English   /   Kannada   /   Nawayathi

تیز رفتارلاری بائک سے ٹکراگئی :ایک ہی خاندان کے تین افراد ہلاک

share with us

کانگریس پارٹی دفتر میں میٹنگ کے دوران ہاتھاپائی :ایک نوجوان زخمی 

منگلور 11؍ مئی 2017(فکروخبرنیوز) کانگریس پارٹی دفتر میں میٹنگ کے دوران ہوئے بحث ومباحثہ میں ایک شخص پر حملہ کرکے زخمی کیے جانے کی واردات آج پیش آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق جنوبی کنیرا کے ضلع یوتھ کانگریس لیڈر کے لیے ضمنی انتخابات ہونے ہیں اور حملہ میں زخمی لقمان اس عہدے کے لیے بطور امیدوار ہے۔ حملہ آور کی شناخت کیرتی کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جو موجودہ ضلع یوتھ کانگریس کے صدر متھن رائے کا حامی ہے۔ میٹنگ کے دوران لقمان اور متھن رائے کے درمیان میٹنگ میں بحث ومباحثہ ہوا اور اس دوران ہی کیرتی نے پارٹی دفتر میں ہی لقمان پر حملہ کردیا۔ لقمان کا کہنا ہیکہ اس نے کے پی سی سی صدر کو اور ریاست کے اعلیٰ لیڈروں سے اس کی شکایت کی ہے۔لقمان نے الزام لگایا کہ ہے کہ حملہ کے پیچھے دوسری وجوہات بھی ہوسکتی ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا