English   /   Kannada   /   Nawayathi

سر کاری اسپتال سے چھ سالہ بچی کو اغوا کرنے والی خاتون گرفتار(مزید ساحلی خبریں)

share with us

جہاں پر اس نے کسی بات پر بچی کی پٹائی شروع کر دی ،جس سے بچی زور زور سے چیخنے چلانے لگی ،بچی کے رو نے اور چیخنے کی آواز سن کر آس پڑوس اور اطراف کے لوگ جمع ہو گئے ،لو گوں کا ہجوم دیکھ کر گیتا گھبرا گئی ،اور بچی کو لے کرواپس اسپتال کی طرف روا نہ ہو ئی ،جب کہ ادھر آشا اور اس کے شو ہر بچی کے گم ہو نے کے تعلق سے پو لیس تھا نہ اور دیگر جگہوں پر شکا یت درج کرا چکے تھے جس کی بنا پر پولیس بچی کی تلاش میں تھی ،جیسے ہی گیتا بچی کو لیکر اسپتال کی طرف بڑھی تو وہاں مو جود عوام نے گیتا کا گھیرا ؤ کرتے ہو ئے اس کو گرفتار کر لیا ،اور بچی کو اغوا کر نے کا الزام لگا تے ہو ئے اس کو پو لیس کے حوا لے کر دیا ،اڈپی پو لیس تھا نہ میں بچی کی اغوائی کا معاملہ درج کرلیا گیا ۔ 

 

ڈاکٹر کو دھمکی دے کر لوٹنے والا گروہ کا پردہ فاش 

تین ملزمین پولیس حراست میں ، بقیہ کی تلاش جاری 

منگلور 17؍ مئی 2017(فکروخبرنیوز) ڈاکٹر کو دھمکی دے کر اس کے پاس سے چودہ لاکھ روپئے وصولنے والے ملزمین کو منگلور پولیس گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔ اب تک تین ملزمین کو حراست میں لیا جاچکا ہے جن کی شناخت ناراین سالیان (52) مقیم سومیشور ، محمد رنجی (23) اور صادق (30) مقیم الال کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ پولیس کمشنر کے مطابق ملزم راکیش اور اس کے دوساتھی اور ڈاکٹر سے روپئے وصولنے میں ملزمین کا تعاون کرنے والی خاتون کی تلاش جاری ہے۔ ملزمین پر الزام ہے انہوں نے اس خاتون کے ڈاکٹر کی تصویریں کھینچیں اور سوشیل میڈیا پر پوسٹ کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے اس کے پاس سے چودہ لاکھ روپئے وصول کیے۔ اس کے علاوہ ملزمین نے اس کے کریڈٹ کارڈ کے ذریعہ تین لاکھ کی خریداری بھی کی۔ ملزمین اس با ت کی کوشش کررہے تھے کہ ڈاکٹر کو دھمکی دے کر مزید رقم وصول کی جائے۔ پولیس کمشنر نے مزید بتایا کہ ناراین سالیان اصل ملزم ہے اور اس سے قبل میں کئی مجرمانہ کارروائیوں میں ملوث تھا ۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا