English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل کی عیدگاہ کا تعمیر نو کا کام پایہ تکمیل کو پہنچنے کے قریب (مزید ساحلی خبریں )

share with us

دلت اہل خانہ کو کرایہ دار نے مندر سے دور رہنے کی دی ہدایات 

متعلقہ اہلِ خانہ نے پولیس تھانہ میں کی درج کی شکایت 

بنٹوال 07؍ فروری 2017(فکروخبرنیوز) بنٹوال میں کرایہ کے مکان میں رہنے والے ایک اہلِ خانہ کی جانب سے پولیس تھانہ میں کرایہ دار کے خلاف دلت ہونے کی بناء پر مندر سے دور رہونے کی ہدایات دینے پر ہراسانی کا معاملہ درج کیے جانے کی خبر فکروخبر کو موصول ہوئی ہے۔ متعلق اہلِ خانہ کی جانب سے پولیس تھانہ میں درج کی گئی شکایت میں ایچ ٹی دیویّا نے کہا کہ کرایہ دار باگیرتھ اور اس کی بیوی ممتھا مقیم موگراڈو نے دیویا اور اس کے اہلِ خانہ پر دباؤ بناتے ہوئے دلت طبقہ سے ان کا تعلق ہونے کی وجہ سے ان کو مقامی مندر سے دور رہونے کی ہدایات دی ہیں۔ دیویا کا کہنا ہیکہ حال ہی میں اس کی بڑی بیٹی پورنما کو ممتھا نامی خاتون نے مندر جانے سے روک دیا ہے۔ انہوں نے میرے نام ایک سمن بھیج کر بھی اس بات کی وضاحت کی ہے کہ چونکہ میں دلت ہوں اس لیے میں اور میرے اہلِ خانہ مندر سے دور رہیں۔ پولیس تھانہ میں اس سلسلہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔ 

چوری شدہ اشیاء کے ساتھ مفرور دو ملزمین کو پولیس نے کیا گرفتار 

منگلور 07؍ فروری2017(فکروخبرنیوز) شکتی نگر میں واقع انٹرنیٹ سٹی پرائیویٹ کمپنی سے قریب تین لاکھ کی مالیت کی اشیاء کے ساتھ مفرور ملزمان کو کنککاڈی پولیس کی جانب سے دوا فراد کو حراست میں لیے جانے کی خبر فکروخبر کو موصول ہوئی ہے۔ ملزمین کا تعلق آسام سے بتایا جارہا ہے ہے او رانہیں اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ لوٹی گئی اشیاء کے ساتھ آسام جانے والی ٹرین پر سوار ہونے کی تیاری کررہے تھے۔ملزمین کی شناخت راجن کالیتا (22) شیوا شنکر داس عرف اشوک کبیر(23) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ واردات 25دسمبر کو پیش آئی تھی جس میں ملزمین نے مذکورہ کمپنی نے چار لیپ ٹاپ ، پانچ آئی پیڈ ، ایک کیمرہ ، ماؤس ، چاجر اور ایک گھڑی چوری کرلی تھی جس کل مالیت دو لاکھ ستاسی ہزار پانچ سو بتائی گئی ہے۔ ملزمین کو عدالت میں پیش کرنے کے بعد عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا