English   /   Kannada   /   Nawayathi

کار پر سوارنامعلوم افراد کا رکشہ ڈرائیور پر جان لیوا حملہ (مزید اہم ترین خبریں)

share with us

ایک شخص نے کار کا نمبر پلیٹ نوٹ کرکے پولیس کے حوالے کردیا جس کی بنیاد پر پولیس کار مالک کاپتہ لگانے میں کامیاب ہوگئی۔ حملہ کی وجوہات کا پتہ نہیں چل پایا ہے۔ عام عوام کا کہنا ہے کہ زخمی رکشہ ڈرائیور کی کسی سے دشمنی نہیں تھی اور اچانک اس پر ہونے والے اس حملہ کی وجوہات بھی معلوم نہیں ہوسکی ہے۔حملہ آوروں نے اس کی رکشہ کو بھی نقصان پہنچاتے ہوئے اس کا شیشہ توڑدیا ہے۔ شہری پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا ہے۔ پولیس اب اس پورے معاملہ کی تحقیقات کی کررہی ہے۔ 

بے قابو بس الٹ گئی ، گیارہ افراد زخمی 

چک منگلور 06؍ مئی 2017(فکروخبرنیوز) تیز رفتار بس موڑ پر بے قابو ہوکر الٹ جانے سے گیارہ افراد زخمی ہونے کی واردات کلاسا علاقہ کے موڈیگیرے میں پیش آئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایک موڑ پر ڈرائیور بس پر اپنا قابو کھوبیٹھا جس کی وجہ سے بس بے قابو ہوگئی او ر گیارہ افراد زخمی ہوگئے۔ زخمی افراد کی شناخت نہیں ہوسکی ہے لیکن موصولہ اطلاعا ت کے مطابق انہیں کلاسا کے سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ کلاسا پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔ 

کنداپور : اپنے دوست کو بچانے کے لیے پہنچاانیس سالہ لڑکا ڈوب کر ہلاک 

کنداپور 06؍ مئی 2017(فکروخبرنیوز) ڈوبتے دوست کو بچانے کے لیے آگے بڑھنے والے انیس سالہ لڑکے کے ڈوب کر ہلاک ہونے کی واردات شنکر ناراینا کے قریب شادے گنڈی میں کل پیش آئی ہے۔ مہلوک لڑکے کی شناخت اموگھا شیٹی (19) مقیم موڈوبیگے کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ مذکورہ لڑکا پی یوسی کا طالب علم ہے اور دو روز قبل ہی اپنے امتحانات سے فارغ ہوا ہے۔ جمعہ کی دوپہر آٹھ لڑکوں پر مشتمل ایک گروہ کمبارامکی سیروتفریح کے لیے پہنچے جہاں انہو ں نے تیراکی کرنے کا ارادہ کیا۔ اس دوران اس کے ایک ساتھی نے ندی میں چھلانگ لگائی جو تیراکی نہیں جانتا تھا ، اس کو بچانے کے لیے دیگر ساتھی آگے بڑھے لیکن اموگھا پانی کے بہاؤ میں آکر ڈوب گیا ۔ بتایا جارہا ہے کہ اس کی ماں پہلے ہی انتقال کرچکی ہے ، اسکے والد بطور کنٹراکٹر کام کرتے ہیں ، اموگھا کا ایک بھائی کالج میں زیر تعلیم ہے۔ پولیس تھانہ میں شکایت درج کرانے کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

جعلی مارکس کارڈ معاملہ میں سی سی بی پولیس نے کیا مزید چار افراد کو گرفتار 

بنگلور 06؍ مئی 2017(فکروخبرنیوز) جعلی مارکس کارڈ معاملہ میں تحقیقات کررہی سی سی بی پولیس نے مزید چار افرادکو حراست میں لیے جانے کی فکروخبر کو موصول ہوئی ہے۔ پولیس نے ان افراد کے پاس سے مختلف یونیورسٹیوں کے نام کے 732 جعلی مارکس کارڈ ضبط کرلیے ہیں ، پولیس کے مطابق ضبط شدہ سرٹیفکٹس میں کرناٹکا اوپن یونیورسٹی کے بھی جعلی مارکس کارڈ شامل ہیں۔ سی سی بی ڈپٹی کمشنر آنند کمار نے پریس کانفرنس میں تفصیلات فراہم کراتے ہوئے کہا کہ مذکورہ افراد کی جانب سے ایک لاکھ ساٹھ ہزار جعلی سرٹیفکٹس ایک کروڑ پچیس لاکھ روپئے وصول کرکے تقسیم کیے جاچکے ہیں۔ گرفتار شدہ افراد کی شناخت سورو کمار شرما ، سندیش اگروار ، کونال کمار مونڈل ، ارونا اور دیپانکر کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے پہلے کونال کمار کو گرفتار کیا جو ’’ جوائن اَس فار ایجوکیشن ‘‘ کے نام سے منیپال میں ایک ادارہ چلایا کرتا ہے۔ 12 اپریل کو اس بات کی اطلاع ملی کہ مذکورہ ملزم کے پاس ملک کے مختلف یونیورسٹیوں کے جعلی مارکس کارڈ ہیں اور وہ مختلف افراد کو پچاس ہزار سے ایک لاکھ روپئے وصول کرکے تقسیم کررہے ہیں۔ پولیس نے اس سلسلہ میں کونال کمار مقیم بہار کو گرفتار کرلیا جس سے تحقیقات کے بعد کوشل کمار اور دیگر افراد کو بھی حراست میں لیا۔ پولیس نے اب تک 732جعلی مارکس کارڈ ، 836سرٹیکفٹس جو ابھی پرنٹنگ کے لیے تیار رکھے گئے تھے۔ ، کمپوٹر ، پرنٹرس اور کورل ڈرا سوفٹ ویر بھی ضبط کرلیا ہے۔پولیس کو تحقیقات کے دوران یہ بات بھی معلوم ہوئی ہے کہ انہوں نے ایک لاکھ ساٹھ ہزار افراد کے درمیان ایک سو اسی ایجنٹوں کی مدد سے یہ کام انجام دیا ہے۔ اس سلسلہ میں مزید تحقیقات جاری ہیں۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا