English   /   Kannada   /   Nawayathi

گلے کا ہار چھین کر فرار ہونے والی ملزمہ گرفتار (مزید ساحلی خبریں )

share with us

 ایک ہی خاندان کے پانچ افراد سڑک حادثہ میں جاں بحق ، ایک شدید زخمی 

بنگلور 20؍ مئی 2017(فکروخبرنیوز) لاری اور کار کے مابین پیش آئے تصادم میں تین بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے پانچ افرادجاں بحق اور ایک کے شدید زخمی ہونے کی واردات سندھانور میں پیش آئی ہے۔ جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت محمد حسین (35) مولانا (30) صابرہ (14) گلابی (05) اور محبوب (03) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق مذکورہ افراد ایک کار پر سوار سری گپا جارہے تھے ، اس دوران کار مخالف سمت سے آرہی لاری سے ٹکراگئی جس سے پانچ افراد جاں بحق ہوگئے ۔ ایک عینی شاہد کا کہنا ہے کہ حادثہ کے بعد میں نے آٹھ سالہ السیا نامی لڑکی کو بلاری کے وجیانگر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس میں داخل کیا۔ سندھانور پولیس انسپکٹر ناگراج میکا کے مطابق پانچ میں سے تین افراد نے موقعۂ واردات پر ہی دم توڑدیا جبکہ دو افراد کا اسپتال میں علاج کے دوران انتقال ہوا۔ بتایا جارہا ہے کہ محمد حسین کار چلا رہا تھا، ٹرک ڈرائیور گنانا دیوا نے پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس نے دفعہ 279,338,304کے تحت معاملہ درج کرلیا ہے۔ 

اینڈو سلفان کے مریض ریاستی حکومت سے ناراض 

اپنے مطالبات کو لے کر غیر معینہ بھوک ہڑتال پر بیٹھ گئے 

پتور 20؍ مئی 2017( فکروخبرنیوز) جنوبی کنیرا میں اینڈو سلفان مریضوں کے لیے کام کرنے والی ’’ اینڈ و ورودھی ہوراٹا سمیتی ‘‘ کی جانب سے اپنے مطالبات کو پورا کیے جانے کی مانگ کرتے ہوئے تعلقہ کے کوکاڑ نامی علاقہ میں بھوک ہڑتال شروع کردی ہے۔ سمیتی کے صدر کے شری دھرا کے مطابق بھوک ہڑتال اس وقت تک جاری رہے گی جب تک ریاستی حکومت اینڈو سلفان کے مریض کے مطالبات پورے نہ کریں۔ ان کا مطالبہ ہے کہ اس طرح کے مریضوں کی حکومت بھرپور امداد کرے ۔ انہوں نے ریاستی حکومت پر الزام لگایا ہے کہ اس نے کوکاڑ نامی علاقہ میں اینڈو سلفان کے مریض لڑکے کی کوئی خبرگیری نہیں کی جبکہ اس کے خاندان کے چار افراد نے اس بیماری سے پریشان ہوکر خودکشی کرلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے بجٹ میں اینڈو سلفان کے مریضوں کے لیے کوئی رقم مختص نہیں کی ہے۔ ہم نے مختلف محکموں کے ذمہ داروں کو اس تعلق سے خطوط لکھے یہاں تک کہ ہم نے وزیر اعلیٰ کے نام بھی خط لکھا لیکن اب تک کوئی اقدام نہیں کیا گیا ۔اسی سے پریشان ہوکر ہم نے کوکاڑ میں غیر معینہ بھوک ہڑتال شروع کردی ہے ، ہم نے ہماری مطالبات سننے کے لیے وزیر اعلیٰ سمیت دیگر کئی وزیروں کو بھی دعوت دی ہے۔ 

ٹرین کی زد میں آنے سے ایک شخص شدید زخمی

منگلور 20؍ مئی 2017(فکروخبرنیوز) یہاں تھوکوٹو کے قریب واقع ایک پل کے نیچے پیدل جارہے ایک شخص کے ٹرین کی زد میں آنے سے شدید زخمی ہونے کی واردات کل شام پیش آئی ہے۔ زخمی شخص کی شناخت نہیں ہوپائی ہے تاہم اس کا تعلق کومپلا کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جس کی عمر ساٹھ سال بتائی جارہی ہے۔ حادثہ میں اس کا یک پیر شدید زخمی ہوگیا جسے مقامی اسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد منگلور منتقل کیا گیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا