English   /   Kannada   /   Nawayathi

گدگ : پولیس تحویل میں نوجوان لاری ڈرائیور کی موت کے بعد حالات کشیدہ (مزید ساحلی خبریں )

share with us

اعلیٰ افسران نے متعلقہ گاؤں میں پہنچ کر حالات قابو میں کرنے کی کوشش کی اور بھاری تعداد میں پولیس اہلکاروں کو تعیینات کرتے ہوئے امن بنائے رکھنے کی اپیل کی ہے ۔ 

ایرایمبولینس کے ذریعہ پہلے مریض کو بلاری سے بنگلور منتقل کیا گیا 

ایر ایمبولنس میں ابتدائی طبی امداد کی سہولیات بھی موجود 

بنگلور 05؍ فروری 2017(فکروخبرنیوز) وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے ایر ایمبولنس کے شروع کرنے کے اعلان کے ایک مہینہ بعد پہلی مرتبہ اس کا استعمال کرتے ہوئے ایک مریض کو بلاری سے بنگلور منتقل کیے جانے کی خبر فکروخبر کو موصول ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق سندیپ (25) مقیم بیلگاوی جب بلاری میں ایک پلانٹ کے معائنہ کے دوران تصویر کھینچ رہا تھا ۔ تو اس کا پیر پھسل کر وہ گیس اور کمیکل کے ایک گھڑے میں گرگیا جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔ فوری طور پر اس کو مقامی اسپتال میں داخل کیاگیا لیکن علاج سود مند نہ ہونے کی وجہ سے ڈاکٹروں نے بنگلور منتقل کرنے کا مشورہ دیا اور اسپتال افسران نے ہی بنگلور کے ناراینا ہیلتھ سٹی اسپتال منتقل کرنے کے لیے ایر ایمبولنس کا انتظام کروایا۔ بتایا جارہا ہے کہ مریض کو بنگلور میں آئی سی یو میں رکھا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس ایرایمبولنس میں مریضوں کے لیے ابتدائی طبی امداد کے لیے تمام تر سہولیات بھی موجود ہیں۔

کئی معاملوں میں پولیس کو مطلوب نشانہ باز منگلور میں گرفتار 

منگلور 05؍ فروری 2017(فکروخبرنیوز) بیلگاوی پولیس کی جانب سے ملی خفیہ جانکاری کے بعد منگلور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نشانہ باز لاؤنڈی گنیش شیٹی (35) کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔ پولیس نے مذکورہ ملزم کو بیکامپاڑی سے گرفتار کرلیا ہے ، کہاجارہا ہے کہ ملزم کا بدنام زمانہ روی پجاری کا ساتھی ہے۔فکروخبر کو موصولہ اطلاعات کے مطابق اراضی ہڑپنے کے معاملہ میں چند بااثر شخصیات کو موت کے گھاٹ اتار نے کے الزامات کا سامنا کررہے چھ نشانہ بازوں میں مذکورہ ملزم کا بھی نام شامل ہے۔ ملزم پر یہ بھی الزام ہے کہ نوشاد قاسمجی قتل معاملہ کے ایک اہم ملزم دنیش کو اسپتال سے فرار ہونے میں مدد کرنے کے لیے اکثر خفیہ مشورے بھی کیا کرتا تھا۔حراست میں لیا گیا شخص پانچ لاکھ مالیت کے سپاری لوٹنے کی واردات کا بھی ملزم بتایا جارہا ہے۔ فی الحال منگلور پولیس نے بیلگاوی پولیس کی جانب سے ملی خفیہ جانکاری کے بعد حراست میں لیا ہے۔ مزید تحقیقا ت جاری ہیں۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا