English   /   Kannada   /   Nawayathi

جی ایس ٹی سے تاجر بالکل پریشان نہ ہوں ، یہ تاجروں کے حق میں مفید ثابت ہوگا : سمینار میں کیا گیا اظہارِ خیال

share with us

اس پروگرام میں بطور مہمان خصو صی شر کت کر نے والے محکمہ دھارواڑ کے جوائنٹ کمشنر ایس گنڈ راؤنے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ تا جروں کو اس قا نون سے پریشان ہو نے کی چنداں ضرورت نہیں ،بلکہ تاجر حضرات اس کو ترقی یا فتی ویٹ سمجھیں ، ملک کے کئی ساری ریا ستوں میں کئی سا رے ٹیکس لا گو ہیں ،جی ایس ٹی لا گو ہو نے کے بعد وہ سب ٹیکس اب ایک ہی ما نے جا ئیں گے ،اس لئے تا جر طبقہ کو چاہیے کہ وہ اس کو اپنے لئے مفید سمجھیں اس سلسلہ میں بالکل پریشان نہ ہوں، انہوں نے مزید کہا مر کزی حکو مت کی طرف سے جا ری کر دہ اس نئے پلان سے ملک کی جی ڈی پی میں کا فی اضا فہ ہو گا ،جو ائنٹ کمشنر رمیش کمار نے اپنے خیا لات کا اظہار کر تے ہو ئے کہا کہ جی ایس ٹی تا جروں کے لئے مدد گار ہے کہ وہ اشیاء کو جہاں چا ہے فروخت کر سکتے ہیں ، پروگرام کے آخر میں حاضرین کے لیے سوالات وجوابات کا سیشن بھی رکھا گیا ،جس سے فا ئدہ اٹھا تے ہو ئے سامعین نے اس تعلق سے کئی سا رے سوالات کئے جس کا ذمہ داران کی طرف سے تشفی بخش جواب دیا گیا ،ملحوظ رہے کہ بھٹکل تعلق مر چنٹ اسو سی ایشن کے صدر ویکٹیش نے پر بھو نے استقبا لیہ کلمات پیش کئے ،جب کہ منجو ناتھ پر بھو نے نظا مت کے فرا ئض انجام دئیے ،اس مو قع پر مرچنٹ اسو سی ایشن کے سکریٹری اسما عیل صدیق ،اور ہو نا ور ٹیکس آفیسر محمد شرید لکشمیشور اسٹیج پر مو جود تھے ، جب کہ مختلف مقامات سے آئے ہو ئے کئی سارے تجار ، افسران اور طلباء نے اس پروگرام میں شر کت کی ۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا