English   /   Kannada   /   Nawayathi

رکشہ ڈرائیور ابراہیم اشرف شیخ پر قاتلانہ حملہ معاملہ(مزید ساحلی خبریں)

share with us

پریس کانفرنس میں اس بات کا بھی اظہار کیا گیا ہے کہ اگررکشہ ڈرائیوروں کی جانب سے مسافروں کو کسی بھی طرح کی دشواریاں یا تکالیف پیش آتی ہوں تو فوری طو رپر محکمۂ پولیس یا پھر رکشہ یونین سے رابطہ کریں ، تاکہ مسائل بڑھنے کے بجائے حل ہوجائیں۔اس موقع پر تعلقہ یونین صدر وینکٹیش نائک اور دیگر موجود تھے۔ 

 

بھیانک سڑک حادثہ میں ایک ہی خاندان کے سات افراد ہلاک 

کاسرگوڈ 14؍ مئی 2017(فکروخبرنیوز) کار اور لاری کے درمین پیش آئے بھیانک سڑک حادثہ میں حال ہی شادی کے بندھن بندھے جوڑے سمیت ایک ہی خاندان کے سات افراد کے ہلا ک ہونے کی واردات تمل ناڈو میں پیش آئی ہے۔ مہلوکین کا تعلق کیار نامی علاقہ سے ہے جو شادی کے بعد سیروتفریح کے لیے گئے ہوئے تھے۔ مہلوکین کی شناخت الوین مونٹیرو (29) اس کا بھائی ہیرالڈ مونٹیرو (50) اور ساتھورین مونٹیرو (37) اس کی بیوی پرے سیلا (42) ریما (35) روہت (22) اور شرون (5) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ اس کے علاوہ جیشما (26) سانوی (1) پریما (25) اور روشن سخت زخمی ہوگئی ہیں جنہیں مقامی اسپتال میں داخل کیا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق حال ہی میں الوائن اور پریما کی شادی ہوئی تھی جس کے بعد سیروتفریح کے لیے وہ اپنے ہلِ خانہ کے ساتھ گئے تھے ، واپسی کے دوران ایک تیز رفتار لاری کار سے ٹکراگئی۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ مہلوکین کار میں ہی پھنس کر رہ گئی او ربڑی کوششوں کے بعد انہیں باہر نکالا گیا۔ حادثہ پر کیرلا کے وزیر اعلیٰ پنارائی وجیانس نے اپنے غم کا اظہار کرتے ہوئے تمل ناڈو حکومت سے لاشیں کیرلا منتقل کیے جانے کا بندوبست کرنے کی درخواست کی ہے۔تمل ناڈو حکومت زخمیوں کے علاج ومعالجہ کے لیے بہتر سہولیات مہیاکررہی ہے۔ 

 

مسافروں کی کمی کی وجہ سے بیندور ۔ کاسرگوڈ ٹرین معطل 

کنداپور 14؍ مئی 2017( فکروخبرنیوز) بیندور سے کاسرگوڈ ، کیرلا کے درمیان دوڑنے والی ٹرین مسافروں کی کمی کی وجہ سے 12؍ مئی سے یہ سرویس بند کردی گئی ہے۔ ریلوے افسران نے اس بات کی بھی وضاحت کی ہے کہ اس دوران جو کام باقی ہیں وہ کیے جائیں گے ، انہو ں نے کہا کہ بہت ہی کم لوگ اس ٹرین سے فائدہ اٹھارہے تھے اور مسافروں کی کمی کی وجہ سے یہ سرویس بند کرنی پڑی۔ ملحوظ رہے کہ اس سے قبل اس ٹرین کی سرویس کنور تک کی گئی تھی لیکن بعد میں دوبارہ کاسرگوڈ تک بحال کردی گئی او راب مسافروں کی کمی کی وجہ سے یہ ٹرین 12مئی سے وقتی طور پر بند کردی گئی ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا