English   /   Kannada   /   Nawayathi

عوام الناس کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے محکمۂ پولیس کانیا طریقہ

share with us

آ ج فکروخبر کے نمائندے نے اس کی وجوہات جب سرکل پولیس انسپکٹر سے پوچھی تو انہوں نے اس کی تمام تر تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے پولیس اہلکاروں سے روابط مضبوط کرنے کے لیے پولیس نے اب یہ طریقہ اپنا یا ہے کہ شہر میں جتنے بھی پولیس اہلکار ہیں ان میں سے ہر ایک کو ایک ایک علاقہ کا ذمہ دار بنایا گیا ہے جس کی سب سے بڑی ذمہ داری ہوگی کہ وہ نوجوانوں اور محلہ کے ذمہ داروں سے تعلقات قائم کرے اور اس علاقہ میں امن وامان قائم کرنے کے لیے ان سے رائے مشورہ لیں ،سرکل انسپکٹر نے بتایا کہ اگر اس محلہ یا علاقہ میں حالات خراب ہوجاتے ہیں تو سب سے پہلے اس علاقہ کے ذمہ دار پولیس سے رابطہ کرکے اس کی وجوہات پوچھی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ اکثر یہ دیکھا جاتا ہے کہ عوام پولیس تھانہ آنے سے کتراتی ہے اور اپنے مسائل پولیس اہلکاروں کے سامنے بیان نہیں کرتی ۔ اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ پولیس کا خوف ان کے اندر بیٹھا ہوا ہے ، ان ہی حالات کو دیکھتے ہوئے یہ طریقہ اپنایا گیا ہے کہ اس طریقۂ کار کو اپناتے ہوئے پولیس اہلکار اپنے اپنے ذمہ دئیے گئے علاقوں اور محلوں کی مکمل نگرانی کریں گے اور وہاں امن وامان برقرار رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ انسپکٹر نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اہلکار یہ کام اپنا ڈیوٹی انجام دینے کے بعد ہی کریں گے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا