English   /   Kannada   /   Nawayathi

نامعلوم افراد کے حملہ میں شدید زخمی آرایس ایس کارکن کی عیادت کے لیے پہنچے وزیر یوٹی قادر

share with us

اس کے بعد میڈیا سے بات چیت کر تے ہو ئے یو ٹی قادر نے کہا کہ سماج مخالف عنا صر کی طرف سے شرت کے خلاف جو حملہ کیا گیا ہے وہ قا بل مذ مت ہے ،،میں نے اور ضلع انچارج منسٹر نے پو لیس سے اپیل کی ہے کہ وہ معا ملہ کی جان کا ری کر تے ہو ئے فوری طور پر مجرموں کو گرفتار کر ے .اس سلسلہ میں پولیس سے بات چیت کے بعد معلوم ہوا کہ شرت کمار کے خلاف کو ئی کو ئی کیس درج نہیں ہے ،اور اس سے قبل بھی اس کے بارے میں کو ئی شکا یات مو صول نہیں ہو ئی ہیں ،ان سب کے با وجود شرت پر حملہ واقعی قا بل افسوس ناک بات ہے ،شرت کمار کی صحت کے بارے میں پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہو ئے یو ٹی قادر نے کہا کہ فی الحال شرت کی کی حالت بہت ہی نازک ہے ،وینٹیلیٹر پر اس کو رکھا گیا ہے ،البتہ ڈاکٹر اس کی صحت میں بہتری لانے کی ہر ممکنہ کو شش کررہے ہیں ،شرت کمار کے اہل خا نہ کو تسلی دیتے ہو ئے انھوں نے کہا کہ ضلع کے ایڈ منسٹر اور انچارج منسٹر سے بات کروں گا کہ شرت کے علاج کا خر چہ حکو مت کی طرف سے ادا کیا جا ئے تا کہ اس کے اہل خا نہ کو اس سلسلہ میں کسی طرح کی پریشا نی کا سامنا نہ کرنا پڑ ے ، یوٹی قادر نے حالیہ واقعات پراپنے افسوس کا اظہار کر تے ہو ئے کہا کہ لوگوں سے امن وامان بنائے رکھنے کی اپیل کی ،خصوصا نو جوا نوں سے انھوں نے اپیل کی کہ وہ سماج دشمن عنا صر کا پو ری طرح با ئیکاٹ کریں اور فر قہ وارانہ تشدد کو ہوا دینے والے افراد کی ہر گز مدد نہ کر یں ، شرت کمار پر حملہ کیخلاف 07؍ جو لا ئی کو ہو نے والے احتجاج کے بارے میں گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ پو ری طرح امن امان کے ساتھ اس کو کر نے کی کو شش کریں،یہ جمہو ری ملک ہے ،جہاں ہر ایک کو اپنی بات کہنے کا حق رہتا ہے ،لیکن اس کو منظم اور پر امن طریقے سے کریں تا کہ علا قہ میں امن برقرار رہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا