English   /   Kannada   /   Nawayathi

وزیرِ روشن بیگ کا دورہ کیا شرابی ندی کی تصویر بدل دے گا؟؟

share with us

ندی کو ہی نہیں بلکہ غوثیہ محلہ کو ہی کسی کی نظر لگ گئی ، کچھ سال قبل شہر کے فضلہ جات کی پمپنگ کے لئے اس علاقے کو منتخب کیا گیا او رپھر فضلہ جات کی نکاسی کے لئے پورا پمپنگ سسٹم یہاں نصب کرتے ہوئے پمپنگ کے بعد نکلنے والے غلاظت کو شرابی ندی میں چھوڑا جانا ،پمپنگ کے نظام کے لئے نصب بڑے بڑے موٹرس کی خرابی نے شرابی ندی کو تو آلودہ کیا ہی ساتھ ہی یہاں اس علاقے میں رہنے والوں کا جینا بھی حرام کردیا۔تمام کنوؤں کا پانی نہ صرف آلودہ ہوا بلکہ نہ قابلِ استعمال ہونے کے ساتھ ساتھ بیماریاں پھیلنے لگی ۔ایک طرف بدبوکی وجہ سے پریشانیاں تو دوسری جانب تمام تر کنوؤں میں پانی کی آلودگی۔ عوام اپنا ذاتی مکان ہونے کے باوجود دیگر علاقوں میں جاکر کرایہ پر رہنے پرمجبو رہوگئے ہیں، یعنی اپنا ذاتی مکان ہونے کے باوجود بے آسرا ہوگئے ہیں، ایسے حالات میں جب جب بھی یہاں کے عوام نے شہر کے سربرآوردہ اور خود کوقوم کے رہنماؤں کے طو ر پر پیش کرنے والوں کے سامنے مسائل رکھے تو سبھی لوگوں نے صرف وعدہ کیا ، مقامی سطح پرہر میڈیا نے اپنی ذمہ داری نبھائی اور یہاں کے واسیوں کے مسائل ،بلدیہ ،میونسپل اور دیگر تنظیموں کے سامنے رکھنے کی کوشش کی، مختلف قسم کے سرکاری انجینئرس، اور سرکاری افسران کے دورے ہوئے، مگر اب تک کسی بھی طرح کا کوئی فائدہ نظر نہیں آیا،جو بھی آیا وعدہ کیا چلا گیا مگر مڑ کر نہیں دیکھا، یہی وجہ ہے کہ آج جب اربن ڈیولپمنٹ کے وزارت پر حالیہ فائز کئے جانے والے جناب روشن بیگ صاحب آج شہر بھٹکل تشریف لاکر یہاں کا حال دیکھا، عوام کے ہاتھوں شکایتوں کا انبا ر سنا تو سبھی لوگوں نے یہ سوال پوچھا کہ کیااب شرابی ندی کی تصویر بدلے گی؟ غوثیہ محلے کے کنووں کا پانی کیا پینے کے لائق رہے گا؟ غوثیہ محلہ کیا ایک با ر پھر رہنے کے لائق ہوگا۔ کیا عوام کا غصہ اور احتجاج ختم ہوجائے گا؟ بظاہر جناب روشن بیگ صاحب نے جو عذر پیش کیا ہے اُس سے تو معاملہ حل ہونے کا یقین کم ہے، اُن کا مانناتھا کہ اندرونی نالیوں کا کام اس لئے رکا ہوا ہے کہ ریاستی حکومت نے نئے منصوبوں کو جاری کرنے کا حکم معطل کررکھا ہے اور حکم نامہ دو سال کے لئے جاری کیا گیا ہے،دس کروڑ سے زائد کاموں کے لئے ٹینڈر بلانا لازمی ہے، لہٰذا بڑی رقم کو حکومت سے منظور کرانے کے لئے کئی مہینے لگ سکتے ہیں،یعنی اندرونی نالیوں کا نظام جب تک بگڑا رہے گا شرابی ندی آلودہ ہوتی رہے گی،ا و رپھر پمپنگ اسٹیشن کو دوسری جگہ منتقل کرنے کے لئے ،پہلے تو جگہ کا تعین کرنا ہے ، جب جگہ کا تعین کرلیا گیا اور اس کے آس پاس آبادی نہ ہوتو ٹھیک اگر آبادی والا علاقہ ہے، سمجھ لیجئے دیڑھ دوکلومیٹر کی دوری پر آبادی ہے تو کیا وہاں کے لوگ منتقلی کے لئے راضی ہوجائیں گے ، اور پمپنگ نظام کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنا کیا اتنا آسان ہے؟؟بجٹ کہاں تک اس کو لگ سکتاہے؟ اندرونی نالیوں کے نظام کی درستگی ہورہی ہے یا آئندہ جاکر ہوگی تو اس کی انتہا کیا ہوگی ؟جنا ب روشن بیگ صاحب نے آج پمپنگ سسٹم اور شرابی ندی کی درگت دیکھ کر تشویش کا اظہار کیا، عوام کے احتجاج کو سنا ، عوام کے غصے کو دیکھا بلکہ عوام کی آوازیں سن کر واپس مڑنے بھی لگ گئے تھے مگر پھر نہ جانے کیا خیال آیا ،ندی میں اُترے اور حال دیکھا ،مگر پھر ہمیشہ کی طرح یہاں کے عوام کو صرف دلاسہ ہی ملا، اور اخبارات نے روایتی الفاظ بھی جوڑ ڈالے کے یقین دہانی کرائی، مگر سیاسی لوگوں کی یقین دہانی کیا ہوتی ہے یہ راقم سے زیادہ عوام جانتے ہیں؟ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا