English   /   Kannada   /   Nawayathi

علی پبلک اسکول میں پانچویں ، چھٹی اور ساتویں کے طلباء کے درمیان تقریری مقابلہ کا انعقاد (مزید ساحلی خبریں)

share with us

آج ہم ان بچوں کو کم عمری کی وجہ سے بچوں میں شمار کررہے ہیں لیکن یہی بچے کل جاکر قوم وملت کی رہبری کے لیے تیار ہوں گے۔ ملحوظ رہے کہ اس تقریری مقابلہ میں 110طلباء میں سے 51طلباء نے حصہ لیا جس میں سے منتخب کردہ طلباء کو تقریری مقابلہ میں شرکت کا موقع دیا گیا ۔ یاد رہے کہ اس کے دو روز قبل بھی نعتیہ مقابلہ کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں حکم کے فرائض مولانا سید فرقان مالکی ندوی ،مولانا سید حسن بافقیہ ندوی اور مولانا عبداللہ شریح کوبٹے ندوی نے انجام دئیے۔ مقابلہ میں شرکت کرنے والے ہر مساہم کو تشجیعی انعام سے نوازا گیا۔ 
تقریری مقابلہ میں امتیازی نمبرات حاصل کرنے والوں کی تفصیلات کچھ اس طرح ہے۔

اردو تقریری مقابلہ 
علیا میں اول مقام حاصل کرنے والے سید حماد ایس ایم 
دوم مقام : عبداللہ منا 
سوم مقام : رائف محمد 

سفلیٰ میں اول مقام حاصل کرنے والے محمد لاڈ 
دوم مقام : فہمان محتشم 
سوم مقام : آفاز

انگریزی تقریری مقابلہ 
علیا میں اول مقام : یوسف عیان 
دوم انعام : عبدالرحمن 
سوم انعام : محمد معوذ 

انگریزی تقریری مقابلہ 
اول انعام : مہران حسن 
اس گروپ میں صرف اول انعام دیا گیا ۔ 

نعتیہ مقابلہ کی تفصیلات کچھ اس طرح ہے۔ 
علیا میں اول مقام : محمد طریف ابو حسینا 
دوم مقام : عمیر حافظ 
سوم مقام : واثق ادیاور 

سفلی میں اول مقام : عمار ملپا 
دو م مقام : احمد غنام 
سوم مقام : عبدالغفور ابان کوبٹے 
سو م مقام : شریم شاہ بندری 

فلمی انداز میں ٹرافک کی دھجیاں اڑانی والی طالبہ کی آخر کار پولیس نے نشاندہی کرلی 

طالبہ پر کل سات ہزار پانچ سو روپیہ جرمانہ عائد 

میسور 05؍ فروری 2017(فکروخبرنیوز) فلمی انداز میں ٹرافک کے اصول کی دھجیاں اڑاکر بغیر ہیلمٹ پہنے شہر کے سڑکوں میں پولیس کو پریشان کرنے والی ایک طالبہ کا پتہ لگانے میں پولیس کامیاب ہوگئی ہے۔ مذکورہ لڑکی کا پتہ اس وقت چلا جب وہ اپنی گاڑی کا نمبر پلیٹ اتار کر شہر کی سڑکوں پر گشت کررہی تھی ۔ تفصیلات کے مطابق کے آر محلہ کی مقیم گایتری نے فلمی انداز میں گھومنے کا بڑا شوق ہے۔ وہ نہ صرف اپنے اس شوق کو پورا کرتی ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ ٹرافک کے اصولوں کی بھی دھجیاں اڑاتی ہیں۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ لڑکی پر یہ بھی الزام ہے کہ وہ اپنی اسکوٹر پر تین افراد کو بیک سوار کرتی ہے ۔ پولیس اس لڑکی کی تلاش میں تھی اور اس نے کارروائی کو آگے بڑھاتے ہوئے لڑکی کے والدین کو سمن بھیج کر اس کے کرتوتوں سے آگاہ کرایا۔ جب والدین نے لڑکی سے اس تعلق سے سوالات کیے تو اس کے ذہن میں ایک نیا منصوبہ آیا اور اس نے اپنی گاڑی کا نمبر پلیٹ نکال کر گاڑی چلانی شروع کردی۔ اس دوران ایک پولیس اہلکار نے اسے روک کر نمبر پلیٹ کے تعلق سے سوالات کیے ، پہلے اس نے اپنی گاڑی نئی بتائی لیکن تحقیقات کے دوران پولیس کو پتہ چلا کہ اس گاڑی نے کئی مرتبہ ٹرافک اصول توڑے ہیں اور اس پر تقریباً اب تک سات ہزار پانچ سو روپیہ جرمانہ باقی ہے۔ پولیس نے اب دوسری مرتبہ لڑکی کے والدین کو سمن بھیجا ہے اور لڑکی کے اس طرح کرنے کی وجوہات کا پتہ لگانے کی پوری کوشش کررہی ہے۔ 

بارکورڈکیتی ورادات میں پولیس نے چار افراد کو کیا گرفتار 

لوٹی گئی اشیاء پولیس نے کی ضبط 

اڈپی 05؍ فروری2017(فکروخبرنیوز) ضلع کرائم انچارچ پولیس نے 30جنوری 2017کو بارکور میں پیش آئی ایک ڈکیتی واردات کی تحقیقات کرتے ہوئے چار افرادکو حراست میں لیا ہے جن میں سے دو ملزمین کی عمر اٹھارہ سال سے بھی کم بتائی جارہی ہے۔ گرفتار شدہ افرادکی شناخت پرہالڈ پجاری (23) آئی روڈی گرامی ، پرشانت اور شیری گر کی کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزمین نے ایک بند گھر کو نشانہ بناتے ہوئے وہاں سے زیورات اور نقدی پر ہاتھ صاف کیا۔ گرفتار شدہ ملزمین کے پاس سے پولیس نے اٹھاون ہزار مالیت کے زیورات اور دو ہزار پانچ سو ساٹھ روپئے نقدی اور پانچ لاکھ مالیت کی ایک کار بھی ضبط کرلی ہے۔ ملزم پرہالڈ پجاری پر الزام ہے کہ اس نے اپنے گھر سے سونے کا ہار اور دیگر قیمتی اشیاء چوری کرلی تھی جس پر کوٹا پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا تھا۔ پرہالڈ کے ساتھ ساتھ پرشانت نامی ملزم پر یہ بھی الزام ہے کہ ان دونوں نے مل کر کوٹیشور میں ایک سونے کا ہار چرانے کی کوشش کی تھی۔ 

نجی بس اور لاری کے درمیان پیش آیا تصادم 

نو افراد شدید زخمی 

پتور 05؍ فروری 2017(فکروخبرنیوز) ایک نجی بس اورلاری کے درمیان پیش آئے تصادم میں کل نو افراد شدید طور پر زخمی ہونے کی واردات کل یہاں کے پناجے روڈ ، دیواسا پل کے قریب پیش آئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پتور سے وٹلا جانے والی مخالف سمت سے آرہی ایک لاری سے ٹکراگئی جس کی وجہ سے نو افراد شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کی شناخت وینا (14) سریدھر (40) شایا ملا (35) دیپاشری (14) زینب بی (50) پرتھوری (22) سومیا (20) جیالکشمی (15) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔بتایا جارہا ہے بس پر تقریباً 35مسافر سوار تھے۔ پتور دیہی پولیس نے معاملہ درج کرنے کے بعد تحقیقات شروع کردی ہیں۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا