English   /   Kannada   /   Nawayathi

تینگن گنڈی سمندر میں دو ماہی گیر کشتیاں تلاطم خیز موجوں کے حوالے(مزید اہم ترین ساحلی خبریں )

share with us

آج شام جب مچھلیوں کا شکار کرنے کے بعد دوپہر تین بجے کے قریب جب کشتیاں بندرگاہ کی جانب بڑھ رہی تھی کہ اچانک ایک کشتی سمندر اور ندی کے سنگم کے درمیان پھنس گئی اور بڑی مقدار میں پانی کشتی کے اندر سے آنے سے وہ ڈوبنے لگی۔ اس دوران میں نے ایک چھوٹی کشتی (ایماہا) کی مدد سے چار افراد کو بحفاظت ساحل پر پہنچایا ۔ بندر گاہ پر موجود ایک کشتی ڈوبتی کشتی کو ساحل تک کھینچ کر لانے کے لیے کوششیں شروع کیں لیکن اگلے ہی لمحے وہ بھی پھنس گئی او راسی طرح دونوں کشتیاں لہروں کی زد میں آنے سے ڈوب گئیں ۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی کثیر تعداد میں لوگ ساحل پر جمع ہوگئے اور رسی کی مدد سے ایک کشتی کو ساحل تک لانے کے لیے بڑی کوششیں کیں لیکن پانی کے تیز بہاؤ کی وجہ سے انہیں کامیابی نہیں مل سکی ۔ لوگوں کا ماننا ہے کہ کشتی کے ڈوبنے کی اطلاع جب تینگن گنڈی کے مخالف سمت میں واقع ایڈوے کوڑی بندرگاہ پر موجود کوسٹل سیکوریٹی گارڈ کو دی گئی تو انہوں نے کشتی تک پہنچنے کی کوشش کی لیکن پانی کے تیز بہاؤ کی وجہ سے ان کی ہمت جواب دے گئی اورانہوں نے واپس بندرگاہ کی رخ کرلیا۔ عوام کوسٹل گارڈ پر شدید برہم نظر آئے ، ان کا کہنا ہے کہ کوسٹل سیکوریٹی گارڈ کی کشتیاں لوگوں کی مدد کے لیے بندر گاہ پر رکھی گئیں ہیں لیکن ہر مرتبہ جب اس طرح کا واقعہ تینگن گنڈی میں پیش آتا ہے تو کوسٹل سیکوریٹی گارڈ کے اہلکار وہاں تک پہنچنے کی اجازت نہ ہونے کی بات کہہ کر لوگوں کو خاموش کرانے کی کوشش کرتے ہیں اور ہمیشہ کی طرح دیگر ماہی گیر اپنی جان جوکھم میں ڈال کر ڈوبتے ماہی گیروں میں بچانے میں اپنا تعاون پیش کرتے ہیں۔ ملحوظ رہے کہ دوسال قبل بھی ایک کشتی بندرگاہ کی جانب سے آنے کے دوران ندی اور سمندر کے سنگم کے درمیان میں پھنس جانے کی وجہ سے ڈوب گئی تھی اور اس مرتبہ کوسٹل گارڈ اپنا کردار ادا کرنے میں ناکام ثابت ہوئے تھے۔

ٹمکور : شادی سے عین ایک گھٹنے قبل دلہے کی دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی موت 

خوشیوں کی محفل غم میں تبدیل ، نمناک آنکھوں کے ساتھ دلہن کے رشتہ دار اپنے گھر روانہ 

ٹمکور 06؍ فروری 2017(فکروخبرنیوز) شادی کے ایک گھنٹے قبل دلہے کی دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی موت سے خوشیوں کی محفل میں غم میں تبدیل ہونے کا ایک دل دہلانے والا واقعہ یہاں منظر عام پر آیا ہے۔ دلہے نے پہلے اپنے سینے میں درد کی شکایت کی جس کے بعد فوری طور پر اسے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس نے اپنی آخری سانس لی۔تفصیلات کے مطابق وسنت کمار (30) مقیم گوری بڈا نور ضلع چکبالور کی شادی تعلقہ کے ہیگارے کی مقیم ایک لڑکی سے طئے تھے۔ دلہا اور دلن دونوں پوسٹ گرائجویٹ ہیں اور نجی کمپنی میں ملازمت بھی کرتے ہیں۔ شادی کے لیے شہر کے مضافات میں واقع گاویرنگا شادی ہال کا انتخاب کیا گیا تھا جہاں شادی کی رات دلہے کے دوستوں میں خوب مزے کرتے ہوئے اپنی تصویریں بھی کھینچوائی تھیں۔ کل (اتوار ) کے روز صبح دس بجے شادی طئے تھی اور اس کی پوری تیاریاں بھی مکمل ہوچکی تھیں۔ تقریباً ساڑھے آٹھ بجے دلہا اپنے ضروریات سے فارغ ہوکر جیسے ہی غسل خانہ سے باہر آیا تو اس نے اپنے سینے میں در کی شکایت کی اور کچھ ہی دیر میں وہ لڑکھڑاتے ہوئے گرگیا۔ رشتہ داروں نے اسے ٹی ایچ ایس اسپتال فوری طور پر منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ ذرائع کے مطابق دلہے کی اچانک موت سے شادی ہال میں رونے دھونے کی آوازیں آنے لگیں اور ہر ایک دلہے کی موت آبدیدہ تھا۔ بتایا جارہا ہے کہ دلہن اور اس کے پورے رشتہ دار دلہے کی اچانک موت سے سکتے میں آگئے اور نمناک آنکھوں کے ساتھ اپنے گھروں کو رخصت ہوگئے۔ 

دو الگ الگ واقعات میں دو خواتین لاپتہ 

اہلِ خانہ میں پولیس تھانہ میں گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی 

منگلور 06؍ فروری 2017(فکروخبرنیوز) شہر سے تعلق رکھنے والی دو خواتین اپنے گھروں سے لاپتہ ہونے کی خبر فکروخبر کو موصول ہوئی ہے۔ خواتین کے اہلِ خانہ کی جانب سے گمشدگی کی رپورٹ درج کرنے کے بعد پولیس نے ان کا پتہ لگانے کا عمل شروع کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ریکھا (26) نامی خاتون 23جنوری سے لاپتہ ہے۔ ذرائع کے مطابق ہوم گارڈ دفتر میں جہاں وہ ملازمت کرتی ہے وہاں جاکر آنے کی بات کہی اور اس کے بعد سے اس کا کچھ پتہ نہیں۔ رشتہ داروں کو شک ہے کہ طویل مدت میں اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد اسپتال کے بل کی ادائیگی کے سلسلہ میں وہ ہوم گارڈ دفتر گئی ہوئی تھی ۔ اہلِ خانہ نے اپنے رشتہ داروں اور دیگر افراد سے رابطہ کرنے کے بعد جب اس کا کہیں پتہ نہیں چلا تو کاوور پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا ہے۔ دوسرے واقعہ میں شانتی پریا ڈیسوزا (28) جو کہ ارون ڈیسوزا مقیم کوڑی کی بہن ہے 26جنوری سے لاپتہ ہے۔ اس کے بھائی ارون کا کہنا ہے کہ وہ ایک دکان سے گھر واپسی کے بعد اپنی بہن کو اس نے گھر پر نہیں پایا۔جس کے بعد اس نے پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا ہے۔ پولیس خاتون کے رشتہ داروں سے عورت کا پتہ لگانے کے لیے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ درج شدہ معاملہ کے مطابق شانتی پریا کوکنی ، کنڑا اور تلو تینوں زبانوں میں گفتگو کرسکتی ہے۔

شراب کی دکان کی منتقلی کو لے کر بی جے پی کارکنوں نے بجرنگیوں پر کیا حملہ 

بنٹوال 06؍ فروری 2017(فکروخبرنیوز) شراب کی دکان کو منتقلی کو لے کر بی جے پی کارکنوں کی جانب سے بجرنگ دل کے کارکنوں پر حملہ کیے جانے کی وارادت وٹال کے قریب سلیٹر میں پیش آئی ہے ۔ متأثرہ افراد کی شناخت پشپراج (27) مقیم بارکلا اور سریکانتھ (25) مقیم لکشمی کوڈی کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ وٹال پولیس تھانہ میں درج شدہ معاملہ کے مطابق بی جے پی کے کارکن ورون (24) جیانتھ (24) سواگت (22) لوہت (27) اشواتھ (25) اور پشپاراج (23) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے بجرنگ دل سے تعلق رکھنے والے دو افراد پر حملہ کیا ہے۔ دراصل بجرنگیوں پر الزام ہے کہ انہوں نے شراب کی دکان کی منتقلی پر اعتراض جتایا تھا جس کو لے کر بی جے پی کارکنوں پر ان پر حملہ کردیا۔ بتایا جارہا ہے کہ حملہ آوروں نے سوڈا بوتلوں اور دیگر ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے۔ وٹال پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرنے کے بعد تحقیقات جاری ہیں۔ 

الال میں ٹپر لاری اور بائک کے آپسی تصادم میں بائک سوار ہلاک 

منگلور 06؍ فروری 2017(فکروخبرنیوز) ٹپرلاری اور بائک کے درمیان پیش آئے تصادم میں بائک سوار کے ہلاک ہونے کی واردات یہاں الال میں پیش آئی ہے۔ مہلوک کی شناخت فیرمی کراسٹا (23) مقیم کنداپور کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جو کہ سینٹ الوئیسیس کالج میں ایم بی اے کا طالب علم تھا۔ فکروخبر کو ملی اطلاعات کے مطابق کالج سے وہ بونڈیر ویل میں موجود اپنی رشتہ دار سے ملنے جانے کے دوران ایک تیز رفتار ٹپر لاری مذکورہ نوجوان کی بائک سے ٹکراگئی جس سے وہ زمین پر آرہا اور موقعۂ واردات پر اس کی موت واقع ہوگئی۔ بتایا جارہاہے کہ ٹپرلاری ڈرائیور جائے واردات سے فرار ہوگیا ہے۔ الال پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے۔ 

کاسرگوڈ میں ڈکیتی معاملہ کے الزام میں دو نوجوان گرفتار 

بقیہ چار کی تلاش جاری 

کاسرگوڈ 06؍ فروری 2017(فکروخبرنیوز) منگلور کے ایک تاجر کو لوٹنے کے الزام میں دو نوجوانوں کو گرفتار کیے جانے کی خبر فکروخبر کو موصول ہوئی ہے۔ گرفتار شدہ افرادکی شناخت عرفات (19) مقیم کائکمبا اور محمد ناصر (18) مقیم اپلا کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ پولیس نے اسی گروہ سے تعلق رکھنے والے مزید چار افراد کو تلاش کررہی ہے۔ مذکورہ افراد پر الزام ہے کہ سی سی ٹی وی کیمرہ کی تجارت کرنے والے پریم شیٹی نامی شخص کی کار انہوں نے روک کر اس کا رخ دوسری جانب موڑدیا تھا اور ایک مخصوص جگہ لے جاکر پریم شیٹی کو زدوکوب کرنے کے بعد اس کے پاس موجود تینتالیس ہزار روپئے لوٹ لیے تھے۔ منجیشور پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا