English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسد اللہ ایسو سی ایشن بھٹکل کی جانب سے غریب طلباء میں اسکو لی اشیاء کی تقسیم

share with us

اور تقریبا 125 طلباء کے ما بین اسکو لی اشیاء تقسیم کی گئی ،جب کہ پچھلے سالوں کے مقا بلہ میں امسال بجٹ میں اضا فہ کر کے گذشتہ سال سے زیا دہ طلباء کو اسکو لی اشیاء فرا ہم کی گئی ،سما جی میدان میں اس طرح کی لا ئق تحسین خد مات انجام دیتے ہو ئے بھٹکل کی اسدا اللہ ایسو سی ایشن نے اپنی پہچان بنا لی ہے ،واضح رہے کہ اس مو قع پر جناب عنا یت اللہ شا ہ بندری،مسعود شنگیری ،سمیر پیشمام اور اس کے علاوہ اسد اللہ ایسو سی ایشن کے کئی سارے ذمہ داران مو جود تھے۔

 

مر ڈیشور ریلوے اسٹیشن کے قریب سے ایک شخص کی لاش بر آمد

لو گوں کی طرف سے قتل کا شبہ

بھٹکل۔16؍ مئی ۔2017۔(فکرو خبر نیوز)مر ڈیشور ریلوے کے قریب ایک ویران غیر استعمال شدہ عمارت کے ایک کمرے سے ایک شخص کی لاش بر آمد ہو ئی ہے ،جس کی شنا خت دا ونگیرے کے رہنے والے ششی کمار (34) کی حیثیت سے کر لی گئی ہے ،جب کہ نعش کے قریب سے زہر کی ایک بو تل بھی پو لیس نے بر آمد کی ہے،جس کی بنا پر پو لیس نے خو دکشی معا ملہ کا شبہ ظا ہر کیا ہے ،بتا یا جا تا ہے کہ اس عمارت کے قریب سے گذرتے ہو ئے ایک شخص کو جب بد بو محسوس ہو ئی تو اس نے آس پاس جگہوں کا جا ئزہ لیا تواسی دوران ایک ویران عمارت میں مو جود سڑی ہو ئی لاش تک اس کی رسا ئی ہو ئی ،انجان لاش کے بر آمد ہو نے پر مقا می لو گوں نے پو لیس اس کی اطلاع دی ،جس کے بعد اسے سرکا ری اسپتال منتقل کیا گیا ،نعش سے بہت ہی خراب بد بو پھوٹ رہی تھی اور لاش کو دیکھنے سے اندا زہ ہو رہا تھا کہ اس کو مرے ہو ئے قریب چاردن گذر چکے ہیں ،جب کہ اس کے چہرے پر زخموں کے کچھ نشا نات دیکھ کر لو گوں نے قتل کا شبہ ظا ہر کیا ہے ،خو دکشی کا معا ملہ ہے یا قتل کی واردات؟؟ اس حقیقت کو جاننے کے لئے پو لیس کی تحقیق کا انتظا ر ہے ،واضح رہے کہ لاش کو بھٹکل سرکاری اسپتال منتقل کر نے کے بعد آج صبح گیا رہ بجے اس کی شناخت کر لی گئی ہے ،قا نو نی کا روا ئی کے بعد لاش اہل خا نہ کے حوا لے کی جا ئیگی، پو لیس کی طرف سے جا ئے وقوع کا معا ئنہ ہو نے کے بعد مر ڈیشور پو لیس تھا نہ میں معا ملہ درج کر لیا گیا ہے ،تحقیقات جا ری ہے ۔

 

مینگلور۔چینائی ایکسپریس ٹرین حا دثہ کا شکار ۔۔۔۔ٹرین کی بو گی پٹری اتر گئی

مینگلور۔16؍ مئی۔2017۔(فکرو خبر نیوز)مینگلور چینا ئی ایکسپریس ٹرین آج صبح مینگلور ہی میں سینٹرل ریلوے اسٹیشن پررکنے کے دوران حا دثہ کا شکا ر ہو گئی،مو صو لہ اطلا عات کے مطا بق مینگلور ۔چیناس ئی ایکسپریس ٹرین سینٹرل ریلوے اسٹیشن پر رکنے کے دوران اچا نک تیزرفتاری کے ساتھ پیچھے کی جا نب بڑ ھنے لگی ،جس کی بنا پر ٹرین کے ڈبے ریلوے کی پٹری سے با ہر کی طرف اتر گئے ،جب کہ آخری بو گی مر نا می کٹے نا می ریلوے بریج کے اوپر چڑھتے ہو ئے پلیٹ فارم پر چڑ ھ گئی،اور پیچھے کی جانب تیزی سے بڑھتے ہو ئے ایک چٹان سے ٹکرا گئی ،البتہ ٹرین پر کسی مسا فر کے مو جود نہ ہو نے کی وجہ سے کسی طرح کا جا نی نقصان نہیں ہوا۔ حادثہ کی وجوہات کا پتہ نہیں چل پایا ہے۔ تحقیقات جا ری ہیں ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا