کاٹا لیکن ٹماٹر کی قیمت پوچھنے کے لیے ہم نے ترکاری کی ایک بھی دکان نہیں چھوڑی ، بعض لوگ یہ کہنے سے بھی نہیں چوکے کہ امسال پیاز نے تو عوام کے آنسو نہیں بہائے لیکن ٹماٹر کی قیمت نے تو رونے پر ہی مجبور کردیا ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا