English   /   Kannada   /   Nawayathi

الجامعہ اسپورٹس سینٹر کے پچیس سال کی تکمیل پر کامیاب سلور جوبلی کا انعقاد

share with us

مولانا نے اصلاحِ معاشرہ کے سلسلہ میں کئی مفید باتیں پیش کرتے ہوئے کئی اہم باتوں کی طرف نوجوانوں کی توجہ مبذول کرائی اور کہا کہ آج کے نوجوانوں میں صلاحیتیں موجود ہیں لیکن ان کی یہ صلاحیتیں دینی کامو ں کے لیے استعمال ہونی چاہیے۔ مولانا نے کہا کہ پہلے کے مقابلہ میں اب برائی میں ملوث ہونا زیادہ آسان ہوگیا ہے۔ پہلے فلم دیکھنے کے لیے انسان کو تھیٹر میں جانا پڑتا تھا اور اس کے لیے ایک منصوبہ بناکر نوجوان چپکے سے نکل جاتے تھے لیکن آج کے اس دور میں کہیں جانے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ گھر بیٹھے بیٹھے برائی کی وہ تمام سرحدیں پار کرسکتے ہیں جن کے لیے پہلے نوجوانوں کو بڑی محنت کرنی پڑتی تھی۔ مولانا نے موبائل کے غلط استعمال او راس سے پھیلنے والی بے راہ روی سے نوجوانوں کو خود کو بچائے رکھنے کی نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ اس موبائل سے انسان کو فائدہ کم بلکہ دوسروں کو فائدہ بہت ہوتاہے اور اب موبائل انسان کی خود کی ضرورت کے بجائے دوسروں کی ضرورت بن گیا ہے۔ انہوں نے نوجوانوں کو رات دیر گئے تک نکڑوں پر بیٹھے رہنے اور اس کے ذریعہ سے ہونے والے دینی نقصان کو مثالوں کے ذریعہ پیش کرتے ہوئے نوجوانوں کو دین اور شریعت کو مضبوطی کے ساتھ تھامے رہنے کی تلقین کی۔ مہتمم جامعہ اسلامیہ بھٹکل مولانا مقبول احمد کوبٹے ندوی نے علم کے موضوع پر اپنے خیالا ت کااظہا کرتے ہوئے کہا کہ علم سے انسان کا رشتہ اپنے خالق سے ملے اور بندے پر جو امور اللہ تعالیٰ نے فرض کیے ہیں ان فرائض کو پورا کرنے والا ہو۔ یقیناًعلم انسانی ترقی کا راز ہے اور
قرآ ن مجید میں دینی دنیوی دونوں تعلیم کا ذکر ہے لیکن جب علم کا رشتہ اللہ سے ختم ہوجائے گا اور انسانوں کے کام نہیں آئے گا تو اس علم سے روشنی پھیلنے کے بجائے انسانیت کو نقصان ہوگا اور آج ہم اس کا مشاہد ہ کررہے ہیں، اسٹیج پر موجود مولانا محمد انصار ندوی مدنی ، مولانامحمد سعودندوی اور مولانا محمد اسحاق ندوی نے بھی اپنے خیالات کااظہار کیا ۔ اس اجلاس میں قومِ ناخدا کے پہلے حافظِ قرآن اور قوم میں دینی اور تعلیمی بیداری پیدا کرنے میں اہم رول ادا کرنے والے بانی وناظم مدرسہ عربیہ تعلیم القرآن تینگن گنڈی محترم جناب حافظ عبدالقادر ڈانگی کو ان کی عظیم خدمات پر ایوراڈ سے نوازتے ہوئے ان کی تہنیت کی گئی ، ان کے ساتھ ساتھ جناب علی ابو ، جناب آدم کاوا اور جناب آدم چاؤس 
کی بھی ان کی سماجی اور سیاسی خدمات پر خصوصی اعزاز سے نوازا گیا۔ پروگرام کے نظامت کے فرائض مولانا محمد اسماعیل ندو ی ، مولانا محمد طلحہ ندوی اور جناب امجد ابو نے انجام دئیے۔ جلسہ میں پچیس سال کی تکمیل پر مولانا عبدالخالق انیسؔ ندوی کی جانب سے ترتیب دی گئی نظم مولانا محمد سلمان ندوی نے پیش کی۔ ملحوظ رہے کہ جلسہ کا آغازحافظ شہنواز کی تلاوتِ کلام پاک سے ہوا، حمد جناب محمد میراں بنگالی نے پیش ۔ صدرجماعت المسلمین تینگن گنڈی جناب سلیمان بنگالی کی دعائیہ کلمات پر رات دیر گئے یہ جلسہ اپنے اختتام کو پہنچا۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا