English   /   Kannada   /   Nawayathi

رمضان بازار میں باکڑوں کے لیے امسال فیس بڑھادی گئی

share with us

فکروخبر سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے بلدیہ کے صدر جناب صادق مٹا نے فیس بڑھائے جانے کی وجوہات بیان کی اور کہا کہ جن کے نام قرعہ نکلتا ہے وہ بجائے دکان خود چلانے کے دوسروں کو بڑی قیمتوں پر فروخت کرتے ہیں۔ لہذا اس کو دیکھتے ہوئے امسال فیس میں اضافہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امسال کے لیے درخواستیں جون کی نو(9) اور بارہ(12) تاریخ کو قبول کی جائیں گی اورقرعہ کی کارروائی تیرہ (13)جون کو کی جائے گی۔ عوام کا ماننا ہے کہ ایک ایک دکان پانچ سے پندرہ اوربعض دکانیں بیس ہزار روپئے میں فروخت کی جاتی ہے ۔ لہذا فیس بڑھائے جانے کو لے بعض تو بلدیہ کے اس اقدام کی سراہنا کررہے ہیں لیکن بعض لوگ اس سے ناخوش نظر آرہے ہیں۔ ملحوظ رہے کہ گذشتہ سال صرف 38باکڑوں کے لیے نوسو سے زائد فارم موصول ہوئے تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا