English   /   Kannada   /   Nawayathi

دینی مدارس نے الحاد کے سیلاب میں بہنے سے اس نسل کو روک رکھا ہے :

share with us

مولانا نے مدارس کے کثرت کے باوجود بے دینی پھیلنے کی بات کرنے والوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ارتداد کا جو سیلاب اس وقت نظر آرہاہے ، اگر یہ دینی مدارس نہ ہوتے اس سیلاب میں ہرکوئی بہہ جاتا ۔ ملحوظ رہے کہ اس سالانہ اجلاس کا انعقاد بروز اتواررات نو بجے مذکورہ مدرسہ کے احاطہ میں منعقد کیا گیاجس میں طلباء کے نتائج کے اعلان کے ساتھ امتیازی نمبرات حاصل کرنے والے طلباء کے درمیان انعامات تقسیم کیے گئے۔ امسال حفظ کی تکمیل کرنے والے حفاظ کا اعزاز بھی کیا گیا ، اور ان کا ختمِ قرآن بانی وناظم مدرسہ حافظ عبدالقادر ڈانگی نے کیا ۔ اس کے ساتھ ساتھ اس جلسہ میں بچوں نے اپنا دلچسپ ثقافتی پروگرام بھی پیش کیا ۔ اس موقع پر مہتمم جامعہ اسلامیہ بھٹکل مولانا مقبول احمد کوبٹے ندوی نے علمِ دین کی فضیلت اور اس کی اہمیت پر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور علمِ دین کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ کائنات کا انحصار ہی دین و اسلام پر قائم ہے۔ مولانا نے مدرسہ کی خدمات کو آگے رکھتے ہوئے کہا کہ اس کی خدمات جو بھی ہیں وہ یہاں کے عوام کے سامنے ہیں اس کو ترقی کی جانب لے جانا اہلِ علاقہ کی ہی ذمہداری ہے ۔ مولانا نے مدرسہ کے تعاون کی اپیل کی یاد رہے کہ مدرسہ کے سال بھر کی کارکردگی مہتمم مدرسہ مولانا سعود ندوی نے حاضرین کے سامنے رکھتے ہوئے مدرسہ میں اپنے نونہالوں کو زیادہ سے زیادہ تعداد میں داخل کرنے کی اپیل کی۔ ملحوظ رہے کہ جلسہ کا آغاز محمد سالک کی تلاوتِ کلام سے پاک سے ہوا،نعت خالد رضا نے پیش کی ، مہمانوں کا استقبال اور ان کا تعارف مولانا عتیق الرحمن ڈانگی ندوی نے پیش کیا اور نظامت کے فرائض مولانا اسماعیل ندوی نے انجام دئیے۔ جلسہ کی صدارت صدرِ مدرسہ جناب غوث بنگالی نے کی ، انہی کی دعائیہ کلمات پر یہ جلسہ اپنے اختتام کو پہنچا۔ اسٹیج پر جناب میراں خورشے ، جناب سلیمان بنگالی ، مولانا ابوالحسن ڈانگی ندوی او رجناب اقبال بنگالی وغیرہ موجود تھے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا