English   /   Kannada   /   Nawayathi

تیز ہواؤں کے ساتھ بھٹکل میں ہوئی بارش سے بجلی کا نظام پوری طرح متاثر(مزید اہم ترین ساحلی خبریں )

share with us

منڈلی میں بھی اس طرح کا ایک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک گھر پر ناریل کا درخت گرنے سے ہزاروں روپئے کا نقصان ہوا ہے۔ شہر کے کئی علاقوں میں کمزور بجلی کے کھمبے تیز ہواؤں کی زد میں آنے سے بجلی کا نظام پورے بتیس گھنٹے متأثر رہاجس کی وجہ سے عوام کو کافی پریشانیاں اٹھانی پڑیں۔ فکروخبر کی جانب سے اتوار کی صبح جب کے ای بی کے افسران سے رابطہ کیا گیا تو دوپہر تک بجلی کا نظام ٹھیک ہونے کی بات کہی گئی تھی لیکن جب دوپہر تک انتظار کرنے کے بعد بھی بجلی نہیں آئی تو دوبارہ فکروخبر نے افسران سے رابطہ کیا تو شام پانچ بجے تک بجلی کانظام درست کیے جانے کی بات کہی گئی لیکن لمبے انتظار کے بعد سوا چھ بجے کے قریب بجلی آئی اور کچھ ہی دیر بعد آنکھ مچولی کھیلتے کھیلتے کچھ ہی دیر رہی اوررات گیارہ بجے سے پیر کی صبح تک بجلی دوبارہ غائب رہی۔ عوام کی شکایت ہے کہ ہر سال محکمۂ بجلی کی جانب سے یہی رونا رویا جاتاہے اور جب پورا سال بجلی کی کو کارروائی مکمل نہیں ہوتی، جیسے ہی بجلی کڑ ک شروع ہوتی ہے پور شہر تاریکی میں ڈوب جاتا ہے، ابھی برسات کو موسم شروع نہیں ہوا کہ یہ حالات ہے ،برسات کے موسم میں بجلی کا حال کیا رہے گا خدا جانے، مسلسل چھتیس گھنٹے بجلی غائب رہنے کی وجہ سے مقامی عوام محکمۂ بجلی کی لاپرواہی سے مشتعل ہیں اور مانگ کررہے ہیں کہ بجلی کے جو بھی مسائل ہیں وہ حل کرلئے جائیں ۔

ہٹ اینڈ رن کیس: چودہ سالہ لڑکا جاں بحق 

منگلور 08مئی 2017(فکروخبرنیوز) ہٹ اینڈ رن کیس میں چودہ سالہ لڑکے کے جاں بحق ہونے کی واردات گنجی مٹھ میںآج صبح پیش آئی ہے۔ جاں بحق ہونے والے لڑکے کی شناخت زیان مقیم کنی کمبلا کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق مذکورہ لڑکا اپنے دوست کے گھر کے جانے کے دوران یہ سڑک حادثہ پیش آیا ۔بتایا جارہا ہے کہ ایک تیز رفتار کار زیان سے ٹکرانے کے بعد موقعۂ واردات سے فرار ہوگئی۔ حادثہ کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتاہے کہ زیان نے موقعۂ واردات پر ہی دم توڑ دیا۔ اس بات کی ابھی تصدیق نہیں ہوسکی ہے کہ زیان بذریعہ بائک یا پیدل اپنے دوست کے یہاں جارہا تھا۔ بچپے پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔ 

عدالت نے احمد قریشی کو دی ضمانت 

منگلور 08؍ مئی 2017(فکروخبرنیوز) مقامی سیشن کورٹ نے اقدامِ قتل معاملہ کے ملزم احمد قریشی کو بالآخر مشروط ضمانت دی ہے۔ اقدامِ قتل معاملہ میں بطور ملزم کے حراست میں لیے جانے والے احمد قریشی پر پولیس کی جانب سے تشدد کیے جانے کے الزامات سامنے آنے کے بعد منگلور کے عوام نے زبردست احتجاج کیا تھا اور خاطی پولیس افسران کے خلاف کارروائی کرنے کی مانگ کی تھی۔ پاپولر فرنٹ آف انڈیا نامی تنظیم نے اسی معاملہ میں پولیس کمشنر کے دفتر پر پتھراؤ بھی کیا تھا ، چند دن منگلور کے کئی ایک تنظیموں کی جانب سے منگلور چلو پروگرام کے تحت احمد قریشی کو رہا کیے جانے اور پولیس کی جانب سے اس پر کیے گئے تشدد کی سخت الفاظ میں مذمت کی تھی۔ لیکن سنیچر کے روز احمد کی ضمانت پر عرضی پر سماعت کرتے ہوئے مقامی عدالت نے مشروط ضمانت منظور کردی۔ سکستھ ایڈیشنل اینڈ سیشن کورٹ جج ڈی ٹی پترارنگا سوامی نے اس کی ضمانت کی عرضی منظور کردی ہے۔ جج نے ایک لاکھ روپئے کا بونڈ پیپر ایک ماہ میں تین مرتبہ سورتکل پولیس تھانہ میں حاضری کی شرط کے ساتھ ساتھ پاسپورٹ بھی جمع کرنے کے لیے کہا ہے ۔ عدالت نے ان تمام شرطوں میں کسی بھی شرط کے مفقود ہونے پر ضمانت خود بخود رد ہوجانے کی بات بھی کہی ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا