English   /   Kannada   /   Nawayathi

اقرأ عربک اسکول منگلورکا عظیم الشان سالانہ اجلاس

share with us

پروگرام کو دو سیشن میں تقسیم کیا گیا تھا ، بعد عصر چلنے والے پروگرام میں طلباء نے خوبصورت ثقافتی پروگرام پیش کرنے کے علاوہ مہمانوں نے اپنے تأثرات کا اظہار بھی کیا جس میں انہوں نے یہاں کے ذمہ داران اور اساتذہ کی محنتوں اور کاوشوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ ہی کی کوششوں کے نتیجہ میں طلباء تعلیمی میدان میں آگے بڑھتے ہیں اور وہ ترقی کی راہ پر گامزن رہتے ہیں۔ مہمانوں نے کہا کہ اسلام میں تعلیم کا جو مقام ہے وہ عیاں ہے اور ہمیں انہی اسلامی تعلیمات کی روشنی میں تعلیمی میدان میں آگے بڑھنا ہے۔ خصوصی طور پر اسکول کے ذمہ دار اور مولانا ابوالحسن علی ندوی فاؤنڈیشن اینڈ چارٹیبل ٹرسٹ جناب سید محمد بیری نے تعلیم کے موضوع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اقرأ عربک اسکول اور اقرأ پبلک اسکول کے قیام کے مقاصد اور اس کے ذریعہ انجام پانے والی خدمات کا تذکرہ کیا۔ دوسری نشست بعد نمازِ مغرب شروع ہوئی جس میں بھی طلباء نے مختلف زبانوں ، انگریزی ، کنڑا ،اردو اور عربی میں مختلف پروگرام پیش کیے۔ اس نشست میں حفاظ کرام کی تہنیت کرتے ہوئے انعامات سے نوازا گیا اور ان کے سرپرستان کو مبارکبادپیش کی گئی ۔ اس موقع پر اسکول کے ذمہ دار اور مہتمم مولانا محمد سالم خلیفہ ندوی نے حفاظ کرام کے مقام ومرتبہ کے عنوان پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس موقع کو یاد کیجئے جب اللہ تعالیٰ ان حفاظ کرام کے والدین کو تمام انسانوں کے سامنے ہمت افزائی کرتے ہوئے ایک خوبصورت تاج پہنائے گا ۔ انہوں نے حاضرین کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ آپ سب لوگ یہاں سے اس جذبہ کو لے کر جائیے کہ آپ کے نونہالان بھی حافظِ قرآن کی نعمت سے مالامال ہوکر ہمارے لیے ذخیرۂ آخرت بنیں گے۔ پروگرام کے آخر میں اسکول کے طلباء نے کراٹے شو بہترین انداز میں حاضرین کے سامنے رکھا او ر مختلف اسٹیپس پیش کرکے حاضرین کا دل جیت لیا۔ دعائیہ کلمات پر یہ جلسہ اپنے اختتام کو پہنچا۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا