English   /   Kannada   /   Nawayathi

نشہ میں دھت بڑے بھائی نے کیا چھوٹے بھائی کا قتل (مزید ساحلی خبریں )

share with us

مین گیٹ سرپر گرنے سے کارخانہ کا مینیجر ہلاک 

اڈپی 08؍مئی 2017(فکروخبرنیوز) لوہے کی مین گیٹ ایک کارخانہ کے مینیجر پر گرنے سے نوجوان مینیجر کے ہلاک ہونے کی وارادت بارکور میں پیش آئی ہے۔ مہلوک کی شناخت ناگیش (22) مقیم ہاسن کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ مذکورہ نوجوان ویسٹرن میٹا چیم نامی کارخانہ میں ملازمت کیا کرتا تھا۔ تفصیلات کے مطابق مذکورہ کارخانہ کا مین گیٹ آج صبح کھولنے کے دوران گیٹ اس کے سر پر گرپڑا جس کی وجہ سے موقع پر ہی اس نے دم توڑدیا۔ بتایا جارہا ہے کہ گیٹ اتنا بھاری ہے کہ آٹھ افراد کے بغیر اس کو اٹھانہیں سکتے۔ کارخانہ کے مالک سریش شیٹی کے خلاف لاپرواہی برتنے کی وجہ سے برہماور پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔ 

منی بس الٹنے سے نوجوان کی موت 

اڈپی 08؍ مئی 2017(فکروخبرنیوز) شادی میں شرکت سے واپسی کے دوران ایک بس الٹنے سے ایک نوجوان کے ہلاک ہونے کی واردات شروا بیلمن روڈ پر کل شام پیش آئی ہے۔ حادثہ میں کئی افراد زخمی ہوگئے ہیں جن میں سے تین کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ مہلوک کی شناخت مولیا (22) مقیم بڈاگو پنجامارو کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جبکہ شدیدزخمی افراد کی شناخت جیوتی (48) پرسانا (20) اور پروین (40) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق بیلمن میں ایک آڈیٹوریم میں شادی کی تقریبات میں شرکت سے واپسی کے درران بس ڈرائیور تیز رفتاری کے ساتھ بس چلا رہا تھا، ایک موڑ پر بس قابو ہوگئی اور الٹ گئی۔ ۔ بتایا جارہا ہے کہ مہلوک نوجوان اپنے والد کی اکلوتا بیٹا تھا جو ایک موبائل سینٹر میں ملازمت کیا کرتا تھا۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا