English   /   Kannada   /   Nawayathi

انجمن انجینئرنگ کالج میں سالانہ پروگرام کاانعقاد

share with us

ہبلی اور منگلور میں منعقدہ فیسٹوں میں کالج کو پہلا مقام جبکہ کنداپور اور اسی کالج کے زیر اہتمام منعقدہ فیسٹوں میں اسے دوسرا مقام ملا۔ اس کے علاوہ اسپورٹس کے میدان میں منگلور میں منعقدہ کرکٹ مقابلہ میں ہمارے طلباء نے اپنا اور کالج کا نام روشن کیا۔ اس پروگرام میں لائبریری کے ذمہ دار ڈاکٹر شیخ ولی کو ان کی پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے پر خصوصی انعام سے نواز ا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ امتحانات میں بہترین نمبرات حاصل کرنے والے اور دیگر شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء کو خصوصی مبارکبادی پیش کرتے ہوئے انعامات سے نوازا گیا۔ پروفیسر انل کڈلے نے شکریہ کلمات پیش کیے ۔ جلسہ کی صدارت انجمن حامئ مسلمین کے جنرل سکریٹری جناب صدیق اسماعیل نے کی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا